Tag: ڈاکٹر عافیہ

  • امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن کو کیا بتایا ؟

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن کو کیا بتایا ؟

    کراچی: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن کو کیا بتایا، وطن واپسی پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکا سے واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واشنگٹن گئی اور کچھ لوگوں سے ملی، بہن سے ملاقات میں فون کام نہیں کر رہا تھا ،بات نہیں کرسکی۔

    ڈاکٹر فوزیہ نے انکشاف کیا عافیہ نے بتایا میں قرآن پڑھتی ہوں تو یہ زیادہ بجلی کے شاک لگاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے وقت کچھ لے جانے نہیں دیتے، یہ کس جرم کی سزا ہے ، مسلمان کی غیرت کہاں ہے ، ہمارے حکمرانوں کی غیرت کہاں ہے۔

    یاد رہے مارچ میں وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ پُرزور طریقے سے اٹھایا تھا۔

    امریکی سفیر نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنےکی امید کرتے ہیں۔

  • ڈاکٹر عافیہ کو قرآن کی بے حرمتی پر مجبور کیا جاتا ہے، سینیٹر مشتاق احمد کا انکشاف

    ڈاکٹر عافیہ کو قرآن کی بے حرمتی پر مجبور کیا جاتا ہے، سینیٹر مشتاق احمد کا انکشاف

    اسلام آباد : سینیٹرمشتاق احمد خان نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو قرآن کی بیحرمتی پرمجبورکیا جاتا ہے، یہ بات ڈاکٹرعافیہ نے امریکی جیل میں ملاقات کے دوران بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی دنیا کی بدترین اور بدنام زمانہ جیل بہت اذیت میں زندگی گزار رہی ہیں، ان کی رہائی کی چابی واشنگٹن میں نہیں اسلام آباد میں ہے، حکومت آج امریکہ سے بات کرے تو دنوں میں ڈاکٹر عافیہ رہا ہو جائیں گی۔

    سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر عافیہ صدیقی کے کیس میں پیش رفت ہورہی ہے، اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو 20 سال سے عافیہ صدیقی امریکی جیل میں نہ ہوتیں۔

    مشتاق احمد نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرعافیہ کوقرآن کی بیحرمتی پرمجبورکیا جاتا ہے ، یہ بات ڈاکٹرعافیہ نےامریکی جیل میں ملاقات کےدوران بتائی۔

    دوسری جانب ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھےحیرت ہوتی ہے کے عافیہ سے ہمارے کہنے پر کونسل جنرل ملے ، ہمیں اس ملاقات کا احوال نہیں بتایا جارہا تاہم وزیراعظم نے کیس میں فارن آفس کو پیشرفت کی ہدایات کی ہیں۔

  • ‘ڈاکٹر عافیہ پرظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں’

    ‘ڈاکٹر عافیہ پرظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں’

    اسلام آباد : سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ عافیہ سے ملنے کے بعد ٹرامہ سے گزر رہا ہو ، ڈاکٹر عافیہ پرظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشتاق احمدخان نے یونیورسٹی آف پشاور میں عافیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ سےملنےکےبعدٹرامہ سےگزررہاہو، 20 سال سے فوزیہ صدیقی عافیہ کی رہائی کیلئے کوششیں کررہی ہے۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ملاقات میں حکومت کی کوئی کاوش نہیں، ڈاکٹر عافیہ پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

    یاد رہے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی وطن واپس پہنچ گئیں ہیں ، فوزیہ صدیقی نے امریکا میں بہن سے ملاقا ت کے بعد وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ وہ اتنے برے حال میں ہے، عافیہ سے ملاقات کیلئے وزیراعظم، وزیرخارجہ اورآصف زرداری نے مدد کی۔

    ،ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ کے ساتھ ملاقات میں بڑا ہاتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کاہے، عافیہ کی رہائی کی کنجی اسلام آباد میں ہے، میں امریکی حکام سے امید رکھتی ہوں ان کے دل بھی نرم ہوں گے، جولائی یا اگست میں عافیہ سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔