Tag: ڈاکٹر عاصم حسین

  • ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین کا بڑا اعلان

    ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین کا بڑا اعلان

    کراچی: ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے 2 روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے ضیا الدین اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کے لیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

    ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا، اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایان اور انابیہ کرونا وبا کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جا سکے ہیں، 12 سالہ ایان جماعت دوم جب کہ 11 سالہ انابیہ جماعت اول تک ہی تعلیم حاصل کر سکے تھے، ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ہونے والے کم سن بہن بھائی کی کسٹڈی آج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے ان کی خالہ کو دی ہے، جب کہ پولیس کو بچوں اور خالہ پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور دونوں بہن بھائی اور خالہ کا نام ای ایس ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالتی حکم نامے کے مطابق خالہ دونوں بچوں کو متعلقہ تھانے کی حدود سے باہر نہیں لے جا سکتیں، بچوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی خالہ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے بچوں کی عارضی کسٹڈی خالہ کے حوالے کی۔

  • ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیش رفت

    ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیش رفت

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کی درخواست منظور کر لی، اور ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنیچ نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھجوانے کا حکم دیا، واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر کی جانب سے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر من پسند کمپنیوں کو گیس فراہم کی، تاہم ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ سرکاری اداروں کو گیس فراہمی کا فیصلہ بدنیتی اور کرپشن پر مبنی نہیں تھا، ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں لیکن فیصلے اپنی صوابدید کے مطابق درست کیے گئے تھے۔

    ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیا قانون بننے کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں رہا، یہ ریفرنس بنیادی طور پر اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہے، لیکن قانون کے مطابق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اختیارات استعمال کرنے والے نے کوئی مالی فائدہ اٹھایا ہو۔

    وکیل ملزمان نے کہا سوئی ڈی سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سرکاری ادارے ہیں، انھیں گیس فراہم کر کے ڈاکٹر عاصم سمیت کسی ملزم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ جسٹس کے کے آغا نے کہا اب نئی ترمیم آ گئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کر سکتے لیکن ملزمان کی بریت کے خلاف ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے کہا کہ سترہ ارب روپے کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلاف قانون ہے، ریفرنس میں کئی شواہد اور اہم دستاویزات کو چھپایا گیا۔

  • ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    کراچی : احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور حکم دیا آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی احتساب عدالت میں سابق وزیر ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے اور جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان پیش ہوئے۔

    سترہ ارب کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ محمود خالد پروجیکٹ منیجر اور جی ڈی سی ایل کے گواہ کی جانب سے بیان قلمبند کرایا گیا، جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیانات پر جرح کریں گے۔

    عدالت نے سترہ ارب روپے کرپشن کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی۔

    دوسری جانب 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر عاصم نے بارہ جون سے دس جولائی تک بیرون ملک علاج کیلئے جانا ہے، بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

    بعد ازاں عدالت نے 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت گیارہ جون تک کیلئے ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیاد ہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کر

  • ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا پیغام پہنچایا

    ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا پیغام پہنچایا

    کراچی : رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ مفاہمت اورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کےعوام کی بہتری کیلئے دیہی و شہری علاقوں کے نمائندوں کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کہی، ڈاکٹرعاصم حسین نے دوران ملاقات سابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور دونوں رہنماؤں نے سندھ خصوصاً کراچی کی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    ڈاکٹر عاصم حسین نے ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورت حال میں کسی قسم اتحاد کے ممکنات کو بھی زیر بحث لایا گیا اور بلدیاتی مسائل سے متعلق بھی بات چیت کی گئ جب کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی آئینی حیثیت پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دباؤ کی سیاست کوختم ہوجانا چاہیے اور مسائل میں گھیرے ملک میں شفاف اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے جب کہ شہری و دیہی تفریق کو ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کو دل بڑا کر کے بلدیاتی نمائندوں کو آئین میں موجود اختیارات اور فنڈز تفویض کرنے چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب کو جب تک جوتے نہیں پڑیں گے، چھاپے کا نہیں بتائے گا، ڈاکٹرعاصم

    نیب کو جب تک جوتے نہیں پڑیں گے، چھاپے کا نہیں بتائے گا، ڈاکٹرعاصم

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب والوں کو جب تک جوتے نہیں پڑیں گے اس وقت تک یہ نہیں بتائیں گے کہ میری بہن کے گھر پر چھاپا کس نے مارا تھا؟ کشمیرکا وزیر اعظم پاگل شخص ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرے کیس کی تحقیقات چوھدری نثار نے خود کرائی تھی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔

    ڈاکٹرعاصم نے اپنی پریس کانفرنس میں کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو پاگل قرار دے دیا، ڈاکٹر عاصم نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جلسہ کم اور طوفان بدتمیزی زیادہ تھا۔

    وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وزیر اعظم کا وائٹ کالر کرائم میں گھر جانا عام سی بات ہے، جس نے بھی قانون توڑا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب نے میری ہمشیرہ کے گھر پر چھاپا مارا، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جب تک جوتے نہیں پڑے گے نیب سچ نہیں بتائے گا۔


    مزید پڑھیں: ڈاکٹرعاصم کی ہمشیرہ کے گھر چھاپہ نہیں مارا، نیب


    دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ہمشیرہ کے گھر چھاپے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، کراچی میں ان کی ہمشیرہ کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔


    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کی بہن کے گھر چھاپا، مقدمہ درج 


    اس حوالے سے چلنے والی خبروں کا ادارے کا کوئی لینا دینا نہیں، ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے، افسران کو بھی قانون پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

  • ہر ڈاکٹر نے ڈاکٹر عاصم کی نئی بیماری تجویز کی: عدالت برہم

    ہر ڈاکٹر نے ڈاکٹر عاصم کی نئی بیماری تجویز کی: عدالت برہم

    اسلام آباد: سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈاکٹر نے ڈاکٹر عاصم کی نئی بیماری اور نیا علاج تجویز کیا۔ کوئی کہتا ہے نفسیاتی مسئلہ ہے، کسی نےسرجری کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر معالج نے ڈاکٹر عاصم کی نئی بیماری اور نیا علاج تجویز کیا۔ کوئی کہتا ہے کہ نفسیاتی مسئلہ ہے، کسی نے سرجری کروانے کا کہا۔ ایک ڈاکٹر نے تو ہائیڈرو تھراپی کی تجویز دی۔ دیکھنا ہوگا کوئی بیماری ہے بھی یا نہیں۔

    جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ پاکستان میں سب سے یکساں سلوک نہیں ہوتا۔ ہر بڑے شخص کو میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز کیوں دیتا ہے۔ جیل میں زیادہ ترمریضوں کو ڈاکٹر عاصم والی بیماریاں ہوں گی۔

    عدالت نے چاروں صوبوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام اسپتال حکومت کے زیر اثر ہیں۔

    آزاد میڈیکل بورڈ پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے اعتراض کیا۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ایسی روایات نہ ڈالے جو سب کے لیے خطرناک ہو۔ یہ ضمانت کا کیس نہیں تو پاکستان میں کوئی کیس ضمانت کا نہیں ہو سکتا۔

    نیب پراسیکوٹر نے درخواست پر سوالات اٹھا دیے۔ پراسیکیوٹر نے کہا ڈاکٹر عاصم جیل سے وہیل چیئر پر عدالت آتے تھے۔ باہر نکلتے ہی جلسوں میں جانے لگے۔ کمر درد کے بہانے باہر جانے والا ایک شخص ڈانس کرتا پایا گیا۔

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ بیرون ملک ڈانس کرنے والے لیڈر کو پکڑتے ہوئے نیب کے پر جلتے ہیں۔ جسٹس منظور نے لطیف کھوسہ کو کیس تک محدود رہنے کا مشورہ دیا۔

    نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔


  • وفاق کی ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت

    وفاق کی ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت

    کراچی: وفاقی حکومت نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی مخالفت کردی۔ عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم بیماری کا بہانہ کر کے ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔

    وفاق نے جواب میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ وہ بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

    جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی ڈاکٹر عاصم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا جس کی سندھ ہائیکورٹ نے بھی سفارش کی تھی۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم لندن روانگی کے لیے تیار

    اس سے قبل ڈاکٹر عاصم نے 3 مئی کو لندن روانگی کے لیے بک کروایا گیا ٹکٹ عدالت میں جمع کروایا تھا اور استدعا کی تھی کہ انہیں علاج کے لیے اہلیہ کے ساتھ لندن روانگی کی اجازت دی جائے۔

    سندھ حکومت نے بھی ڈاکٹر عاصم کے بیرون ملک سفر پر نو اوبجیکشن لیٹر جاری کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹر عاصم لندن روانگی کے لیے تیار

    ڈاکٹر عاصم لندن روانگی کے لیے تیار

    کراچی: سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بیرون ملک جانے کے لیے ٹکٹ بک کروا لیا۔ عدالت میں ٹکٹ اور طبی معائنے کی تفصیلات بھی جمع کروا دیں۔ نیب نے عدالت سے ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے لندن روانگی کے لیے ٹکٹ بک کروالیا جسے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

    ٹکٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے علاج کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کروائیں جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ علاج کے لیے بیرون ملک نہ گیا تو مفلوج ہوجاؤں گا۔

    عدالت میں جمع کروائے گئے قومی ایئر لائن کے ٹکٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم اپنی اہلیہ کے ساتھ 7 مئی کو لندن روانہ ہوں گے اور 15 دن کے قیام کے بعد 21 مئی کو وطن واپس آجائیں گے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم حسین 19 ماہ بعد رہا

    سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی حکم نامے میں ترمیم اور پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت میں وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے طبی معائنے کے لیے لندن کے ڈاکٹر سے 4، 5 اور 12 مئی کا وقت لے رکھا ہے۔

    وکیل کے مطابق معائنے کے بعد ڈاکٹر عاصم 21 مئی کو وطن واپس آجائیں گے۔

    دوسری جانب نیب نے بھی ڈاکٹر عاصم کی درخواست سے متعلق جواب جمع کروا دیا۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف کرپشن کے 2 ریفرنسز زیر التوا ہیں۔ ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔

    نیب نے عدالت سے ڈاکٹر عاصم کی درخواست کو مسترد کرنے کی استدعا بھی کی۔

    یاد رہے کہ دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم، میئر کراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، قادر پٹیل، سلیم شہزاد و دیگر نامزد ہیں۔

    ڈاکٹر عاصم حسین پر اربوں روہے کی کرپشن کا مقدمہ بھی دائر ہے تاہم اس مقدمے میں 29 مارچ کو ان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں 15 اپریل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا تھا جس کے تحت وہ 22 ہفتے کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔

  • ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا گیا

    ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا گیا

    کراچی: سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا۔ رہائی کے بعد ڈاکٹر عاصم جناح اسپتال سے ضیا الدین اسپتال کلفٹن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی 19 ماہ بعد رہائی عمل میں آگئی۔ وہ دہشت گردوں کا علاج کرنے اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں قید تھے۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے مطابق ان کی طبیعت خراب ہے اور ان کی حالت گھر جانے جیسی نہیں ہے، لہٰذا وہ جناح اسپتال سے ضیا الدین اسپتال کلفٹن روانہ ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر مقرر

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ضمانت ملنے کے باوجود ان کا پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع نہ ہونے پر ان کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا۔

    ڈاکٹر عاصم کو اپنے پاسپورٹس جمع کروانے کی شرط کے ساتھ ضمانت ملی تھی تاہم ڈاکٹر عاصم کی جانب سے پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط ختم کرنے کی درخواست کو گزشتہ روز جسٹس فاروق شاہ نے سننے سے انکار کردیا تھا۔

    جسٹس فاروق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ ضمانت جسٹس کریم خان آغا نے دی تھی، کیس ہم نہیں سن سکتے۔

    تاہم آج صبح کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ پاسپورٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروانے کے بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

    خیال رہے کہ 2 روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے 479 ارب روپے کے کرپشن کیسز میں میڈیکل گراؤنڈ پر سابق وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور

    عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے 2 مقدمات میں 25، 25 لاکھ روپے کے مچلکے اور اپنے پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

    ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی خبر ملنے کے بعد پیپلز پارٹی نے ان کے شاندار استقبال کا فیصلہ کیا تھا۔

    پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہونے کے باوجود انہیں پیپلز پارٹی کراچی کا صدر بھی مقرر کر چکی ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک بھیجنے کی تجویز

    ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک بھیجنے کی تجویز

    کراچی: پیپلز پارٹی کراچی کے اسیر صدر ڈاکٹر عاصم کو ان کے میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی تجویز دے دی۔

    ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ ان کی ہائیڈرو تھراپی عارضی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی کمر کی فوری سرجری کروانا ہوگی۔

    میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کا علاج امریکا، جاپان یا یورپ میں ہی ممکن ہے۔

    اس سے قبل 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر عاصم کو پیش نہیں کیا گیا۔ جج کے استفسار پر انہیں ساڑھے دس بجے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم آ رہے ہیں۔ عدالت نے انہیں فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔

    پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو اس سے قبل بھی سینے میں درد کی شکایت پر قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا جہاں ای سی جی کے درست نہ آنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عاصم حسین کمر درد، بلند فشار خون اور ذیابیطس کے امراض میں مبتلا ہیں جن کے علاج کے لیے عدالتی حکم کے تحت انہیں جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ 2 ماہ سے زائد زیر علاج رہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو گزشتہ برس اگست میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہیں دہشت گردوں کو علاج مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی نے انہیں پارٹی کے کراچی ڈویژن کا سربراہ بھی مقرر کردیا تھا۔