Tag: ڈاکٹر شہباز گل

  • ‘شہباز اسپیڈ کا کمال ‘

    ‘شہباز اسپیڈ کا کمال ‘

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز اسپیڈ کا کمال دیکھئے ، پنجاب میں400 ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز اسپیڈ کا کمال،پنجاب میں400 ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں، یہ ہے ان کی اسپیڈ، پاکستانی معیشت کی تباہی کی طرف، کیا ضرورت بیرونی دشمنوں کی جب ایسے دیمک کے کیڑے ملک کے اندر بیٹھے ہوں؟

    خیال رہے بجلی کے بعد ملک میں گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو چوتھے دن بھی گیس کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث 400 کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں۔

    جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ایکسپورٹرز کو برآمدی ارڈر پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ہزاروں ڈیلی ویجرز بھی فارغ ہوگئے ہیں ، کیونکہ مہنگے ڈیزل سے ٹیکسٹائل ملز چلانا ممکن نہیں۔

    ملزآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ گیس نہ ملنے سے ٹیکسٹائل ملز بند ہیں جس سے ایک ارب ڈالر برامدات کم ہوں گی۔

  • ‘پاکستان کی عوام جو دیکھنا چاہتی ہے وہ اے آر وائی دکھا رہا ہے’

    ‘پاکستان کی عوام جو دیکھنا چاہتی ہے وہ اے آر وائی دکھا رہا ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پچھلے 2ماہ کی ریٹنگ دیکھی 67 فیصد پاکستانی عوام اےآروائی دیکھ رہی تھی ، پاکستان کی عوام جودیکھناچاہتی ہے وہ اے آروائی دکھارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس میں اے آر وائی نیوز کے حوالے سے کہا کہ پچھلے 2ماہ کی ریٹنگ دیکھی 67 فیصد پاکستانی عوام اے آر وائی دیکھ رہی تھی جبکہ باقی تمام عوام جیو اور دیگر چینلز دیکھ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز نے اپنی اسکرین واقعی 67 فیصد عوام کو بیچ دی ہے، پاکستان کی عوام جودیکھنا چاہتی ہے، وہ اے آروائی دکھا رہا ہے۔

    مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا مجھے تو سمجھ نہیں آرہی ہے، اے آر وائی کی لیگل ٹیم چپ کیوں بیٹھی ہے، مریم اورنگزیب نے توہین عدالت کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز نے کیا بیچا ہے اس کا حساب آپ جیو ٹی وی سے پوچھ لیں، مریم اورنگزیب جیو ٹی وی کا مقدمہ لڑ رہی ہیں اس لئے ان کے حق میں پریس کانفرنس کی۔

    سوات الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ان کا کہنا تھا کہ سوات الیکشن میں کامیابی پر مراد سعید اور وزیراعلیٰ کےپی کومبارکباد دیتا ہوں ،سوات ضمنی الیکشن میں13 جماعتیں ایک طرف اور پی ٹی آئی ایک طرف تھی ، اےاین پی نے پہلے سیٹ جیتی تھی آج پی ٹی آئی واضح مینڈیٹ سے جیتی۔

    شہباز گل نے کہا کہ کل سندھ اور کے پی میں الیکشنزہوئے،کے پی میں کسی کو ایک کانٹا بھی نہیں چبا جبکہ سندھ میں کل بلدیاتی الیکشن میں اندھیرنگری تھی۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بہت ساری جماعتیں جلسہ کرچکی ہیں، پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے کوئی روک سکے گا نہ کوئی روک سکتا ہے، پرامن احتجاج اور جلسہ کرنے کا حق سب کو ہے۔

  • "آپ تو کیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے ؟ چچا بھتیجی میں سخت لڑائی”

    "آپ تو کیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے ؟ چچا بھتیجی میں سخت لڑائی”

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ چچا بھتیجی میں سخت لڑائی ہوگئی ، بھتیجی نے کہا آپ توکیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے ؟

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل چچا بھتیجی میں سخت لڑائی ہوئی ، بھتیجی نے چچا سے سوال پوچھا، آپ توکیس ختم کرانے آئے تھے کروالئے ؟ اب تو عدالت نے تبادلوں اور کیس ریکارڈ کو سیل کر دیا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ بھتیجی نے کہا کیس تو ختم نہیں ہوئے البتہ ہمارا بیانیہ ختم ہو گیا، اوپر سے غداری کا داغ، اب توابا بھی آنے کے قابل نہ رہے، چچا نادم ہاتھ ملتے رہے،شہبازگل کاٹوئٹ

    یاد رہے سپریم کورٹ نے عدالتوں میں جاری کیسز میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے مداخلت پر از خود نوٹس کیس میں خصوصی عدالت، ہائی پروفائل اور نیب کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روک دیے تھے۔

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے، نیب پراسیکویشن اور تفتیشی ریکارڈ سیل کرنے کا بھی حکم جاری کرتے ہوئے نیب اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ تا حکم ثانی وہ کوئی بھی کیس عدالتی فورم سے واپس نہ لیں۔

  • ڈاکٹر شہباز گل کے بعد پی ٹی آئی کے  ایک اور  رہنما  کی گاڑی  کو ٹکر مار دی گئی

    ڈاکٹر شہباز گل کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی گئی

    لاہور : ڈاکٹر شہباز گل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی کو بغیر نمبر پلیٹ سفید کلر کی گاڑی نے ٹکر ماری۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں این اے135 کے پی ٹی آئی ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ کنال روڈ نیوکیمپس کے قریب پیش آیا۔

    ڈرائیور نے بتایا کہ گاڑی کو بغیر نمبر پلیٹ سفید کلر کی گاڑی نےٹکر ماری تاہم 15 پر کال کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم ڈرائیوراور سوار افراد محفوظ رہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےساتھ ایساہی حادثہ ہوا تھا، حادثے میں وہ زخمی ہوئے تھے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری۔

  • ڈاکٹر شہباز گل کو اہم عہدہ مل گیا

    ڈاکٹر شہباز گل کو اہم عہدہ مل گیا

    اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گل کو پی ٹی آئی کی یوتھ ونگ کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ، شہبازگل بطور یوتھ ونگ فوکل پرسن نوجوانوں سے متعلق امور دیکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پی ٹی آئی کی یوتھ ونگ کے فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    شہبازگل بطور یوتھ ونگ فوکل پرسن نوجوانوں سے متعلق امور دیکھیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پی ٹی آئی کے یوتھ کو پارٹی ٹکٹس، اہم سیاسی ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے مئی 2020میں وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شہبازگل کو معاون خصوصی برائے سیاسی روابط مقرر کیا تھا جبکہ شہباز گل پنجاب حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکےہیں۔

  • عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے: ڈاکٹر شہباز گل

    عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے: ڈاکٹر شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے، کوئی شک نہیں بلاول اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گوادر بندرگاہ سے افغانستان تک بلک کارگو کی ٹرانزٹ کنسائنمنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاک افغان ٹرانزٹ کی پہلی کھیپ گوادر سے افغانستان بھیج دی گئی، 27 جولائی کو اسٹارک مارکیٹ 38 ہزار 223 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    انہوں نے کہا کہ شاید کرونا وائرس پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں، کوئی شک نہیں بلاول اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔ اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی۔

    ڈاکٹر شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کے اسکوپ میں اضافہ ہو تو بڑھی ہوئی لاگت کو آپ کرپشن کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کے منصوبے میں اضافہ ہو تو اسے صرف لاگت کا بڑھنا کہا جائے، کمال مہارت کہ آپ مطمئن منافق ہیں۔

  • ترسیلات زر میں بلند ترین اضافہ، پاکستان بدل رہا ہے: شہباز گل

    ترسیلات زر میں بلند ترین اضافہ، پاکستان بدل رہا ہے: شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے گزشتہ ایک برس کے دوران انجام دیے جانے والے وفاقی حکومت کے متعدد کارنامے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جون 2020 میں 2.46 بلین ڈالرز کی ترسیلات زر ہوئیں، یہ ترسیلات زر میں ایک ماہ میں اب تک کا بلند ترین اضافہ ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ سرکاری درسگاہوں میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم لازمی قرار دی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام سے 1 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار افراد میں 153 ارب سے زائد تقسیم کیے گئے۔ پاکستان بدل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ جون 2020 میں ترسیلات زر میں 50.7 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، 2019 سے 2020 ترسیلات زر 23 ارب کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ سال ترسیلات زر 21 ارب 70 کروڑ تھی جس میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔

  • علاج کے سلسلے میں نواز شریف سے 45 منٹ تک ملاقات کی: شہباز گل

    علاج کے سلسلے میں نواز شریف سے 45 منٹ تک ملاقات کی: شہباز گل

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ انھوں نے نواز شریف کے ساتھ علاج کے سلسلے میں جیل میں 45 منٹ تک ملاقات کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وہ پروفیسر شاہد اور پروفیسر ثاقب کے ساتھ نواز شریف سے 45 منٹ تک ملے۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف درخواست ضمانت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان پنجاب حکومت”][/bs-quote]

    شہباز گل نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ نواز شریف کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملاقات میں نواز شریف کو وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچایا، نواز شریف سے کہا پنجاب حکومت آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

    شہباز گل نے بتایا کہ نواز شریف سے کہا کہ اگر وہ برطانیہ سے ڈاکٹر بلانا چاہتے ہیں تواس کے لیے بھی تیار ہیں، تاہم نواز شریف نے بتایا کہ انھوں نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، وہ درخواست ضمانت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کوبہترین طبی سہولتیں دی جائیں ،وزیراعظم عمران خان کا اعلان

    پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہیں تو ڈاکٹر کو یہاں بلائیں مکمل سیکورٹی دی جائے گی، تاہم ضمانت ملتی ہے تو نواز شریف بیرون ملک اپنے ڈاکٹر بیکر، ڈاکٹر لارنس سے علاج کرانا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سےعلاج چاہتے ہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔