Tag: ڈاکٹر طاہر القادری

  • طاہرالقادری کا آج شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان

    طاہرالقادری کا آج شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ طاہرالقادری نے آج شام سے پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکتر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہانقلاب مارچ کے شرکاء کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آج شام سے انقلاب مارچ صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے پاکستان میں دھرنے شروع ہوجائینگے۔

    ڈاکٹر طاہرالقاری کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے قوم کو تین اصول دیئے، کسی نے قائداعظم کے اصولوں کو دیکھنا ہے تو وہ انقلاب مارچ کو دیکھے، کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو مکمل طور پر صاف کریں ۔

    ملکی حالات کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بد امنی عروج پر ہیں،کراچی میں خون ریزی جاری ہے جمہوریت اور آئین کہاں غائب ہے ، ملک کا یہ حال ہے لوگ انقلاب کے لئے نہ نکلے تو کیا کریں ۔

    کارکنان کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،اگر لوگ مشتعل ہوئے تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی،  نواز شریف میرے سوالوں کا ضواب دیں، آئین اور جمہوریت کہا ہے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمھیں بہانے کے عوام کا سمندر ہی کافی ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی خواہش تبدیلی ہے، رات 12بجے حکومت کے بارہ بج جائیں گے۔

  • ڈاکٹر طاہر القادری کی حکومت کو ڈیڈ لائن ، ختم ہونے میں 12گھنٹے باقی

    ڈاکٹر طاہر القادری کی حکومت کو ڈیڈ لائن ، ختم ہونے میں 12گھنٹے باقی

    اسلام آباد:  ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کی دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں بارہ گھنٹے باقی رہ گئے، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملک وسائل سے مالامال ہے، کسی سےقرض لینے کی ضرورت نہیں، انہوں نےملکی آمدنی میں اضافے کیلئے آٹھ نکاتی فارمولا بھی پیش کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں تیرہ گھنٹے رہ گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد فیصلہ عوام کا ہوگا اور وہ ذمہ دار نہ ہوں گے۔

    اسلام آباد کی خیابان سہروردی میں رات گئے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اڑتالیس گھنٹوں سے پہلے مستعفی ہوجائیں ، اسمبلیاں تحلیل کردیں اور گرفتاری پیش کردیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انکی جانب سے انقلاب کیلئے ڈیڈ لائن دیئے جانے کے بعد مارچ کے شرکاء اور ان پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہے ۔ اگر حملہ ہوا تو نواز شریف ، شہباز شریف، ان کی کابینہ اور وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

    اپنی تقریر کے دوران ڈاکٹر ظاہر القادری نے امیگریشن حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار رانا ثنااللہ ، رانا مشہود اور حکمرانوں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور انھیں گرفتار کرلیا جائے ۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے مارچ کے شرکاء سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سونے اور جاگنے کیلئے باری طے کرلیں، انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں نہ رہیں اور انقلاب کا عملی حصہ بننے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئیں۔

  • عمران خان سول نافرمانی تحریک کے بجائے مذاکرت کریں، الطاف حسین

    عمران خان سول نافرمانی تحریک کے بجائے مذاکرت کریں، الطاف حسین

    لندن :  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےسول نافرمانی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا حمایتی نہیں ہوں لیکن مسائل مزاکرات سے حل کئے جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور بقا کا معاملہ ہے، عمران خان کی تقریر کو مذاق سے زیادہ نہیں سمجھتا، سول نافرمانی کا اعلان عمران خان پہلے بھی کرسکتے تھے،نواز شریف اور عمران خان سے اپیل کرتا ہوں ملک کو بچائیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ حکومت نے مزکرات میں تاخیر کی ہے، ملک کو نقصان ہورہاہے، لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں, یہ ملکی سلامتی اور بقاء کا معملہ ہے، تمام معمالات مزاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں، اگر میں غلط بات کی ہے تو دلائل سے جواب دیا جائے۔

  • عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری معاملہ مطالبات تک محدود رکھیں،الطاف حسین

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو مشورہ دیاہے کہ وہ اپنےالٹی میٹم واپس لیکر معاملہ مطالبات تک ہی محدود رکھیں۔ لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے الٹی میٹم واپس لیکر معاملے کو مطالبات تک ہی محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    الطاف حسین نے دونوں رہنماؤں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونے، حکومتی تنصیبات پر یلغار کرنے اور انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے ہر قیمت پر گریز کریں۔ متحدہ کے قائد نےمعاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتےہوئےکہاہےکہ تشدد کا ہر راستہ اور طریقہ اختیار کرنے سے گریزکیا جائے۔ انہوں نےحکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بڑے پن کا مظاہرہ کرتےہوئےسراپااحتجاج جماعتوں سےفی الفورمذاکرات کرے۔ انکے جائز مطالبات تسلیم کرے اور عمل درآمدکی یقین دہانی کرائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نےفریقین کوخبردارکرتےہوئےکہاکہ وہ محاذ آرائی سےاجتناب کرتے ہوئےبات چیت کےدروازےکھلےرکھیں کیونکہ محاذ آرائی کاانجام ملکی مفادمیں نہیں ہوگا۔ انہوں نےفریقین کی توجہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کی جانب دلاتےہوئےکہاکہ فریقین اپنالائحہ عمل طےکرتےہوئےان حقائق کوبھی مدنظر رکھیں۔

    متحدہ کے سربراہ نےعوامی تحریک،تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں کوطوفانی بارش اورخراب موسم کےباوجود پرامن احتجاج پر خراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نےاحتجاجی جماعتوں کےگرفتار کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہوئےمارچ کےدوران طاقت کے استعمال سے گریز اورصبر وضبط سےکام لینے پر حکومت کاشکریہ اداکیا۔

  • کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کارکنوں پرریاست کی جانب سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،طاہرالقادری

    کھاریاں : ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے منزل کی طرف گامزن ہے۔

    انقلاب مارچ کے کھاریاں پہنچنے پر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پر امن طریقے سے اگے بڑھ رہے ہیں جبکہ ریاست کی جانب سے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔طاہر القادری نے کہا کہ تاریخ کی سب بڑی ریاستی دہشت گردی دیکھ رہے ہیں۔

    ماڈل ٹاؤن کے واقعے پر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنوں کی تعداد چودہ نہیں بلکہ چالیس سے پچاس کے درمیان ہیں جس کی اب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ آئینی اور جمہور ی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا مارچ نہیں دیکھا انشاء اللہ انقلاب ضرور آئے گا۔

  • لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور:منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے تمام راستے مکمل سیل

    لاہور: طاہرالقادری کےلانگ مارچ کوروکنےکیلئےحکومت پنجاب نے ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کی گلیوں کو کنٹینرز رکھ مکمل طورپرسیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے آج ہر صورت پرامن انقلاب مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

    لاہور میں عوامی تحریک کےانقلاب مارچ کو روکنے منہاج القر آن سیکریٹریٹ کا حصار مزید سخت کر دیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود انتظامیہ نےمنہاج القرآن سیکرٹریٹ جانے والی تمام گلیوں کو مکمل طور پرسیل کردیا ہے، جس سے گاڑیاں تو دور کی بات پیدل چلنے والے کےلئےبھی آمدورفت ممکن نہیں رہی۔

    راستے بند کرنے کے لئے رکھے گئے کنٹینرز کو مٹی بھر کے رکھا گیا تاکہ ان کو ہلانا اور ہٹانا کسی صورت ممکن نہ ہوسکے۔

    ایس پی سی آئی اے پوری ٹیم کے ہمراہ گشت کررہے ہیں، سخت ترین انتظامات کے باوجود عوامی تحریک کے کارکنان کا جوش برقرارہے۔

  • انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک مین انقلاب اور آزای مارچ پر چار نکات پر اتفاق ہوگیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی جدوجہد پرامن اور آئین کے دائرے میں ہوگی، مارشل لا کے نفاذ کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی طاہرالقادری سےملاقات میں انقلاب اورآزادی مارچ کیلئے چار نکات پراتفاق ہوگیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےدونوں جماعتوں کی جدوجہد جمہوری ہوگی،جس کا مقصدحقیقی جمہوریت رائج کرنا ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالات بگڑے تو ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی، شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اس جدوجہد میں کوئی غیر آئینی اقدام کیا گیا تومزاحمت اور مذمت کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ان کامقصد ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، نہ ہی جمہوریت کیخلاف کوئی سازش کی جارہی ہے۔

  • جلسے جلوسوں پر پابندی: کمشنر اسلام آباد کا عمران خان اور طاہرالقادری کو خط ارسال

    جلسے جلوسوں پر پابندی: کمشنر اسلام آباد کا عمران خان اور طاہرالقادری کو خط ارسال

    اسلام آباد : چیف کمشنر اسلام آباد نے عمران خان اور طاہرالقادری کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی ہے۔

    تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اسلام آباد کے چیف کمشنر نے خط ارسال کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، جس کے تحت جلسے، جلوسوں اور مارچ کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، چیف کمشنر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی اجازت لینا ہوگی، خط میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔

  • طاہر القادری سے انتخابی انقلاب کی بات کی جائے گی، عمران خان

    طاہر القادری سے انتخابی انقلاب کی بات کی جائے گی، عمران خان

    لاہور: عمران خان کہتے ہیں طاہر القادری سے انتخابات کے ذریعے انقلاب کی بات کی جائے گی، چودہ اگست کے بعد وہ خود وزیراعظم کو ملاقات کی دعوت دیں گے۔

    چودہ اگست کو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ ساتھ ساتھ ہوگا اور عمران خان نے آزادی مارچ کے بعد اپنی پہلی ترجیح بھی بتا دی،تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں یہ پورے پاکستان کی آزادی کا معاملہ ہے۔ علامہ طاہر القادری سے بات کی جائے گی کہ وہ انتخابی انقلاب کے ذریعے اٹھارہ کروڑ عوام کی زندگیوں میں انقلاب لائیں۔

    عمران خان علامہ طاہر القادری سے انتخابی عمل میں اصلاحات کی بات کریں گے، کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں وزیراعظم نواز شریف کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کے مطالبات کی منظوری تک وہ اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے،عمران خان کہتے ہیں چودہ اگست کے بعد وہ خود وزیراعظم کو ملاقات کی دعوت دیں گے۔

  • انقلاب مارچ کیلئے مردوں کے ساتھ پی اے ٹی کی خواتین بھی تیار

    انقلاب مارچ کیلئے مردوں کے ساتھ پی اے ٹی کی خواتین بھی تیار

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکنان بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کے گھرکے باہر موجود خواتین نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انقلاب لانے کے عزم کا اظہار ملی نغموں اور نعروں کے ذریعے کیا، خواتین کا کہنا تھا کہ اپنے قائد کا ساتھ دینے کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان عوامی تحریک کی کارکنان ملک و قوم کیلئے اپنی ہر آسائش کو ترک کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    انقلاب کی راہ پر چلنے والی خواتین ہر سختی کا سامنا کرنے کیلئے پرجوش ہیں اور انکا عزم و حوصلہ قابل دید ہے۔