Tag: ڈاکٹر طاہر القادری

  • قصاص کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، طاہرالقادری

    قصاص کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، طاہرالقادری

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جب آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوسکتا ہے تو وزیراعلیٰ پنجاب کیوں نہیں؟ وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو نہ بلانے کے فیصلے پر تحفظات ہیں، عدالت کے فیصلہ کے بعد سارے ثبوت ہمیں ہی پیش کرنے ہیں تو کریں گے۔


    یہ پڑھیں: ماڈل ٹاؤن کیس: وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام باعزت بری


     ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، سربراہ پی اے ٹی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں تو یہ امید بھی نہیں تھی کہ آئی جی اور ڈی آئی جی کو طلب کیا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز سے نیچے تک ملزمان موقع پر نظر آتے ہیں، 125 ملزمان وہ ہیں جوسانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت موجود تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیس کے خلاف اپیل میں جائیں گے اور قانونی چارہ جوئی کریں گے، ہم قصاص کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، انہوں نے سوال کیا کہ آئی جی پنجاب خود ملزم، ڈی سی ملزم، سوا سو سے زائد اہلکار ملزم ہیں، کیا اتنا بڑا لشکر خود کسی کو قتل کر نے جاتا ہے، کس کے حکم سے اتنا بڑا لشکر تیارہوا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی جارہی؟  کمیشن کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں لکھا ہے  9:55  پرآئی جی اپنے دفتر میں تھے۔

    میرا سوال ہے کہ اگر وہ موجود تھے تو انہوں نے روکا کیوں نہیں؟ بیریئر ہٹانے کے لیے ڈی آئی جی خود نہیں جاتے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کون سے قانون کا تحفظ حاصل ہے؟

    پہلی جے آئی ٹی رپورٹ کیوں دبائی گئی؟ وہ رپورٹ سرکاری ایف آئی آر پر بنی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو طلب کرکے سوالات پوچھے جانے چاہیئے تھے، ماسٹر مائنڈ لوگوں کو طلب نہیں کیا توملزمان کیسے بے نقاب ہوں گے ؟ اگر وزیراعظم معاملے میں ملوث نہیں تو میرے جہاز کو کیوں رکوایا گیا؟

  • جو کچھ ہوا اس کا مجھے اندازہ نہ تھا، طاہر القادری

    جو کچھ ہوا اس کا مجھے اندازہ نہ تھا، طاہر القادری

    اسلام آباد: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جو کچھ آج ہوا اس کا مجھے اندازہ تک نہ تھا، مجھے توقع تھی کہ ایسا ہوگا کہ لوگ حیرت زدہ رہ جائیں گے۔


    پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ میرے کچھ تحفظات ہیں، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ سیاسی معاملات میں جب فریق برسر اقتدار طبقہ ہو اور شفافیت کو تسلیم نہ کرنے والا ہوتو اس سے ٹکرائو کا کوئی فائدہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتیں محدود ہیں، اب وہ ماحول نہیں اب و شفافیت نہیں، جب تک عدالتوں کو سیاسی اور حکومتی اثرات سے آزاد نہیں کیا گیا تب تک شفافیت ممکن نہیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے دیکھ کر تبصرہ کروں گا، قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتا، پاناما لیکس پر فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہوسکتا تھا،نواز شریف نے خود اپنی تقاریر میں کرپشن کا ثبوت دے دیا ہے۔

    طایر القادری نے کہا کہ پاکستان سے باہر جدہ پیسہ کیسے گیا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں اور جدہ میں پیسہ کہاں سے آیا وہاں بھی اس کا کوئی ریکارڈ نہیں،نواز شریف کے خطابات کا ریکارڈ نکالیں تواقرار خود سامنے آجائے گا کیوں کہ نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے کے لیے ٹی او آرز کی ضرورت نہیں بس تین سوالات پوچھے جائیں۔

  • وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید اورفاروق ستار کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات

    وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید اورفاروق ستار کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات

    کراچی : وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کراچی آمد پرکہا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پرایم کیو ایم کے وفد سے ملنے کراچی آئے تھے،ایم کیو ایم کےجائزتحفظات دورکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے آج کراچی تشریف لائے ہیں انہوں نے پنجاب ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی،وفد میں ڈاکٹر فاروق ستاراورنسرین جلیل سمیت دیگررہنما موجود تھے جب کہ مسلم لیگ کی جانب سے سینیٹر نہال ہاشمی اور مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدراطلاعات علی اکبرگجرنےشرکت کی۔

    ملاقات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی آیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایم کیو ایم کی شکایتوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور مسئلے کو ایک دو روزمیں مثبت انداز سے حل کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات اوررینجرزآپریشن پرمانیٹرنگ کمیٹی بنانے پر وزیر اعظم سے بات کروں گا جب کہ سیاسی کارکنان کی بازیابی اور بے جا چھاپے بند کرائے جائیں گے تا ہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جا ری رہے گا۔

    ایک ڈاکٹر طاہر القادری کی قصاص ریلی اور عمران خان کی احتساب ریلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں احتجاج کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔

  • ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو پاکستان آ رہے ہیں

    ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو پاکستان آ رہے ہیں

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 20 دسمبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری گیارہ ربیع الاول کو عالمی میلادالنبی کانفرنس سے خطاب کے لئے پاکستان آرہے ہیں، ایئرپورٹ سے عوامی تحریک کے کارکن انہیں استقبالیہ جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون لائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں اور حکومت مخالف تحریک کے امکانات پر مشاورت کریں گے۔

  • حکمران بھی سیلاب کی طرح کا ایک عذاب ہیں، طاہرالقادری

    حکمران بھی سیلاب کی طرح کا ایک عذاب ہیں، طاہرالقادری

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بھی سیلاب کی طرح کا ایک عذاب ہیں، جب تک یہ مسلط رہیں گے، غریب کاشتکاروں کو سیلاب کی تباہی سے نجات نہیں ملے گی۔

    لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی کرپشن بند تعمیر کرنے اور سیلاب کی روک تھام کے نام پر ہو رہی ہے۔ مٹی کے ڈھیر اکٹھے کر کے انہیں بند کا نام دے دیا جاتا ہے جو سیلاب کے پہلے ریلے کے ساتھ بہہ جاتے ہیں۔

    کسی غیر ملکی فرم سے ان بندوں کا تکنیکی معائنہ کروا لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال حکومتی سرپرستی رکھنے والے بااثر خاندان اپنے اثاثے بچانے کیلئے غریب کاشتکاروں کو ڈبو دیتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمران ہر سال سیلاب زدہ علاقوں میں صرف تصویریں بنوانے جاتے ہیں اور جھوٹے وعدے کر کے واپس آ جاتے ہیں۔

    مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور کی مثال سب سے کے سامنے ہیں جہاں وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ سال فوٹوسیشن کرواتے ہوئے بند تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا اور وہاں کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے لیہ ،مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے لاکھوں غریب کاشتکار خاندانوں کو سیلاب کی بے رحم موجوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ۔ ہر سال سیلاب آتے ہیں جو حکمرانوں کے کاغذی منصوبوں کو اپنے ساتھ بہا لے جاتے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ 10سال میں سیلاب کی روک تھام کیلئے غیر ملکی بینکوں اور ڈونرز سے ملنے والے رقوم اور فنڈز کا آڈٹ کروایا جائے۔

  • ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد آج وطن واپس پہنچ گئے

    ڈاکٹر طاہر القادری سات ماہ بعد آج وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے، لاہور پولیس نے جان کے خطرے کے پیشِ نظر طاہر القادری کو ریلی کی شکل میں گھر جانے سے منع کر دیا ہے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل عام کے خلاف رینجرز کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، پنجاب میں بھی لاشیں گریں کراچی کی طرح آپریشن کیا جائے۔

    اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پھر کسی دھرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں تو طاہرالقادری نےاس بارے میں کچھ نہیں کہا، جبکہ کسی اور لندن پلان اور لندن میں عمران خان سے ملاقات کی خبریں کو بھی غلط ٹہرایا۔

    طاہر القادری نےعزم دھرایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہیں گے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا ،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلوس میں تخریب کاری کا خطرہ ہے ، طاہرالقادری ایئرپورٹ سے منہاج القرآن تک بلٹ پروف گاڑی میں رہیں۔

  • پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کواور پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    طاہر القادری کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے شہیدوں کے قاتل نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور پولیس کے افسران ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ ڈیل کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، ان کے 14 شہیدوں کے گھرانوں میں سے کسی ایک کو بھی خرید نہیں سکے ہیں۔

    ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی جو تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    شرکاء سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

  • الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    الیکشن غیرآئینی تھےعوام حکمرانوں کی چھٹی چاہتےہیں، طاہرالقادری

    لاہور: منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 2013 کے الیکشن غیر آئینی تھےعوام غیر قانونی حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے آزاد الیکشن کمیشن اور انتخابی اصلاحات کیلئے لانگ مارچ کیا۔

     ان کا کہنا تھا عام انتخابات غیر آئینی تھے اور موجودہ حکومت غیر قانونی ہے ، عوام ان حکمرانوں کی چھٹی چاہتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کنٹینر پالیٹکس نہ کرنے کے دعویداروں نے پورا پنجاب کنٹینرز سے سیل اور لوگوں کو گھروں میں قید کیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ آزاد الیکشن کمیشن کیلئے ہماری جدوجہد کے خلاف تمام قوتیں ایک نہ ہوتیں تو قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت دس کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت دس کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے دس کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمےکی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بار بار طلب کرنےکے باوجود عدالت آئے نہ تفتیش میں مدد دی ، لہذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

    عدالت نے پولیس کی استدعا پر ڈاکٹر طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے دس کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انھیں ستائیس مارچ کو پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے دس کارکنان کے خلاف دیپالپور میں ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کاعلامہ امین شہیدی کوفون، شکارپورواقعےکی مذمت

    ڈاکٹرطاہرالقادری کاعلامہ امین شہیدی کوفون، شکارپورواقعےکی مذمت

    کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ امین شہیدی کو فون کرکےشکارپورمیں ہونےوالے دہشتگردی کےواقعے کی مذمت کی ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کےآغا امین شہیدی کو فون کرکے شکارپوردہشت گردی کےواقعے کی شدید مذمت کی اور سانحے میں زخمی ہونےوالے افراد کی جلد صحت یابی کےلئےدعاکی ۔

     اس موقع پر علامہ طاہرالقادری کا کہناتھا کہ یورپ میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بنیادی انسانی حقوق معطل کئےگئے لیکن وہاں کسی نے شور نہیں مچایا تاہم پاکستان میں جو حکمران شادی بیاہ کے ضابطوں پر عمل درآمد نہیں کروا سکے وہ قومی ایکشن پلان پر کیاعمل کروائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ اگر ملک سے دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ملک کا اللہ حافظ ہے۔