Tag: ڈاکٹر عافیہ صدیقی

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے پر تفصیلی رپورٹ  طلب

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی حکام کے حوالے کرنے پر تفصیلی رپورٹ طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوامریکی حکام کےحوالےکرنے پرتفصیلی رپورٹ جمعہ کو طلب کرلی۔

    عافیہ صدیقی کو کس نے امریکا کے حوالے کیا تھا؟َ وکیل مسٹر سمتھ کا بیان حلفی سامنے آگیا

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

    عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے۔

    فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ نومبر سے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہیے ،نئی امریکی حکومت کے آنے کے بعد معاملہ التواء کا شکار ہو جائے گا۔

    عافیہ صدیقی کے وکیل مسٹر سمتھ کا بیان حلفی عدالت میں جمع کروادیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2003 میں سندھ حکومت نے عافیہ صدیقی کو بچوں سمیت اداروں کی حراست میں دیا، جس کے بعد انہیں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی امریکہ حکام کے حوالگی پر دو سوالات کے جواب طلب کرلئے۔

    عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا اداروں کے پاس عافیہ صدیقی سے متعلق کوئی ثبوت تھا، کیا اداروں کے پاس یہ مینڈیٹ تھا کہ وہ عافیہ اور اسکے بچوں کو کسی اورکے حوالے کرے؟

    عدالت نے جمعے تک عدالتی سوالات پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اہم خبر آگئی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق اہم بیان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے بعد  جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہر سماعت کے بعد نئے راستے سامنے آرہے ہیں۔

    مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ روشنی بڑھتی جارہی ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں، عوام ہمارا ساتھ دیں تو آئندہ 5سے6 ماہ میں رہائی ممکن ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی حکمرانوں کے پاس ہے، حکمران سنجیدہ ہوں،عدالت اور وکلا نے بہت سی تجاویز دی ہیں۔

    مشتاق احمد نے مزید بتایا کہ ماضی میں امریکانےایران ، روس کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا ، اب وفاقی حکومت اقدامات سے ثابت کرے وہ اس عمل میں سنجیدہ ہے۔

  • پاکستان کا  ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جنسی تشدد کے الزامات کا معاملہ امریکا سے اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جنسی تشدد کے الزامات کا معاملہ امریکا سے اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام‌ آباد : پاکستان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جنسی تشدد کے الزامات کا معاملہ امریکا سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جنسی تشدد کے الزامات ایک سنجیدہ معاملہ ہے، ماضی میں بھی امریکی انتظامیہ کو کہا ڈاکٹرعافیہ کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان الزامات کو سنجیدگی سے دیکھتا ہے اور نگران وزیر اعظم نے معاملہ امریکہ کےساتھ اٹھانے کی ہدایت کی ہے لہذا معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھائیں گے، رواں ہفتے اعلیٰ امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے دہشت گردی پر امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اس کو حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ انسداد دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر پاکستانی اقدامات کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے شہزاد اکبر پر حملے میں کسی پاکستان کے کسی کردار کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پالیسی نہیں ہے کہ ہم بیرون ممالک مقیم اپنے شہریوں کو نشانہ بنائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں ہر اعتماد ہے اور ان کی جانب سے کسی قسم کی معلومات کے تبادلے کا خیر مقدم کریں گے ابھی تک شہزاد اکبر نے پاکستانی ہائی کمشن سے کسی قسم کی امداد طلب نہیں کی۔

  • امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانیوں کے لیے کیا پیغام دیا؟

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانیوں کے لیے کیا پیغام دیا؟

    نیویارک : سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ نے پاکستانیوں کو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے جلد یہاں سےآزاد کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، طلحہ محمود نے ملاقات کے بعد جیل باہرسے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری 2گھنٹےتک عافیہ صدیقی سےملاقات ہوئی ، جتنی دیرملاقات رہی مجھے ذہنی طور پر عافیہ صدیقی پریشرمیں نظر آئیں۔

    سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ میں نے عافیہ سے پوچھا پاکستانیوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گی؟ جس پر عافیہ نے کہا ایک ہی پیغام ہے مجھے جلد یہاں سےآزاد کیا جائے۔

    یاد رہے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں ملاقات طے ہیں، دونوں بہنوں کی 2اور 3دسمبر کو ملاقات ہوگی۔

    اس موقع پر سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہوں گے۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس  میں  اہم پیش رفت

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد : ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سےامریکی جیل میں ملاقات طے پاگئی ہے، 2اور 3دسمبر کو دونوں بہنوں کی امریکا میں ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سےامریکی جیل میں ملاقات طے پاگئی ہے۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 2اور 3دسمبر کوعافیہ صدیقی سےامریکامیں ملاقات کریں گی ، سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہوں گے۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل ایڈووکیٹ عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2اور 3 دسمبر کو فوزیہ صدیقی کی ڈاکٹر عافیہ سے امریکا میں ملاقات ہوگی، دونوں بہنوں کی ایک مرتبہ پھر ملاقات ہو گی۔

    ایڈووکیٹ عمران شفیق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا روانگی سے قبل کچھ سیکیورٹی خدشات ہیں، سیکیورٹی خدشات کودور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    وکیل نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ امریکا کی بدنام ترین جیل میں قید ہیں، ان پر جیل میں بدترین تشدد ہورہا ہے، اولین ترجیح یہ ہوسکتی ہے ڈاکٹر عافیہ کی فوری طور جیل تبدیل کی جائے۔

    عمران شفیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حکومت پاکستان سے بھی ہم نے عدالت کے ذریعے ریکارڈ حاصل کیا، تمام ریکارڈر کی موجودگی میں کیس کو مضبوط بنارہے ہیں، عافیہ کے امریکی وکیل نے اپنے افغانستان وزٹ سے بھی عدالت کو آگاہ کیا، امریکی وکیل افغانستان میں عافیہ پر مظالم کے ثبوت اکٹھےکررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت کارجوعافیہ سےملاقات کیلئےجاتے رہے اس کا بھی ریکارڈ لیا ہے اور عدالتی حکم پر وزارت خارجہ سےریکارڈ مل گیا ہے۔

  • ملاقات میں عافیہ صدیقی بار بار کہتی رہیں مجھے اس جہنم سے نکالو

    ملاقات میں عافیہ صدیقی بار بار کہتی رہیں مجھے اس جہنم سے نکالو

    ٹیکساس: امریکی جیل میں دو پاکستانی بہنوں نے مسلسل دوسرے روز بھی ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی 20 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید ہیں۔

    دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان، اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے، سینیٹر مشتاق خان نے ٹویٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔

    انھوں نے لکھا ’’ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، گفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو آ رہے تھے۔‘‘

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بڑی بہن کی 20 سال بعد ملاقات

    سینیٹر مشتاق خان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔

    سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے، حکمرانوں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کراؤ۔

  • امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بڑی بہن کی 20 سال بعد ملاقات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بڑی بہن کی 20 سال بعد ملاقات

    ٹیکساس: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی 20 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بیس سال بعد ملاقات کی ہے۔

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان بھی ملاقات کے لیے فورٹ ورتھ میں موجود تھے، انھوں نے کہا ’’کل ڈاکٹرعافیہ سے میری فورڈ ورتھ کی جیل میں ملاقات ہوگی، ڈاکٹر فوزیہ اور وکیل کلائیو اسمتھ بھی کل دوبارہ ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کریں گے۔‘‘

    سینیٹر مشتاق خان نے ٹویٹ میں ڈاکٹر فوزیہ کی آج کی ملاقات کا احوال بھی بیان کیا، انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی، جیل کے ایک کمرے میں دونوں بہنوں نے شیشے کے آر پار بیٹھ کر ملاقات کی۔

    سینیٹر مشتاق کے مطابق ’’ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ نے اپنی بڑی بہن کو خود پر گزرے حالات کی تفصیلات بتائیں، ڈاکٹر عافیہ نے کہا کہ انھیں اپنی امی اور بچے ہر وقت یاد آتے ہیں۔‘‘

    انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اپنی امی کی وفات کا علم نہیں ہے۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن  کو امریکی ویزہ مل گیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کو امریکی ویزہ مل گیا

    اسلام آباد : امریکا میں ملاقات کیلئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو5 سال کاامریکی ویزہ مل گیا، 29 سے 31 مئی تین دن ملاقات طے پا گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اورپاکستان منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزارڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنےوکیل عمران شفیق کےہمراہ پیش ہوئیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ امریکامیں ملاقات کیلئےعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو5 سال کاامریکی ویزہ مل گیا ہے۔

    منور اقبال دوگل کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تین دن امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی ہے، فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔

    درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بھی ملاقات سےمتعلق عدالت کوآگاہ کردیا۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا عافیہ صدیقی کےنفسیاتی چیک اپ کیلئےالگ ڈاکٹرہوناچاہیے، جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کےنفسیاتی چیک اپ کیلئےڈاکٹرفراہمی میں مددکرے۔

    عافیہ صدیقی کےامریکامیں وکیل کلائیو سمتھ عدالت کےسامنے پیش ہوئے اور عافیہ صدیقی کیس سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

    عدالت نے حکومت کو حکم عافیہ صدیقی سےمتعلق دستاویزات، معلومات وکیل سے شیئرکی جائیں اور کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے معلومات عافیہ صدیقی کیس کےعلاوہ استعمال نہیں ہوں گی ، امریکی وکیل کےساتھ معلومات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تاکہ وہ کیس تیارکرسکیں۔

    حکام دفتر خارجہ نے بتایا کہ حساس معلومات کی وجہ سےمجازاتھارٹی کی منظوری ضروری ہوگی، جس پر عدالت نے کہا کہ جس حدتک ممکن ہوسکاعافیہ صدیقی کےوکیل سےمکمل تعاون کریں گے، اقدامات اٹھائےجائیں تاکہ فوزیہ صدیقی کی امریکامیں سیکیورٹی سیفٹی یقینی ہو۔

    عدالت نے ڈاکومنٹ صرف وزارت خارجہ کے ساتھ شیئر کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ امریکی وکیل کلائیو سمتھ کاشیئر کردہ ڈاکومنٹ کانفیڈینشل رہے گا۔

    عدالت نے فوزیہ صدیقی کوہدایت کی کہ جب کبھی کوئی ایشو ہو درخوعدالت کی فوزیہ صدیقی کوہدایتاست دیں اگلے دن سن لیں گے اور کیس کی مزید سماعت عدالت نے 30 جون تک ملتوی کردی۔

  • ڈاکٹر فوزیہ  کی وزیراعظم سے ملاقات: عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے درخواست

    ڈاکٹر فوزیہ کی وزیراعظم سے ملاقات: عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے درخواست

    اسلام آباد : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم سے بہن کی جلد رہائی کیلئے کوششوں کو بڑھانے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ نےحکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ نے جلد رہائی کیلئے کوششوں کو بڑھانے کی درخواست کی۔

    وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں موجود امریکی سفیر کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

    امریکا کے دعوے کے مطابق عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس : دفتر خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس : دفتر خارجہ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں دفتر خارجہ کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر امریکہ کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےامریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے حافظ یاسر عرفات اور وزارت خارجہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالتی حکم پر امریکہ کے ساتھ ہوئی خط و کتابت کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تاہم عدالت نے دفتر خارجہ کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

    عدالت نے کہا کہ آپ نے دوبارہ وہی پراسس شروع کر دیا جو پہلے کر چکے ہیں، امریکہ کے ساتھ جو خط و کتابت ہوئی ہے وہ دکھائیں، ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر وزارت خارجہ کی تمام خط و کتابت عدالت میں پیش کی جائے، جس کے بعد کیس کی سماعت سات دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔