Tag: ڈاکٹر طاہرالقادری
-
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیسیوں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تیسیوں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری رات ایک بجے کے بعد ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی دنیا بھرمیں تنظیموں نے عالمی میلاد کے انتظامات مختلف ممالک اور پاکستان میں 200مقامات پر کیے ہیں، لاہور میں مینار پاکستان کے سبزازار میں میلاد النبی ﷺ کے لیے 70ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جہاں ضلع لاہور اور قصور سے لوگ شریک ہوں گے، مینار پاکستان پر میلاد کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے۔
کانفرنس میں نعت خوانی، قائدین سے خطابات ہوں گے جبکہ رسول اللہ ﷺ کی ولادت کے وقت آتش بازی اور چراغاں بھی کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصو ں میں خطاب کریں گے، بھارت میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بنگلور میں عالمی میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-
مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کی سونامی ناکام ہوئی، رانا ثنا اللہ
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ لاہور میں مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کی سونامی بری طرح ناکام ہوگئی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرانے کی کوشش کررہی ہے ۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ سونامی کے مقابلے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے شو میں لوگوں کی تعداد زیاد ہے، رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی تربیت اور تقاریر لکھنے والے کو فوری فارغ کردیں ۔
ان کا کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل لیول کی سیاستدان تھی لیکن بلاول بھٹو ابھی اتنے پختہ کار سیاستدان نہیں ہیں۔