Tag: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

  • ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    اسلام آباد: نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے حکومت سمیت معاشرے کے ہر فردکو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔

    اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک کی ترقی میں پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے ۔پاکستانی ز ندگی کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات کی بدولت دنیا بھر کے لئے مثال کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کے سہاروں اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے اور اسے چلانے میں کامیاب رہے، بدقسمتی سے ملک کو آج تک قابل اور تجربہ کار حکمران نہیں ملے ۔جس کے باعث ملک کو توانائی بحران اور بیرو زگاری سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

    تقریب کے اختتام پرصحت ،تعلیم،فنون لطیفہ اورسماجی خدمات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں گولڈ میڈلز تقسیم کئے گئے ۔

  • پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے اپنا نام تبدیل کرکے عام آدمی پارٹی رکھ لیا

    پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے اپنا نام تبدیل کرکے عام آدمی پارٹی رکھ لیا

    پاکستان کی ایک سیاسی جماعت نے اپنا نام تبدیل کرکے عام آدمی پارٹی رکھ لیا، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان تحلیل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

    پاکستان میں عامی آدمی پارٹی منظرعام پرآگئی۔۔۔مہاجرلیگ نے اپنا تبدیل کرکے عام آدمی پارٹی رکھ لیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے نام کی منظوری دے دی۔

    الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جماعت تحریک تحفظ پاکستان تحلیل کرنے کی بھی منظوری دے دی، ایک جماعت تحلیل ہونے کے باوجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا میں بدستورپہلے نمبرپر ہے۔

    اب بھی پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد دو سو اکیاسی ہے، الیکشن کمیشن نے چھ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کردیئے ہیں۔