Tag: ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

  • سینیٹ الیکشن : شاہ زین بگٹی کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان

    سینیٹ الیکشن : شاہ زین بگٹی کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا اور کہا حکومت کے اتحادی ہیں حکومتی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

    ملاقات کے بعد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے بھی حکومت نے وعدے کئے تھے اب پھر کیے ہیں یقین کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں بلوچستان کے مسائل ان کے سامنے رکھے، مسائل کے حل کی پہلے بھی یقین دہانی کرائی گئی اور آج بھی کرائی گئی۔

    شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں حکومتی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے، ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر آگے کا لائحہ عمل سوچیں گے، میری ذات کی بات ہوتی تو مسئلہ نہیں تھا،بلوچستان کے عوام کی بات ہے۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کے 341ارکان کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کو ایوان میں 181ارکان کی حمایت جبکہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو 160ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

    پی ٹی آئی کے157، ق لیگ کے5 ، ایم کیو ایم کے 7ارکان ، جی ڈی اے کے 3،عوامی مسلم لیگ کا ایک، بی اے پی کے5ارکان ، جمہوری وطن پارٹی کا ایک اور ایک آزاد رکن عبدالحفیظ شیخ کی حمایت کررہا ہے۔

    دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کو پیپلز پارٹی کے 55، ن لیگ کے 83 ارکان کی حمایت حاصل ہےجبکہ ایم ایم اے کے 14، اے این پی کا ایک رکن ، بی این پی کے 4 اور 3آزاد ارکان بھی یوسف رضاگیلانی کی حمایت میں ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے ایک رکن نےالیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

  • ایف بی آر ریونیو میں17 فیصد اضافہ گڈگورننس کی گواہی دیتا ہے،علی زیدی

    ایف بی آر ریونیو میں17 فیصد اضافہ گڈگورننس کی گواہی دیتا ہے،علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر ریونیو میں17 فیصد اضافہ گڈگورننس کی گواہی دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر علی زیدی اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بجٹ 2020 پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،حالیہ ملکی صورت حال کے پیش نظر نئے ٹیکس نہ لگانا قابل ستائش ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے،مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے لوگوں کی مالی معاونت کی،بجٹ میں اخراجات کم کر کے عوام کی فلاح کا سوچاگیا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ریونیو میں17 فیصداضافہ گڈگورننس کی گواہی دیتا ہے،مشکل حالات میں یہ بجٹ مثالی ریلیف فراہم کرےگا اور کاروباری رینکنگ بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھےگی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی سروے رپورٹ20- 2019 پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آمدنی زیادہ اور اخراجات کم رہے، 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر کے 3 ارب ڈالر تک لائے۔

  • مشیر خزانہ کا کرونا سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر

    مشیر خزانہ کا کرونا سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت صحت، مالی امداد اور اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی۔مشیر خزانہ نے کرونا سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ حکومت صحت، مالی امداد اور اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہے،کرونا وبا کےاثرات پر قابو پانے کے لیے 1200 ارب کاریلیف پیکیج دیاگیا۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مزدوروں اور کارکنوں کے لیے200 اور ایس ایم ای کے لیے100 ارب رکھے ہیں،احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے لیے 144 ارب کی نقد امداد جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے فراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، عبدالحفیظ شیخ نے بڑی خوشخبری سنادی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، عبدالحفیظ شیخ نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے آئی ایم ایف سے اہم رعایت لینے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت آئی ایم ایف سے اہم رعایت لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں.

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  کرونا وائرس پر اٹھنے والے اخراجات مالی خسارےمیں شامل نہیں ہوں گے، آئی ایم ایف کرونا اخراجات خسارے میں شامل نہ کرنے پر رضامند ہے۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم نےمعاشی اثرات سےنمٹنےکی حکمت عملی کی ذمہ داری سونپ دی، ایسی حکمت عملی وضع کریں گے کہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، کوشش ہوگی اشیائےخوردونوش کی قلت یاقیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کورونا وائرس کے باعث بے روزگاری کا خطرہ پیدانہ ہو اور کسانوں کوبھی ان کی مصنوعات کاپورا معاوضہ ملتا رہے ، برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو معاہدوں میں توسیع کی کوشش کریں گے۔

    مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ   پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ صرف 10سے 11فیصد گری ہے، دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں 1ٹریلین ڈالر کی مندی آئی ہے، مختلف ممالک، عالمی مالیاتی اداروں سے مالی وتکنیکی مدد لیں گے، جو ملک اس صورتحال سےنکل رہے ہیں ان سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائےگا۔

  • حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا، مشیر خزانہ

    حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا، مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات میں فروغ، سرمایہ کاری کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں اصلاحات،مثبت نتائج سے فرانسیسی سفیر کو آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہوئی ہے، معیشت میں بہتری سے افراط زر نیچے، مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    مشیر خزانہ کے مطابق حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے، غریب طبقے کے لیے سستی اشیا، سستے علاج کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے، مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات بڑھا رہے ہیں، برآمد کنندگان کو سستے قرضے، بجلی، گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

    حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، مشیر خزانہ

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنایا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا گیا، ہم نہیں چاہتے مہنگائی ہو، قیمتوں میں اضافہ ہو۔

  • آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی دوسری قسط 500 ملین ڈالر جلد دے گا، مشیر خزانہ

    آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی دوسری قسط 500 ملین ڈالر جلد دے گا، مشیر خزانہ

    اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی دوسری قسط 500 ملین ڈالر جلد دےگا، اقتصادی بہتری کیلئے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مائیکرو فنانس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا مائیکرو فنانس کے 70 لاکھ سے زائد صارفین ہیں جو بڑھ رہے ہیں، یہ شعبہ ملک کے متعدد چیلنجز سے نبردآزما ہے، ملک میں انویسٹمنٹ ریٹ 15 فیصد جبکہ علاقے میں 30 فیصد ہے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، معیشت کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے، مالیاتی خسارے پر قابو پارہے ہیں تاکہ ترقیاتی شعبے پر خرچ کرسکیں، غربت میں کمی لانے میں بھی مائیکروفنانس کے شعبے کا نمایاں کردار ہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ میکرو استحکام کیلئے متعدد اقدامات کےثمرات آرہے ہیں، حکومت کو مشکل اقتصادی حالات ملے، گزشتہ 15 ماہ میں اقتصادی حالات بہتر بنائے ہیں، آئی ایم ایف ریویو میں تمام اقتصادی اعداد و شمار پراعتماد کا اظہار کیا گیا اور دیگر عالمی اداروں نے بھی ایک ارب ڈالر کی بانڈ مارکیٹ کو سراہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے کے عمل میں بہتری آئی ہے ، موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو منفی سے مستحکم قرار دیا اور پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا گیا۔

    مشیرخزانہ نے کہا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 236 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی مد میں ساڑھے 600 ملین ڈالر سرمایہ کاری آئی، بلومبرگ نے ساڑھے 3 ماہ میں پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کوبہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا۔

    عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریونیوز میں 5 ماہ میں 16 فیصد اضافہ ہوا، غیرضروری اخراجات ختم کئے گئے اور اسٹیٹ بینک ذخائر مستحکم رہے جبکہ نان ٹیکس ریونیوزمیں 5 ماہ میں100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ریونیوز کا 1200ارب کا ہدف حاصل کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا 5 ماہ میں ملکی 10 فیصد برآمدات بڑھی ہیں، ڈالر آنے سے اقتصادی حالت بہتر ہوئے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال 35 فیصد تھا ،ابھی 5 ماہ میں مزیدکم ہوا، مالی خسارہ پہلی بار سرپلس میں آیا اور تجارتی خسارہ بھی کم ہواہے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ریونیو وصولیاں، سرمایہ کاری اور ریمٹینس بڑھی ہیں، اے ڈی بی نے بہتری پر پروگرام میں3 ارب ڈالر اضافہ کیا، آئی ایم ایف اب پاکستان کو قرض کی دوسری قسط 500 ملین ڈالر جلد دےگا، اقتصادی بہتری کیلئے جو ممکن ہوا وہ کریں گے، ہر فیصلہ متعلقہ فریقین سے مل کر کیا جانا چاہئے۔

  • بجٹ خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے: مشیر خزانہ

    بجٹ خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے: مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی آج ہو جائے گی، جو لوگ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے صوبوں اور وفاق حکومت کے حکام نے ملاقات کی ہے، صوبوں نے اپنی تجاویز دی ہیں۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں معاشی اعداد و شمار دیے گئے، ٹیکس وصولیاں بڑھانے پر آئی ایم ایف سے بات ہوئی۔ تجاویز پر آئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی آج ہو جائے گی، جو لوگ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں لا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے گزشتہ روز اپنے پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی تھی۔ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 108 روپے ہوگیا ہے۔

    اجلاس میں ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 4.89 روپے اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔