Tag: ڈاکٹر طاہرلقادری

  • ڈاکٹر طاہر القادری کل حکومت کے خلاف قرطاس ابیض جاری کریں گے

    ڈاکٹر طاہر القادری کل حکومت کے خلاف قرطاس ابیض جاری کریں گے

    پاکستان عوامی تحریک نے مہنگائی ، بدامنی ، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف لاہور میں انتیس دسمبر کی ریلی کے انتظامات مکمل کرلیے ، جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کل لاہور میں ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔

    عوامی تحریک کی ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عوام روٹی کے دو لقموں کو ترس رہی ہے اور حکومت نے ترک وزیر اعظم کیلئے ثقافتی پروگرام پر عوام کا دوکروڑ ضائع کردیتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی ریلی اتوار کے روز ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی چوک تک نکالی جائے گی جس کی قیادت ڈاکٹر طاہر القادری کے بیٹے حسین محی الدین کریں گے
       

  • موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، طاہر القادری

    موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، طاہر القادری

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے تقریباً پچاس فیصد ارکان نے ٹیکس نہیں دیا ہے۔

    طاہر القادری کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہور میں انتیس دسمبر کو کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ریلی گیارہ مئی کو ہونیوالے دھونس دھاندلی پر مبنی انتخابات کے خلاف ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے نااہل ہیں، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے پاس عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی ادارے کا سربراہ کوئی قدم اٹھانا چاہتا ہے تو اسے راتوں رات برطرف کردیا جاتا ہے، طاہر القادری کا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی ملازمین کو مختلف اداروں کا سربراہ بنادیا ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکے۔
       

  • ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں کی مذمت

    ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں کی مذمت

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا داغ ہے، اس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

      لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد اور پشاور بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ڈاکٹڑ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا بد نما داغ ہے ، خاتمہ ناگزیر ہے ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے، قومی شعور سے ہی دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے قوم متحد ہوجائے۔