Tag: ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

  • پاکستان اور افغانستان نے امن کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

    پاکستان اور افغانستان نے امن کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

    اسلام آباد : چیئرمین افغان مفاہمی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے امن کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے ، مستقبل کاراستہ آسان نہیں لیکن ہمیں اپنےعوام کی امن کی خواہش کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین افغان مفاہمی کونسل عبداللہ عبداللہ نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزکےزیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور مہمان نوازی اوراستقبال پرپاکستانی حکام کاشکرگزارہوں، پاکستان اورافغانستان کےعوام کی خوشحالی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔

    چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا کہنا تھا کہ دوحہ مذاکرات میں افغانستان میں تشددکے خاتمے پر توجہ مرکوزہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کرداراہم ہے، پاکستان سے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

    ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ہمیں اپنےعوام کی امن کی خواہش کے لیے آگے بڑھنا ہے، دونوں ممالک کو دہشت گردی اورانتہا پسندی سمیت مختلف مسائل کا سامنا رہا، اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی امن کی منزل حاصل کرنی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشحالی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے عوامی اور مواصلاتی رابطوں کوفروغ دینا ہے، افغان سرزمین کوکسی ملک کےخلاف استعمال ہونےنہیں دیں گے، مستقبل کاراستہ آسان نہیں ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے امن کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے اور لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ، جس میں افغان مفاہمتی عمل ، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان اعلیٰ کونسل کےچیئرمین عبداللہ عبداللہ نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر‌خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں افغان مفاہمتی عمل، امن واستحکام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے دفترخارجہ میں پودا بھی لگایا۔

    خیال رہے افغان اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا، تین روزہ دورے کے دوران عبداللہ عبداللہ صدرمملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

    ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا بطور چیئرمین مفاہمتی کونسل ، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس وفد میں افغان قومی مفاہمت کونسل کے مرکزی عہدیداران شامل ہیں، توقع ہے اعلیٰ سطح دورے سے افغان مفاہمتی عمل آگےبڑھانےمیں مدد ملے گی۔

  • وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اور قومی کونسل برائے مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبدااللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک افغان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان اور افغانستان کے قومی کونسل برائے مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم نے پاک افغان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا حل سیاسی تصفیے کے سوا کچھ نہیں۔

    وزیر اعظم نے چیئرمین قومی کونسل برائے مفاہمت کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جس پر عبداللہ عبداللہ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا، اور کہا پاکستان جلد انٹر امن مذاکرات کا منتظر ہے۔

    وزیر اعظم نے عبداللہ عبداللہ کے لیے قومی کونسل برائے مفاہمت کے چیئرمین بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ کونسل کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کر لے گی۔

    وزیر اعظم نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑھانے کی ضرروت پر بھی زور دیا۔