Tag: ڈاکٹر رتھ فاؤ

  • ڈاکٹر رتھ فاؤ ۔ اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے

    ڈاکٹر رتھ فاؤ ۔ اک دھوپ تھی جو ساتھ گئی آفتاب کے

    پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر 1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔

    وہ جذام کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرتی تھیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سنہ 1996 میں پاکستان کو کوڑھ کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا اور پاکستان کو یہ اعزاز دلانے میں ڈاکٹررتھ فاؤ نے سب سے اہم کردار اداکیا۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر رتھ فاؤ پر لکھی گئی کتابیں

    ڈاکٹر رتھ فاؤ جذام کے مریضوں کی مسیحائی کرنے کے لیے سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور شمال میں دور دراز علاقوں میں بھی گئیں اورایسے مریضوں کے لیے ادویات فراہم کیں اور اسپتال بنائے جو اس مرض کا علاج کروانے سے قاصر تھے۔

    اس مقصد کے لیے ڈاکٹر رتھ پاکستان سے باہر بالخصوص جرمنی سے چندے کی رقم اکٹھی کیا کرتی تھیں۔

    انسانیت کی اس عظیم خادمہ کو 1998 میں اعزازی پاکستانی شہریت دی گئی جبکہ انہیں ہلال امتیاز، ستارہ قائد اعظم، ہلال پاکستان اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی۔

    ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق سرخ جوڑے میں قومی اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی قبرستان میں کی گئی۔

  • ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف، اسٹیٹ بینک نے اعزازی سکہ جاری کردیا

    ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف، اسٹیٹ بینک نے اعزازی سکہ جاری کردیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 50 روپے مالیت کا اعزازی سکہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤ  کی خدمات کے اعتراف اور اُن کے اعزاز میں  اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جرمن سفیر اور قونصل جنرل نے شرکت کی۔

    تقریب میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کو پاکستان میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز دیا گیا علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ بھی جاری ہوا جو کل یعنی 9 مئی 2018 سے عوام کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں کوڑھ کے مریضوں کے لیے وقف کی اور انہوں نے  اس بیماری کے حوالے سے مریضوں میں شعور بیدار کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان ہی وہ پہلا ملک ہے جس نے کوڑھ کی بیماری پر ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اقدامات کی وجہ سے قابو پایا، اُن کی خدمات اور جذبے کے آگے یہ اقدامات بہت چھوٹے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عالمی یوم جذام: محسن پاکستان ڈاکٹررتھ فاؤ کا گھر میوزیم میں تبدیل

    گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ملک کے لیے اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والوں کے ناموں کے یادگاری سکے جاری کیے گئے جن میں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ جذام کے مرض کو پاکستان سے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے محکمہ پاکستان پوسٹ نے ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا تھا۔

    ڈاکٹر رتھ فاؤ طویل علالت کے بعد 10 اگست کو انتقال کر گئی تھیں، ان کا تعلق جرمنی سے تھا اور وہ 60 کے عشرے میں پاکستان آئی تھیں۔ ان کی وصیت کے مطابق انہیں کراچی کے مسیحی قبرستان میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    اسے بھی پڑھیں: ڈاکٹررتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ٹکٹ کا اجراء

    یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ سال وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی میں واقع سول اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کردیا  تھا۔

    خیال رہے کہ87سالہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نو ستمبر1929کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں اور31 سال کی عمر میں 1960 میں پاکستان آئیں، انہوں نے جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈاکٹررتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے سکے کا اجراء کیا جائے گا

    ڈاکٹررتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے سکے کا اجراء کیا جائے گا

    اسلام آباد: کوڑھ کے مرض کو پاکستان سے ختم کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے 50 روپے کے سکے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    اس بات کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوا اور جزام جیسے میں موزی مرض میں مبتلا مریضوں کی خدمت کرنے کے لیے جرمنی سے اپنے والدین کو چھوڑ کر کراچی میں جزام کے مریضوں کی ایک چھوٹی سی بستی بنانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا.

    اگست 2017 میں جہان فانی سے کوچ کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ جس میں پاکستان سے جزام کے مرض کے خاتمے کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں 50 روپے کے 50 ہزار سکے جاری کرنے کی منظوری دی گئی.


    جذام کے مریضوں کی مسیحا ’ڈاکٹررتھ فاؤ‘ ہم میں نہ رہیں


    ستاسی سالہ ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر1929 کو جرمنی کے شہر لیپ زگ میں پیدا ہوئیں تھیں اور 31 سال کی عمر میں 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر جذام کے مریضوں کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی وہ جذام کو مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرتی تھیں وہ اس دورام جزام کے مریضوں کے ساتھ ہی سویا کرتی تھیں اور ساری عمر شادی نہیں کی.

    اُن کی محبت اور توجہ سے جزام کے مریضوں جن کو اہل خانہ بھی شہر سے دور چھوڑ آیا کرتے تھے ایسے کوڑھ زدہ مریضوں کی دیکھ بحال کے علاوہ ان کا علاج بھی کرتی رہیں یہاں تک کہ یہ مرض پاکستان میں نہ ہونے کے برابر رہ گیا.

    جزام کے مریضوں کے لیے مسیحا کا درجہ رکھنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ رواں برس 10 اگست کو کراچی میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں اور ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کالا پل کے قریب واقع گورا قبرستان میں دفنایا گیا.

    یاد رہے اس سے قبل مارچ میں بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں بھی یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات، ٹریفک پلان جاری

    کراچی: ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات، ٹریفک پلان جاری

    کراچی: پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحائی کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات اور تدفین کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے روٹ پلان کے مطابق صبح 8 بجے کے بعد سولجر بازار سے صدر یا ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

    پلان کے مطابق گرو مندر سے ٹاور جانے والے پیپلز چورنگی سے کوریڈور 3 کا انتخاب کریں۔ صبح 9 سے 11 بجے تک پاسپورٹ آفس جانے والی شارع عراق بھی بند رہے گی۔

    ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹر کیتھڈرل میں جاری ہیں جس کے بعد انہیں تدفین کے لیے 12 بجے شاہراہ فیصل پر واقع مسیحی (گورا) قبرستان میں لایا جائے گا اور سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔