Tag: ڈاکٹر شاہد صدیق

  • پی ٹی آئی رہنما کا قتل، پولیس نے کرائے کے قاتل کو بھی گرفتار کر لیا

    پی ٹی آئی رہنما کا قتل، پولیس نے کرائے کے قاتل کو بھی گرفتار کر لیا

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث کرائے کے قاتل کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل میں پیش رفت ہوئی ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے قتل میں ملوث شوٹرز کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائے کے قاتل شہریار اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے ساتھ مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60 لاکھ میں ڈیل کی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق قیوم نے شوٹرز کی مدد سے والد کو قتل کروایا، ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے فائرنگ کر دی۔

    مقتول پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے باہر بیٹھا باپ کو قتل ہوتے دیکھ رہا تھا، قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے، پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزمان شہریار، شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد نے مل کر قتل کیا، جب کہ ملزم شہریار نے 16 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنما کے قتل کی تحقیقات:  مقتول کے بیٹے کی دوست بھی شامل تفتیش

    پی ٹی آئی رہنما کے قتل کی تحقیقات: مقتول کے بیٹے کی دوست بھی شامل تفتیش

    لاہور : پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں مقتول کے بیٹے قیوم کی دوست کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی دوست کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے، لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

    واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی اور رہنما پی ٹی آئی کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی۔

    واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبرپلیٹ لگائی گئی، ملزم قیوم اور شہر یار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں، شہریارویلنشیاٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

  • قتل ہونے والے  پی ٹی آئی لیڈر اپنے قاتل بیٹے کو کیا سرپرائز دینے والے تھے؟

    قتل ہونے والے پی ٹی آئی لیڈر اپنے قاتل بیٹے کو کیا سرپرائز دینے والے تھے؟

    لاہور : رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آرہے ہیں ، رہنما پی ٹی آئی اپنے قاتل بیٹے کو کیا سرپرئز دینے والے تھے؟

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے باپ سے 13 کروڑمالیت کی لگژری گاڑی مانگی جو اسکی گرل فرینڈکوپسند تھی، مہنگی گاڑی لیکردینے سے انکار کرنے پر بیٹا والدسےناراض ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل شاہد صدیق نے اہلیہ کو بتایا قیوم کیلئے لگژری گاڑی بک کرادی ہے، گاڑی برتھ ڈے پر قیوم کو سرپرائز گفٹ دیں گے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما کو ٹی وی اداکار کے والد نے قتل کیا ، تہلکہ خیز انکشاف

    حکام نے بتایا کہ شوٹرز کی مدد سے والد کو قتل کرانے والاملزم آئس کانشہ کرتاتھا تاہم ملزم قیوم نےچند ماہ قبل اپنے ہی گھر میں چوری کی واردات بھی کرائی تھی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم ماہانہ جیپ خرچ30لاکھ مانگتاتھا تو والد5لاکھ روپےدیتاتھا، شاہد صدیق بیٹے کو بری صحبت چھوڑنے،اپنی کمپنی میں جاب کرنےکاکہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹرز وہاڑی کے رہائشی ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

    اس سے قبل پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد کو بینک سے رقم نکلوا کر جاتے ہوئے ٹارگٹ کرنےکامنصوبہ تھا، ملزمان ڈاکٹر شاہدکےقتل کو ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کاڈرامہ رچانا چاہتے تھے لیکن شوٹر بینک سے جاتے ہوئے شاہد صدیق کو ٹارگٹ کرنے میں ناکام رہا۔

    پولیس تفتیش میں بتایا گیا کہ مقتول کےبیٹےنےخودشوٹرسے 6منٹ کی ملاقات کی، ناکامی پر پلان بی فراہم کیا، پلان بی کے تحت شوٹر گاڑی سمیت ایک گھنٹہ جائے وقوعہ پرڈاکٹر شاہد کا انتظار کرتا رہا۔

    ڈاکٹر شاہد صدیق کے نماز جمعہ ادا کرکے گاڑی تک جانے کا پوائنٹ ملزم قیوم نے بتایا ،مقتول کا بیٹا جمعہ کے روز ہر حال میں والد کو قتل کروانا چاہتا تھا ، ملزم قیوم اور شوٹر کا موبائل فون پر بھی رابطہ رہا۔

  • پی ٹی آئی رہنما کو ٹی وی اداکار کے والد نے قتل کیا ، تہلکہ خیز انکشاف

    پی ٹی آئی رہنما کو ٹی وی اداکار کے والد نے قتل کیا ، تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور : ویلنشیاء ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کو ایک ٹی وی اداکار کے والد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ویلنشیاء ٹاؤن میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    پولیس زرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کو ایک ٹی وی اداکار کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، ان کے بیٹے قیوم نے پانچ کروڑ روپے میں اپنے والد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ جنوری میں رہنما پی ٹی آئی  پر قاتلانہ حملہ اسی اداکار کے چچا نے کیا تھا تاہم قیوم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

    ٹی وی اداکار کا والد سو سے زائد گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث ہے، ملزم ریکارڈ یافتہ ہونے کے علاوہ متعدد دفعہ جیل بھی جاچکا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ قیوم جس لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے اسے بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

    یاد رہےپی ٹی آئی رہنما کے قتل کے الزام میں بیٹا دوست سمیت گرفتار ہوچکا ہے، پولیس کا کہنا ہے مقتول ملزم کی پسند کی شادی کیخلاف تھے، والد کےانکارپرقتل کی منصوبہ بندی کی۔

    سفاک ملزم والد کےجنازےپرٹسوے بہاتا رہا اور نمازجنازہ بھی خود پڑھائی، قیوم شاہد نے والد پر جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کرایا۔ اس وقت 50لاکھ کی سپاری دی، پہلی ناکامی کے بعد اب 2کروڑ روپےمیں قاتلوں سے ڈیل کی۔

  • پی ٹی آئی رہنما کو قتل کرانے کے لئے بیٹے نے کتنے پیسے دیئے؟ بڑا انکشاف

    پی ٹی آئی رہنما کو قتل کرانے کے لئے بیٹے نے کتنے پیسے دیئے؟ بڑا انکشاف

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرانے کے لئے بیٹے کی جانب سے پیشے دینے کا انکشاف ہوا، دونوں حملوں کے لئے بھاری رقم دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں، پولیس نے بتایا کہ بیٹے قیوم نے رہنما پی ٹی آئی پر جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کرایا تھا۔

    ملزم نے جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل 50لاکھ روپے میں کی تھی جبکہ دوسرا حملہ 2کروڑ روپے میں کرایا گیا۔

    رہنما پی ٹی آئی کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست سےملکر باپ کےقتل کا منصوبہ بنایا کیونکہ قیوم ایک لڑکی سے پسندکی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن شاہد صدیق نے انکار کیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی کے بیٹے کی ملزم کے ساتھ ریکی کرنےکی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، کار جمعہ کوصبح 9 بجکر 50 منٹ سے ڈاکٹر شاہد کی ریکی پرتھی ، ریکی کرنے والی کار میں ان کا بیٹا قیوم سوار تھا۔

    جمعہ کو ڈاکٹر شاہد نے بینک سے رقم نکال کرمستحق افراد میں تقسیم کی ، رقم تقسیم کےدوران بھی مشکوک کار ان کا تعاقب کرتی رہی۔

  • پی ٹی آئی رہنما  کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

    پی ٹی آئی رہنما کا قاتل کون اور کیوں قتل کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا قاتل ان اپنا ہی بیٹا نکلا، بیٹے نے باپ کا قتل کیوں کیا ، اس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آئے، پی ٹی آئی رہنما صدیق کا قاتل ان اپنا ہی بیٹا نکلا۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست سے ملکر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم قیوم کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قیوم ایک لڑکی سے پسندکی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ڈاکٹر شاہد نےانکارکیاتھا،بیٹے قیوم نے والد پرجنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کرایا تھا۔

    قیوم کی ملزم کے ساتھ ریکی کرنےکی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکی کرنے والی کار میں ڈاکٹر شاہد کا بیٹا قیوم سوار تھا ، جمعہ کو ڈاکٹر شاہد  نے بینک سے رقم نکال کرمستحق افراد میں تقسیم کی ، رقم تقسیم کےدوران بھی مشکوک کار ان  کاتعاقب کرتی رہی۔

    یاد رہے لاہور کے مقامی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد قتل کیس پولیس نے ان کے بیٹے عبدالقیوم کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر حراست میں لیا،

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر کرائے کے قاتل سے اپنے والد کو قتل کرایا،ان کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں استعمال ہونے والے گاڑی کی نشاندہی کرلی گئی

    پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں استعمال ہونے والے گاڑی کی نشاندہی کرلی گئی

    لاہور : پی ٹی آئی  رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں استعمال ہونے والے گاڑی کی نشاندہی کرلی گئی، ملزمان جائے وقوعہ سے سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    پولیس نے بتایا کہ قتل میں استعمال کی گئی گاڑی کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ڈاکٹرشاہد پرفائرنگ کرنے والے شخص سمیت چار افراد موقع پرموجود تھے۔

    ملزمان جائے وقوعہ سے سفیدرنگ کی گاڑی میں فرار ہوئے، جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں کی جیوفینسنگ کرائی جارہی ہے۔

    پولیس نے مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔

    پولیس کو مقتول کےحوالے کسی کیساتھ دشمنی یاتنازع کےشواہد نہ مل سکے جبکہ جس جگہ قتل ہوا وہاں چند فاصلے پر لگاایک کیمرہ بھی خراب نکلا۔

    پولیس نےویلنشامیں داخل گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کاریکارڈ حاصل کرناشروع کردیا ہے تاہم ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    گذشتہ روز رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیا ٹاؤن میں نمازجمعہ کےبعد خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں تھیں ،مقتول بیٹے کے ساتھ نماز کی ادائیگی کےبعد گھر جارہے تھے، مقتول شاہد صدیق پر چھ ماہ پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں 4نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کےقتل کامقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ تھانہ کاہنہ میں مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمےمیں 4نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان میں سےایک ملزم نےفائرنگ کی، نمازجمعہ کےبعدوالدگاڑی میں بیٹھنے لگے تھےکہ ملزم نےفائرنگ کی۔

    ایف آئی آرمیں مقتول شاہدصدیق پر 6 ماہ قبل ہونیوالے حملے کا بھی ذکر شامل ہیں۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں معروف نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کردیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیاء ٹاؤن میں خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں، مقتول اپنے بیٹے کے ساتھ جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

    ساٹ ۔۔پولیس آفیسر پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا بھی ساتھ تھا، جو اس واقعے میں محفوظ رہا تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • لاہور :  پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کوقتل کردیا گیا، انھیں مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا،جس میں نامعلوم کار سوار گاڑی میں آئے اور پی ٹی آئی کابانی رکن اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیاء ٹاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کےبعد خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں اور ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا اورڈرائیوربھی ساتھ تھے مگروہ محفوظ رہے، ڈاکٹر شاید صدیق کو چار گولیاں لگیں، وہ زخمی حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

    رہنما پی ٹی آئی کی جوہرٹاؤن اور ویلنشیاء ٹاؤن میں رہائش گاہ تھی تاہم پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

    وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سا بق حکمرانو ں کی کرپشن نے ملک کی بنیادیں کمزور کیں، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو آئی سی یو سے نکالا۔

    ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ ترقی اور خو شحالی ملک کا مقدر بن چکی ہے اپوزیشن ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ساری ٹیم انتہائی لگن اورمحنت سے ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔