Tag: ڈاکٹر شہباز گِل

  • پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ڈاکٹر شہباز گِل

    پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ڈاکٹر شہباز گِل

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کئی جگہوں پر لوگ ایس اوپیز فالو نہیں کررہےجو سب کیلئے خطرہ ہے، پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کمہ پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی، ایس اوپی کی خلاف ورزی پرپنجاب،کےپی میں آپریشن شروع کردیا، ہم سب کو ہر صورت ایس اوپیزکی پابندی کرنی ہوگی۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ کورونا پہلے دن سب جانتے ہیں کہ یہ جان لیوا بیماری ہے، کورونا کےساتھ ہمیں دوسرے چیلنج غربت کا بھی سامناہے، جن لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کیا وہاں بھی خاطرخواہ نتائج نہیں آئے، مکمل کے بجائے ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بدقسمتی سے کئی جگہوں پر لوگ ایس اوپیز فالو نہیں کررہےجو سب کیلئے خطرہ ہے، جہاں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا وہ مارکیٹ بند کی جائے گی ، تاجر وں کو پتہ چلے گا کہ مارکیٹس بند ہونگی تو وہ خود ایس اوپیز پر عمل کرائیں گے،شہبازگل

    ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت پیسہ گیا مگر کام نہیں ہوا، یہ لوگ مطمئن کرپشن کرتے ہیں، مارکیٹس بند کرنایاکھولنا 18ویں ترمیم کے بعدصوبوں کا اختیار ہے

    ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں وینٹی لیٹرزکم ہیں ، سندھ میں 104مریضوں کو وینٹی لیٹرز نہیں مگر وینٹ پر بٹھارکھاہے، سندھ میں کورونا کے معاملے پر تھوڑی مس مینجمنٹ کا سامنا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں 600ایسے اسپاٹس ہیں جہاں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیا ہے ، اندھا دھند کرپشن، مال بنانے پر سوال کیاجاتا ہے تو اس پر بات نہیں کرتے۔

  • ‘شہبازشریف کی ضمانت سے عام شہری مایوس ہوگا، ان کیخلاف واضح ثبوت ہیں’

    ‘شہبازشریف کی ضمانت سے عام شہری مایوس ہوگا، ان کیخلاف واضح ثبوت ہیں’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی ضمانت سے عام شہری مایوس ہوگا، شہبازشریف کیخلاف سنگین الزامات اور واضح ثبوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے اپوزیشن لیڈر کی عبوری ضمانت منظور ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہبازشریف کی ضمانت سےعام شہری مایوس ہوگا، آج شہبازشریف کو فرار ہونے کا موقع دیا گیا، شہبازشریف کیخلاف سنگین الزامات،واضح ثبوت ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف دوبارہ سے بیرون ملک بھاگنے کی کوشش کریں گے، یہ بزدل لوگ ہیں پہلے بھی فرار ہوئے اب بھی فرار ہوں گے، عدالت معزز ہے ان پر تبصرہ نہیں کرناچاہیے۔

    ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا جب پسند کے فیصلے آتےہیں تو ان کیلئے عدالتیں اچھی ہوجاتی ہیں، یہ لوگ مطمئن کرپٹ ہیں اور اطمینان سے کرپشن کرتے ہیں، ان کےگھر کے شوپیپر سے لیکر دال تک سرکار کے پیسوں پر بنتی تھی۔

    بعد ازاں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ضمانت کی مٹھائی کھانےسےپہلے ذہن میں ایک بات رکھیے گا، یادرکھیں جان آخرلوٹ مارکاحساب دے کر ہی چھوٹنی ہے ، لوٹ مارکاحساب دینےکےسوادوسرا کوئی آپشن نہیں۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ ڈیل ملنی ہےنہ سعودی قطری لبنانی شہزادے مدد کو آنے والے ہیں، سعودی اورلبنانی شہزادےبھی آپ کے کرتوت جان چکے ہیں ، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل نہیں کرتا۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔