Tag: ڈاکٹر عاصم یوسف

  • زہر دینے کا معاملہ :  بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج  کا اہم بیان آگیا

    زہر دینے کا معاملہ : بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کا اہم بیان آگیا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے ثبوت نہیں، پہلے کا پتہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے پمز کے چار ڈاکٹروں کے ہمراہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

    معائنے کے بعد ڈاکٹرعاصم نے بتایا اس وقت کوئی ثبوت نہیں کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے، پہلے ایسا ہوا تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت اب بہترہے، دوماہ پہلے ان کی طبیعت کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی تاہم بشریٰ بی بی کو کچھ ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، ان کے معدے میں جلن ہے، منہ میں چھالے نہیں۔۔

    ذاتی معالج نے مزید بتایا کہ ابھی کھاناپوری طرح نہیں کھارہیں،وزن بھی پورانہیں ہوا، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔