Tag: ڈاکٹر عاصم

  • پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین لندن روانہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین لندن روانہ

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین غیر ملکی پرواز ای کے601 سےلندن روانہ ہوگئے۔

    خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے 15 اپریل 2017 کو ڈاکٹرعاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت اور سپریم کورٹ نے 29 اگست کو حکومت ان کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے رواں سال 19 جون کو ای سی ایل سے اپنا نام نکالنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔


    سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا


    ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کو کئی امراض لاحق ہیں اور اگر ان کا علاج نہ ہوا تو انہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کئ 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو ڈسک ری پلیسمنٹ کے لیے بیرون ملک جانا ہے جس پر جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اس بیماری کے نام پر جو باہر جاتا ہے واپس نہیں آتا۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم نے پاناما فیصلے کو اپنی بد دعا قرار دے دیا

    جسٹس دوست محمد نے کہا کہ میڈیکل ریکارڈ بتاتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے کبھی اسپرین کی گولی تک نہیں کھائی۔ جب وزیر تھے تو چھٹی کر کے علاج کے لیے کیوں نہیں گئے جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹر عاصم دل کے مریض تھے، اب ان کے مہروں میں بھی تکلیف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے نفسیاتی مسائل ہیں، رینجرز کی وردی دیکھ کر بھی چیخیں مارتے ہیں۔

    جواباً وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ الٹا لٹکا کر تشدد کریں گے تو کوئی حواس قائم نہیں رکھ سکتا۔

    جسٹس دوست محمد نے کہا کہ حیرانی ہے کہ ڈاکٹر عاصم اتنی بیماریوں کے ساتھ پیٹرولیم کی وزارت چلاتے رہے ہیں۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم ایک مہینے میں علاج کروا کر واپس آ جائیں۔ کسی شخص کو علاج کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔


  • ڈاکٹر عاصم کیس: وکلا کے مہلت مانگنے پر عدالت برہم

    ڈاکٹر عاصم کیس: وکلا کے مہلت مانگنے پر عدالت برہم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) ریفرنس میں درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لیے وکلا کی جانب سے مہلت مانگنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ میں 17 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کے ساتھ شریک ملزمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی خالد رحمٰن، بشارت مرزا، ملک عثمان اور اقبال زیڈ احمد سمیت دیگر کی درخواست ضمانت سنی گئی۔

    درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لیے وکلا کی جانب سے مہلت مانگنے پر چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگ دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں کوئی نہیں پوچھتا اور بکری چوروں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بکری چوروں کو جیل میں رکھنے کا کیا فائدہ ہے، پھر جیلوں کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

    عدالت نے ملزمان کے وکلا کو درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لیے 5 جولائی تک آخری مہلت دے دی۔

    یاد رہے کہ ملزم بشارت مرزا، ملک عثمان، خالد رحمٰن اور دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ تمام ملزمان ڈاکٹر عاصم کے خلاف درج 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ہیں۔


  • بیرون ملک روانگی کے لیے ڈاکٹر عاصم کو وزارت داخلہ کا این او سی

    بیرون ملک روانگی کے لیے ڈاکٹر عاصم کو وزارت داخلہ کا این او سی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ وزارت داخلہ سندھ نے ان کے بیرون ملک سفر کے لیے نو اوبجیکشن لیٹر بھی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے بیرون ملک علاج کا معاملہ تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے سے متعلق وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف اربوں روپے کرپشن کا مرکزی ریفرنس زیر التوا ہے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم کے بیرون ملک سفر پر نو اوبجیکشن لیٹر عدالت میں جمع کروا دیا۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم لندن روانگی کے لیے تیار

    ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ کا دلائل میں کہنا تھا کہ ان کے موکل کا علاج پاکستان میں ممکن ہی نہیں۔ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کا علاج بیرون ملک تجویز کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک نہ جانے دیا گیا تو ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نیب پراسیکیوٹر سے 15 مئی کو تفصیلی دلائل طلب کرلیے۔

    یاد رہے کہ 3 مئی کو ڈاکٹر عاصم نے لندن روانگی کے لیے بک کروایا گیا ٹکٹ عدالت میں جمع کروایا تھا اور استدعا کی تھی کہ انہیں علاج کے لیے اہلیہ کے ساتھ لندن روانگی کی اجازت دی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں شامل ہوا یانہیں؟ رپورٹ تاحال جمع نہ ہوسکی

    ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں شامل ہوا یانہیں؟ رپورٹ تاحال جمع نہ ہوسکی

    کراچی: ڈاکٹرعاصم کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے رپورٹ تاحال سندھ ہائی کورٹ میں جمع نہیں‌ ہوسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں شامل ہوا یانہیں؟ رپورٹ تاحال سندھ ہائی کورٹ میں جمع نہ ہوسکی، گزشتہ روز رجسٹرار نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

    خیال رہے ضمانت کے فیصلے میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی شرط بھی تھی۔

    ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری

    گذشتہ روز سندھ  ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس کے کے آغا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ساتھ ہی وزیرداخلہ کو خط لکھ کر ڈاکٹر عاصم کا نام  ای سی ایل شامل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ خط میں وارزت داخلہ کو ڈپلیکیٹ (نقل) پاسپورٹ جاری کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

    بعد ازاں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا گیا تھا، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

    ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری

    ڈاکٹر عاصم کو سندھ رینجرز نے اگست 2015 میں حراست میں لیا تھا، ان کے خلاف 462 ارب روپے کی بدعنوانی کے الزام کے تحت مقدمات درج ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت میں اختلافات بھی پیدا ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے سابق صدر آصف علی زرداری کا یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ میاں نواز شریف نے 1990 کی دہائی کی انتقامی سیاست کو دہرایا ہے۔

  • اے ٹی سی سے ڈاکٹر عاصم کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور

    اے ٹی سی سے ڈاکٹر عاصم کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور

    کراچی: سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی آج رہائی کی امیدیں بندھ گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔ پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروانے پر ان کا رہائی کا حکم نامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی رہائی میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

    درخواست ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے دی تھی جس میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اصل پاسپورٹ ناظر کے پاس جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ اس لیے اے ٹی سی میں جمع کیا گیا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ضمانت ملنے کے باوجود ان کا پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع نہ ہونے پر ان کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا۔

    ڈاکٹر عاصم کو اپنے پاسپورٹس جمع کروانے کی شرط کے ساتھ ضمانت ملی تھی تاہم ڈاکٹر عاصم کی جانب سے پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط ختم کرنے کی درخواست کو گزشتہ روز جسٹس فاروق شاہ نے سننے سے انکار کردیا تھا۔

    جسٹس فاروق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ ضمانت جسٹس کریم خان آغا نے دی تھی، کیس ہم نہیں سن سکتے۔

    خیال رہے کہ 2 روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے 479 ارب روپے کے کرپشن کیسز میں میڈیکل گراؤنڈ پر سابق وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر مقرر

    عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے 2 مقدمات میں 25، 25 لاکھ روپے کے مچلکے اور اپنے پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

    ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی خبر ملنے کے بعد پیپلز پارٹی نے ان کے شاندار استقبال کا فیصلہ کیا تھا۔

    پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہونے کے باوجود انہیں پیپلز پارٹی کراچی کا صدر بھی مقرر کر چکی ہے۔

  • ضمانت کے باوجود ڈاکٹر عاصم کی رہائی کھٹائی میں پڑگئی

    ضمانت کے باوجود ڈاکٹر عاصم کی رہائی کھٹائی میں پڑگئی

    کراچی: سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی منظوری کے باوجود ان کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ جسٹس فاروق شاہ نے پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط ختم کرنے کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو اپنے پاسپورٹس جمع کروانے کی شرط کے ساتھ ضمانت ملی تھی تاہم ڈاکٹر عاصم کی جانب سے پاسپورٹ جمع کروانے کی شرط ختم کرنے کی درخواست دی گئی جسے جسٹس فاروق شاہ نے سننے سے انکار کردیا۔

    جسٹس فاروق کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ ضمانت جسٹس کریم خان آغا نے دی تھی، کیس ہم نہیں سن سکتے۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور

    جسٹس فاروق شاہ کی جانب سے انکار کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

    آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو اپنی مرضی سے علاج کروانے کا حق ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے 479 ارب روپے کے کرپشن کیسز میں میڈیکل گراؤنڈ پر سابق وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے 2 مقدمات میں 25، 25 لاکھ روپے کے مچلکے اور اپنے پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر مقرر

    ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کی خبر ملنے کے بعد پیپلز پارٹی نے ان کے شاندار استقبال کا فیصلہ کیا تھا۔

    پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہونے کے باوجود انہیں پیپلز پارٹی کراچی کا صدر بھی مقرر کر چکی ہے۔

  • رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے: وکیل

    رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے: وکیل

    کراچی: ڈاکٹر عاصم کے خلاف عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

    لطیف کھوسہ نے ریفری جج جسٹس آفتاب احمد کو دلائل پیش کیے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ سرجری جناح اسپتال میں ممکن نہیں، علاج کیسے ہوگا؟

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسلسل قید میں رہنے سے ڈاکٹر عاصم کا ذہنی توازن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا۔ وردی دیکھ کر کانپنے لگتے ہیں اور ان کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت میرٹ پر نہیں طبی بنیادوں پر چاہتے ہیں۔ انہیں فوری طور پر، پر فضا ماحول کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد جناح اسپتال میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کیس: وکلا کا کمپیوٹرائزڈ دستاویزات تسلیم کرنے سے انکار

    ڈاکٹر عاصم کیس: وکلا کا کمپیوٹرائزڈ دستاویزات تسلیم کرنے سے انکار

    کراچی: نیب عدالت میں ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب اور 17 ارب کے 2 ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکلا نے کمپیوٹرائزڈ دستاویزات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

    ڈاکٹر عاصم ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے کمپیوٹرائزڈ دستاویزات ماننے سے انکار کر دیا۔

    وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ دستاویزات با آسانی تیار کر کے پیش کی جاسکتی ہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو کے آفیسر عماد الدین کا بیان تفتیشی افسر نے نہیں لیا۔

    دوران سماعت وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ تفتیشی افسر نے اپنی مرضی کا بیان لکھ دیا ہے۔ گواہ عماد الدین کے مکمل دستاویزات پیش نہیں کیے گئے۔

    زمینوں پر الاٹمنٹ سے متعلق بھی فریقین نے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

    کراچی : سابق صدرآصف زرداری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسپتال جا کر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ نےپیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور اہم امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔

    اس سے قبل رات گئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے امراض قلب کراچی میں ملاقات کی اور مختلف سیاسی معاملات پر بات چیت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے تیسری بار ملاقات

    یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے یہ تیسری ملاقات تھی۔

    واضح رہےکہ ڈاکٹر عاصم حسین کوطبعیت خراب ہونے کے سبب امراض قلب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔