Tag: ڈاکٹر رمیش کمار

  • مجھے یہ سسٹم چلتے نظر نہیں آرہا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار

    مجھے یہ سسٹم چلتے نظر نہیں آرہا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سسٹم چلتےنظر نہیں آرہا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، 10 پندرہ دن انتظارکریں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکومت جائےیانہیں مجھےیہ سسٹم چلتےنظر نہیں آرہا، بظاہر چیزیں کنٹرول میں نظر آرہی ہیں لیکن وہ ہیں نہیں۔

    ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ شہبازشریف متحرک ہیں مگر ملک کی تقدیر ان کے ہاتھوں بدلتے کم دیکھ رہاہوں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، 10 پندرہ دن انتظارکریں،چیزیں واضح ہوں گی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ سال عدلیہ کاہےاس حوالے سے قانون سازی بھی ہورہی ہے، تنازعات کےنتیجےمیں آگےچیزیں کنٹرول ہوتی نظرنہیں آرہیں، اندرونی استحکام نہیں ہوگاتو ملک میں عالمی سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میں آگے 3 سے 4 ماہ بہت خراب اور اہم دیکھ رہا ہوں، موڈیزکی رپورٹ آئے یا نہیں، لون رول اوور ہو یا نہیں، لیکن مشکلات دیکھ رہاہوں ، میرا علم اورذرائع بتاتے ہیں چیزیں ابھی کافی مشکلات میں ہیں۔

  • اسی سال حکومت کی تبدیلی : رہنما پیپلز پارٹی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسی سال حکومت کی تبدیلی : رہنما پیپلز پارٹی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار دعویٰ کیا ہے کہ اسی سال اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں کیونکہ مشکل بجٹ کے بعد مزید خرابی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے اےآروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مجھےہرچیز کاپتہ ہے، اس لیے ن لیگ کی حکومت قائم رہتے نہیں دیکھ رہا۔

    ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ آگے حالات بگڑتے اور اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہاہوں، مشکل بجٹ کےبعدمزیدخرابی ہوگی۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما نے کہا کہ مشکل حالات کے بعد آگے گیم کس طرف جاتا ہے ستمبراکتوبرمیں پتہ چلے گا۔

    نواز شریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواینٹی اسٹیبلشمنٹ کی طرف یوٹرن لیتے دیکھ رہا ہوں اور اگر کروٹ بانی پی ٹی آئی کی طرف چلی جاتی ہےتوپھریہ ملک کےلیےمزیدتباہی ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ ساڑھے3سال بانی پی ٹی آئی کےساتھ رہاہوں، حکومت اس کے بس کی بات نہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ستارے اچھے ہیں لیکن ملک چلانا اس کے لیے مشکل ہے، وہ ملک کو بہتری کی طرف لے جائے اس کا امکان صفرہے۔

    ڈاکٹر رمیش کا مزید کہنا تھا کہ سال2025 سے ملک کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، دیکھنا ہوگا بہتری دوبارہ انتخابات سےآتی ہےیا کوئی اور سیٹ اپ آتاہے، ہوسکتا ہے کوئی سیٹ اپ سب کےاتفاق رائے سے آجائے۔

  • ہندو مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا

    ہندو مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا

    اسلام آباد: بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار موت کے خلاف احتجاج کے طور پر اسلام آباد میں ہندو مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی شہر جودھ پور میں گیارہ پاکستانیوں کی پراسرار موت پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے آگے دھرنا دے دیا، کونسل نے ایک قرارداد بھی منظور کرا لی۔

    10 نکاتی قرارداد میں بھارتی رویے اور مظالم کی مذمت کی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت میں 11 پاکستانی ہندو قتل کیے گئے جس پر خاموشی مجرمانہ ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ قتل ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں بتایا جائے، واقعے کی تفصیلات بتائی جائے اور اس کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ قتل ہونے والے ہندو پاکستانیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی جائے۔

    پاکستان ہندو کونسل کی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو ملک پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں، ہائی کمیشن کو متاثرین تک رسائی نہ دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    بھارتی ہائی کمیشن کے باہر قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر رمیش کمار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا مؤقف پیش کیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے، بھارتی ہائی کمیشن کے دروازے پر بیٹھے ہیں، ان کو مہمان نوازی بھی نہیں آتی۔

    انھوں نے کہا میری جنگ بھارت کے خلاف ہے جو جاسوسی نہ کرنے پر قتل کر دیتے ہیں، ہم پاکستان کو اپنی دھرتی سمجھتے ہیں، ہندو مذہب امن سکھاتا ہے کسی کی آواز دبانا نہیں سکھاتا، 11 لوگوں کو اس طرح قتل کرنے پر ہندو برادری صدمے میں ہے۔

    قبل ازیں، رمیش کمار نے بھارتی ہائی کمیشن میں جانے کی کوشش کی تاہم کمیشن کی سیکورٹی نے انھیں اندر جانے سے روک دیا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ وہ سیدھا بھارتی ایمبیسی سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان ہندو کونسل کا بھارت سے بڑا مطالبہ

    پاکستان ہندو کونسل کا بھارت سے بڑا مطالبہ

     اسلام آباد: پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ مسلمانوں کے قدیم تاریخی مذہبی مقامات کو کھولنے کے انتظامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے بتایا کہ پاکستان ہندو کونسل کے اعلیٰ سطحی وفدنے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجا فاروق حیدر خان کی خصوصی دعوت پرقدیمی مندرشاردا پیٹھ کی بحالی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔

    ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا کہنا تھا کہ دنیا کی خوبصورت ترین وادی نیلم میں واقع علم و دانش کی ہندو دیوی شاردا سے منسوب شاردا پیٹھ کا تاریخی مقام زمانہ قدیم میں ایک نمایاں تعلیم درس گاہ تھی ، جہاں دنیا بھر سے لوگ علم کی پیاس بجھانے آتے تھے۔

     انہوں نے امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ پر اپنے تبصرے میں کہا کہ موجودہ ملکی قیادت نے کرتارپور راہداری اور شادرا پیٹھ کی بحالی سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کے قیام، علاقائی سلامتی، مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

    انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے مثبت اقدامات کے جواب میں وہاں بھی مسلمانوں کے تاریخی مذہبی مقامات کو بحال کرتے ہوئے مذہبی آزادی کا خاص خیال رکھا جائے۔

    یا د رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے گوردوارہ صاحب کرتار پور سے پاک بھارت سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر جاری ہے ، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔

    تاہم بھارت کی جانب اس معاملے میں  بھی ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے اور ایک سیدھے سادھے معاملے کو، جس میں بھارت سے آنے والے یاتریوں کے لیے بے پناہ سہولیات ہیں بلاوجہ تاخیر کا شکار کررہا ہے۔

  • فیاض الحسن چوہان سے متعلق پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں، رمیش کمار

    فیاض الحسن چوہان سے متعلق پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں، رمیش کمار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن سےمتعلق پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لئے جانے پر کہا فیاض الحسن چوہان کوکئی بارخبردارکرچکاہوں، پارٹی کے فوری ایکشن سے اچھا تاثرگیا۔

    رمیش کمار کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سےمتعلق مجھ پر پریشر تھا، کچھ دوستوں نے کہا انہیں معافی دی جائے لیکن پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتاہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر اطلاعات فیاض چوہان مستعفی

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھا کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی تھی۔

    بعد ازاں پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ہندو کیمونیٹی کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر مستعفی ہو گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر لئے جانے والے استعفی کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کیا تھا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکافیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایسے بیان کی اجازت نہیں دے سکتے، جس سے اقلیتی برادری کو تکلیف ہو۔