Tag: ڈاکٹر عافیہ صدیقی

  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، وزیراعظم

    حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد(25 جولائی 2025): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور پر غافل نہیں ہیں، پہلے بھی عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی وقانونی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس : وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: مشتاق احمد خان

    وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت کی ہر ممکنہ قانونی وسفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی اس وقت کے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں۔

    وزیرِ اعظم نے اس معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی فوزیہ صدیقی سے رابطہ اور درکار ممکنہ معاونت کیلئے کام کرے گی۔

     واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں ہفتے کے آغاز میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا تھا۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں نیا موڑ

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں نیا موڑ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں نیا موڑ آیا، وفاق کی عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ، درخواستگزار وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔

    وفاقی حکومت کی عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

    دوران سماعت امریکہ کے حوالے کیے گئے داعش کمانڈر شریف اللہ کی حوالگی کا تذکرہ ہوا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا آپ کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں،کل آپ نے بغیر کسی ایگریمنٹ کے بندہ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کر دیا۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، دو ڈیکلریشن آئیں حکومت کو جواب کا کہا گیا حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا اور اب حکومت عافیہ صدیقی کی درخواست کو نمٹانے کا کہہ رہی ہے۔

    جسٹس سردار اعجاز نے مکالمے میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آپ سادہ الفاظ میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اس کیس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے خط لکھنا تھا لکھ دیا، ان کو ویزہ چاہیے تھا دے دیا، آپ نے جو کرنا تھا کر دیا، ایسا رویہ اپنانے سے پوری دنیا کو پتا لگ جائے گا حکومت پاکستان نےکیا کیا، آپ نے کیا تیر مارے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن آپ کہہ رہے ہیں کیس ختم کریں۔

    عدالت نے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔

  • بڑی خبر ! جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

    بڑی خبر ! جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

    اسلام آباد: سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیواسمتھ ویڈیو لنک پرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزارعمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے، سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کی۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ امریکا نے پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا ہے۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیئے امریکاہمیں ہماری اوقات دکھارہاہےسابق امریکی صدرنےبیٹےکی سزاتومعاف کردی لیکن ہمارےقیدی کورہانہ کیا۔

    وزیراعظم،وزیرخارجہ کےبیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پرمشتمل رپورٹ پیش کی گئی جبکہ امریکا میں پاکستانی سفیر کی عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پربھی جواب جمع کرایا گیا۔

    وزارت خارجہ نےعدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

  • ‘ عافیہ صدیقی کی رہائی ، آئندہ ہفتہ اہم قرار’

    ‘ عافیہ صدیقی کی رہائی ، آئندہ ہفتہ اہم قرار’

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے ڈاکٹر  عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کا امریکا سے تاحال جواب نہ آیا، عدالت نے کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

    وزیر اعظم کے عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کا امریکاسےتاحال جواب نہ آیا، عدالت نے کہا عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے ، وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے، عدالتی حکم کے باوجود وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کو وزیراعظم کےبیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانےحکم دیاتھا ، جس پر نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ چین ہیں تفصیلات جمع نہیں کراسکے وقت دیاجائے۔

    عدالت نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔

    وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں ، فوزیہ صدیقی کی تاحال امریکامیں تعینات پاکستانی سفیر سے ملاقات نہیں ہو سکی، عدالت کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سےامریکامیں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

  • امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے پاکستانی وفد کی طویل ملاقات

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے پاکستانی وفد کی طویل ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات میں پاکستانی وفد میں سینیٹر بشریٰ انجم، سینیٹر طلحہ محمود اور ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر جانے والے وفد نے واشنگٹن میں ارکان کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی عافیہ کی رہائی کیلئے ملاقاتیں کی اور امریکی صدر جوبائیڈن سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی اپیل کی۔

    سینیٹر بشریٰ انجم، سینیٹر طلحہ محمود اور ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی پر مشتمل وفد کا کہنا ہے کہ ملاقات تین گھنٹے جاری رہی جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے دوران قید درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

    پاکستانی وفد کا مزید  کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں بتایا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی اُمید ہے۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق اہم خبر آگئی، وزیر اعظم نے امریکا جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    وزیر اعظم نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکہ جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا، نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وفد کے ویزوں سے متعلق درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی ہے امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے ، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکہ جائیں گئی۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی  رہائی کے لیے امریکہ جانے والے وفد کا خرچہ کون دے گا؟

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کے لیے امریکہ جانے والے وفد کا خرچہ کون دے گا؟

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس میں امریکہ جانے والے وفد کے خرچے کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کوبھیجنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وفد امریکا نجی طور پر گیا تو خرچہ حکومت دے گی یا نہیں ؟

    ۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو اس حوالے سمری وزیر اعظم کو بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو سمری بھیجیں وہ زیرغورلائیں کہ امریکہ جانے والے وفد کا خرچہ کون دے گا۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں جلدی پہنچ جائے گی.

    وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے وفد میں کوئی نہیں تھا پہلےانوشہ رحمن کا بتایا گیا لیکن اب وہ نہیں جا رہیں پھر عرفان صدیقی کا بتایا اب پتہ چلا ہے وہ بھی نہیں ہیں اور ویزا ابھی نہیں ہوا، آفیشل ویزا چاہیے۔

    عدالت نے امریکی وکیل سے استفسار کیا سابقہ ڈکلیریشن سے متعلق بتائیں کیا پوزیشن ہے تو عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل نے عدالت کے روبروکہا اس موقع پر دورہ کی کامیابی کے زیادہ چانسز ہیں۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

  • عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا بھیجے جانے والے وفد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا بھیجے جانے والے وفد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے امریکا بھیجنے والے وفد کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپسی سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

    اٹارنی جنرل نے امریکا بھیجنے والے وفد کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کردیں۔

    اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سینیٹر طلحہ محمود ، فوزیہ صدیقی ، انوشے رحمان اور ڈاکٹر پرمشتمل 4 رکنی وفد امریکا جائے گا ساتھ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹرز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

    امید ہےوفداگلے دو ہفتے تک امریکی آفیشنلز سےمیٹنگ کرے گا، امریکا کے الیکشنز کے فوراً بعد وفد امریکا جائے گا۔

    عدالت نے وکیل زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کو دونوں فریقین کافوکل پرسن مقرر کر دیا، اٹارنی جنرل نے بتایا ڈاکٹر فوزیہ جس ڈاکٹر کو لے کرجانا چاہتی ہیں اس کی ویزا پوزیشن کیاہے۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ڈاکٹر کے پاس ویزہ ہے، جسٹس اعجاز اسحاق نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے ویری گڈ آپ معاملےمیں انوالوہوئے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کر دی۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے  حکومت پاکستان کا بڑا اقدام

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان کا بڑا اقدام

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی۔

    حکومت پاکستان نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لئے امریکی صدرکو خط لکھ دیا، اس حوالے سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عافیہ صدیقی کی رہائی اوروطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    مزید پڑھیں : حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط میں عافیہ صدیقی کا معاملہ ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنے اور مداخلت کی درخواست کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کو 86 سال قید کی سزا دی گئی، وہ 16 سال کی سزا کاٹ چکی ہیں، گزشتہ برسوں میں کئی پاکستانی حکام ان سے ملاقات کر چکے، سب نے ان کیساتھ ہونیوالےسلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ اس سلوک سے ڈاکٹر عافیہ کی پہلے سے متاثرہ ذہنی وجسمانی صحت مزید خراب ہوئی ، خدشہ ہے کہ وہ اپنی زندگی خود ختم کر سکتی ہیں، درخواست ہے ان کی رحم کی اپیل انسانی بنیادوں پرمنظور کی جائے۔

    وزیراعظم نے جوبائیڈن کو خط میں لکھا میری آپ سےامریکااورلاہور میں ملاقات ہوئی، میں نے آپ کو ہمیشہ پاکستان اور اس کےعوام کادوست پایا، کیری لوگربرمن بل کی 15سال قبل کانگریسی منظوری میں آپکا کردار یاد ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی بیرون ممالک میں قید اپنےشہریوں کیلئے جدوجہد سے مکمل علم ہے، آپ سمجھ سکتے ہیں بطور وزیراعظم اس معاملے میں مداخلت میری ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عافیہ کی فیملی اور لاکھوں پاکستانی میرے ساتھ آپ کی عنایت کے منتظر ہیں۔

  • امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کےپاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ رہائی کی اپیل پرنہ کھڑی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نےگزشتہ سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کیا، اٹارنی جنرل نےڈاکٹرعافیہ کی رہائی سے متعلق درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔

    اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کوڈاکٹرعافیہ کی ہمدردانہ بنیاد پررہائی کی اپیل پراعتراض نہیں، حکومت کےپاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ رہائی کی اپیل پرنہ کھڑی ہو۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کےمطابق حکومت بھی الگ سےڈاکٹرعافیہ کیلئےرحم کی اپیل دائر کرے گی اور یواین اجلاس کے موقع پربھی امریکی حکومت سےبات کی جائےگی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کےمطابق امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کام ہو رہا ہے، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر3 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس  18اکتوبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔