Tag: ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر

  • مسجد نبوی کے امام  آج فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے

    مسجد نبوی کے امام آج فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے

    اسلام آباد : مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر آج اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سات روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان میں موجود ہیں ، وہ آج اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز مسجد نبوی کے امام اسلام آباد پہنچ تھے، وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا تھا۔

    بعد ازاں معزز مہمان کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی تھی ،۔ آصف زرداری نے ایوان صدرمیں معزز مہمان کااستقبال کیا ۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا دونوں برادر ملکوں میں تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کےساتھ کھڑا رہے گا۔

    امام مسجد نبوی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کوسراہا۔

    اس کے علاوہ مسجد نبوی کے امام کی سربراہی میں وفدکی چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

  • امام مسجدِ نبوی ﷺ  ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر پاکستان پہنچ گئے

    امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اسلام آبادپہنچ گئے، دورے کے دوران وہ صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امام مسجد نبوی فضیلة الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    امام مسجدِ نبوی ﷺ حکومت پاکستان کی جانب سے بطور مہمان خصوصی ہوں گے۔

    دورے کے دوران مسجد نبوی کے امام صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف سمیت چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امام مسجدِ نبوی ﷺ پاکستانی علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور کل فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداکریں۔

    اس کے علاوہ مسجد نبوی ﷺ کے امام دورہ لاہور کے دورے پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرینگے جبکہ لاہور میں اسلامی مرکز اور مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔