Tag: ڈاکٹر عاصم

  • اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

    اگر تفتیشی افسر کو کچھ ہوگیا تو الزام مجھ پر لگا دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

    کراچی: کرپشن کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر عاصم حسین نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیب کو اپنے آپ سے ہی خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے دوسرے گواہ مختار حسین جو اسپتال کی آڈٹ فرم میں بطور  ایڈمن اسسٹنٹ کام کرتے ہیں نے جج کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروایا اور دس سالہ آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی جانب سے دوسرے گواہ پر استغاثہ سے جراح کی گئی۔

    سماعت کے اختتام پر ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کسی تفتیشی افسر کو قتل کردیا گیا تو اس کا الزام بھی مجھ پر عائد کردیا جائے گا، کسی اور کا بدلہ لینے کے لیے مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں‘‘۔

    نیب پر تنقید کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ’’جن لوگوں نے مجھ پر جھوٹے مقدمات دائر کروائے اب وہ عدالت میں ان کو  ثابت کرنے میں ناکام ہیں، مجھے مالِ غنیمت سمجھ کر  جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں : ضیا ء الدین اسپتال فلاحی ادارہ نہیں ہے، آڈٹ آفیسر کا عدالت میں انکشاف

    گزشتہ سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہ راحیل شاہنواز نے عدالت کو بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ضیاء الدین اسپتال فلاحی ادارہ نہیں بلکہ تجارتی اسپتال ہے، اسپتال کو ملنے والا فنڈ فلاحی کاموں کے لئے خرچ نہیں کیا جاتا۔

    واضح رہے چھ مئی کو احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین پر دورِ وازارت میں اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گیس اور پیٹرولیم کے ٹھیکے جاری کرنے کے حوالے چونسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    فردِجرم میں مزید کہاگیا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے اپنے دورِ وزارت میں مصنوعی گیس کی قلت پیدا کی جس کے باعث کھاد دوسرے ملک سے درآمد کر کے مہنگے داموں فروخت کی گئی، جس سے ملکی خزانے کو چار سو باسٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

  • میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

    میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

    کراچی : جمعہ کے روز سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہاہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہی میری فریال تالپور سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت پر آئے ڈاکٹر عاصم حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ان کے خلاف من گھڑت مقدمات بنائے جارہے ہیں میں ان تمام تر الزامات کی ترتید کرتا ہوں۔

    اس سے قبل، ڈاکٹر عاصم حسین کے وکلاء نے کیس کی مکمل دستاویزات کی عدم فراہمی پر اعتراض کیا،قومی احتساب بیورو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا تفتیشی افسر دبئی میں تھا اور تمام دستیاب دستاویزات فراہم کی گئی ہیں.

    ڈاکٹر عاصم حسین کو بدعنوانی کے الزامات اور ان کے نجی ہسپتال میں دہشت گردوں کو علاج فراہم کرنے پر اگست 2015 میں گرفتار کیا گیا، اور بعد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں دیا گیا.

    واضح رہے کہ25 اپریل کو ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے جانے کی اجازت دی جائے، عدالت سے اجازت ملنے کے بعد انہوں نے سفارت خانےحق ملکیت اپنے بیٹے کو منتقل کی.

  • ڈاکٹر عاصم پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کرنےکاامکان

    ڈاکٹر عاصم پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کرنےکاامکان

    کراچی: ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس میں آئند سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، عدالت نے وکلاء کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں، ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    ڈاکٹر عاصم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا،انھوں نے بکتر بند گاڑی سے اترتے ہوئے قانون کے محافظ کا سہارالیا۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلا کو ریفرنسز کی نقول فراہم کیں، ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کے دو ریفرنس دائر ہیں۔ ایک ریفرنس میں تیرہ ارب روپے جبکہ دوسرے میں چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

    احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا چشمہ عدالت سے واپسی پر بھی ماتھے پرتھامگرچہرے پر پھیکی مسکان تھی۔

    ادھرڈاکٹر عاصم کے وکلا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کیلئے استدعا کی گئی ہے، عدالت نے نیب حکام کو پانچ اپریل کانوٹس جا ری کردیا ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    کراچی : ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں،اور ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے کی جانب سے ناظم آباد سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کارروائی کے دوران انشورنس کمپنی کے اہم افسر کی گرفتاری کا امکان ہے ، انشورنس کمپنی کا اہم عہدیدار مذکورہ دونوں شخصیات کا ساتھی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی انشورنس کمپنی کے افسر کے ذریعے ہوتی رہی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے قریبی افراد کے نام پرشہر کے مختلف مقامات پر پلاٹ خرید ےگئے۔اورڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں نے وہ فلاحی پلاٹ اربوں روپے میں فروخت کئے۔

    ذرائع کے مطابق نجی اسپتال اور نجی یونیورسٹی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں میں ڈاکٹر فرحان، اور ڈاکٹر ظہیر کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تلاش ہے۔