Tag: ڈاکٹر عشرت العباد

  • ملکی اداروں کی املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوسناک ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

    ملکی اداروں کی املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوسناک ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

    سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوسناک ہے۔

    سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملکی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کی املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوسناک ہے، سیاسی رہنمائوں کو عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے۔

    لاہور کینٹ میں احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

    سابق گورنر  سندھ نے کہا کہ اس عمل سے ریاست مخالف عناصر کو فائدہ پہنچ رہا ہے، اشتعال انگیزی کے پیش نظر فوج نے قابل تعریف تحمل کا مظاہرہ کیا، آئی ایس پی آر کے ذریعے پاک فوج کا حالیہ بیان درست خدشات کو جنم دیتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قائدین کو افواج اور عوام کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے، ایسا کرنے میں ناکامی ریاست مخالف سازشوں میں معاون و مددگار بناتی ہیں۔

  • تجاوزات کراچی کا بڑا مسئلہ تھا: عشرت العباد کی چیف جسٹس سے گفتگو

    تجاوزات کراچی کا بڑا مسئلہ تھا: عشرت العباد کی چیف جسٹس سے گفتگو

    کراچی: شہرِ قائد میں تجاوزات ہٹانے کے معاملے پر سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے چیف جسٹس پاکستان اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے سلسلے میں ڈاکٹر عشرت العباد نے چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے رابطہ کر کے معاملے پر گفتگو کی۔

    [bs-quote quote=”تجاوزات ہٹانے میں کچھ لوگوں کے ساتھ زیادتی بھی ہوئی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عشرت العباد خان” author_job=”سابق گورنر سندھ”][/bs-quote]

    سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے چیف جسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کراچی کا بڑا مسئلہ تھا، تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کا ایکشن مثبت قدم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات کی بھرمار سے ٹریفک جام کے مسائل تھے، تاہم تجاوزات ہٹانے میں کچھ لوگوں کے ساتھ زیادتی بھی ہوئی ہے۔

    عشرت العباد کا کہنا تھا کہ تجاوزات میں اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ازالے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے، وزیرِ اعلیٰ سندھ، میئر سے مل کر متبادل جگہ فراہم کرنے کے لیے کام کریں۔

    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی، جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بھی چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات سے متعلق آپریشن پر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو عدالت کو کارروائیوں سے متعلق آگاہ کرتی رہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن، علی زیدی کا چیف جسٹس سے کمیٹی بنانے کا مطالبہ


    دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی چیف جسٹس سے رابطہ کر کے لیز اور الاٹ شدہ تعمیرات گرائے جانے سے پیدا ہونے والے مسائل کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں قانونی پیچیدگیاں اور انسانی مسائل سامنے آئے ہیں۔

    قابلِ فکر امر یہ ہے کہ ایک طرف کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے، دوسری طرف انتظامیہ عدالتی احکامات کی مزید وضاحت کی ضرورت بھی محسوس کر رہی ہے۔

  • کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا، گورنر سندھ

    کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔ کسی جرائم پیشہ کو نہیں چھوڑیں گے۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں ایمپریس مارکیٹ صدر کے ترقیاتی منصوبے اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ کراچی اور سندھ ترقی کرے۔ کراچی میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    گزشتہ دنوں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور ان کی جانب سے تند و تیز باتوں کے تبادلے پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کچھ تلخیاں اور سخت باتیں کیں جس کا بے حد افسوس ہے۔ وہ کسی سیاسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتے۔

    گورنر سندھ کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

  • بانی متحدہ کی حمایت پر گورنر کو گرفتار کیا جائے، مصطفیٰ کمال

    بانی متحدہ کی حمایت پر گورنر کو گرفتار کیا جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے قائد ایم کیو ایم اور گورنر سندھ کو ناسور قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

    کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم اور گورنر سندھ عشرت العباد پاکستان کے لیے ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جس طرح جسم کی نشونما کے لیے پہلے ناسور کا علاج ضروری ہے اسی طرح پاکستان کی ترقی کے لیے بھی ان ناسوروں کا علاج ضروی ہے ورنہ پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے جو کل انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز، کور کمانڈرز اور ہم ایک صفحہ پر ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے عسکری ادارے بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی جانب سے شروع کیے جانے والے آپریشن ضرب عضب کی پوری دنیا میں پذیرائی کی جارہی ہے۔ عشرت العباد کا ان لوگوں کے ساتھ اپنا نام جوڑنے کا مقصد ان کی نیک نامی کے پیچھے اپنے گناہوں کو چھپانا ہے، لیکن ہم انہیں چھپنے نہیں دیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عشرت العباد نے مجھ پر جو الزامات لگائے ہیں وہ ان کی تحقیق کے لیے جے آئی ٹی بنائیں، میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے الزام لگایا کہ سانحہ 12 مئی میں گورنر کا ہاتھ ملوث ہے جس میں 40 افراد اپنی جانوں سے دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتش زدگی کے ہولناک سانحے کی بھی دوبارہ تحقیقات کی جانی چاہیئں۔ سیکیورٹی اداروں کو اس کے تانے بانے بھی گورنر ہاؤس سے ملیں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عشرت العباد دوہری شہریت کے حامل ہیں اور ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے، یعنی انہوں نے ملکہ برطانیہ کی وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے۔ ایسا شخص قومی سلامتی کے حساس اجلاسوں میں شریک ہوتا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پہلے ہم نے ایک اور اب دوسرے سانپ کو بین بجا کر بل سے باہر نکالا جس کے بعد اللہ تعالیٰ بند کمرے کی باتیں گورنز کی زبان پر لے آیا، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے پاکستان مخالف نعرے لگانے والے شخص کو اپنا محسن تسلیم کیا اس بات پر انہیں گرفتار کیا جائے۔

    انہوں نے وزیر اعظم سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عشرت العباد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے، ان کا برطانوی پاسپورٹ ضبط کر کے قوم کو دکھایا جائے، اور مجھ پر لگائے گئے الزامات کی جے آئی ٹی بنا کر اور میرے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

  • گورنر سندھ نے لوکل باڈیز بل 2014اور متحدہ کے وزراء کے استعفوں کی منظوری دیدی

    گورنر سندھ نے لوکل باڈیز بل 2014اور متحدہ کے وزراء کے استعفوں کی منظوری دیدی

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سندھ اسمبلی سے پاس شدہ حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں۔

    گورنر سندھ نے لوکل باڈیز ترمیمی بل دو ہزار چودہ کی منظوری دے دی ہے، سندھ اسمبلی نے حلقہ بندیوں کے اختیارات الیکشن کمیشن کو دینے کا بل منظور کیا تھا، سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دوہزار چودہ میں ترمیم کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار صوبائی حکومت سے الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے گا۔

    بل کے مطابق شہری علاقوں میں حلقہ بندیاں یونین کمیٹی، میونسپل کمیٹی، ٹائون کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کے لحاظ سے ہوگی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ سمیت صوبائی اسمبلیوں کو بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کا حکم دیا تھا، اعلیٰ عدالت نے ایسا نہ کرنے پر وزرائے علیٰ کے خلاف کارروائی کا انتباہ کیا تھا۔

    دوسری جانب گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے متحدہ قومی موومنٹ کے وزراء کے استعفے منظور کرلئے ہیں، عبدالروف صدیقی کے پاس صنعت و تجارت اور ڈاکٹر صغیرکے پاس وزارتِ صحت کا قلمدان تھا۔

    گورنرسندھ نے دونوں صوبائی وزراء کے استعفوں پر دستخط کرکے وزیرِاعلی ہاوس بھجوا دیئے ہیں۔

    خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر سے متعلق بیان پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی، جس کے بعد ایم کیو ایم کے صوبائی وزراء مشیروں اور معاون خصوصی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صوبائی مشیروں فیصل سبزواری،عادل صدیقی اور معاون خصوصی عبدالحسیب خان کے استعفے پہلے ہی وزیرِاعلیٰ سندھ نے منظور کرلیے تھے۔

  • بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی تمام شرائط ماننے کیلئے تیار تھی، پتہ نہیں وہ وزیراعظم  کے استعفے کی شرط سے پیچھے کیوں نہیں ہٹے۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کیلئے رضامند ہو گئی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کی مرضی کا چیئرمین نادرا اور ڈی جی ایف آئی اے لانے کیلئے بھی تیار تھے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بحران حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، وہ اب بھی پرامید ہیں کہ بحران کا حل صرف مذاکرات سے نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دھاندلی ثابت ہو جائے، پھر وزیراعظم سے استعفٰی مانگا جائے تو کسی کے پاس نہ کا جواز نہیں ہو گا۔

  • گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکا الطا ف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین سے فون پر رابطہ کیااوران سے موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔

    گورنرپنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں الطاف حسین کے کردارکوسراہااوراسے وقت کی ضر ورت قرار دیا۔ الطاف حسین نے موجودہ سیاسی بحران کے سیاسی کے حل کے سلسلے میں گورنرپنجاب کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے گورنرپنجاب سے کہا کہ آپ سمیت جوشخصیات مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ مسئلے کا کوئی ایساحل نکلے کہ اپوزیشن مطمئن ہو اورحکومت کوبھی تسلی ہواورسب ملکرملک کی خدمت کریں۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کئی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے انقلاب مارچ میں اپنی شرکت کا اعلان کیاجس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کارکنوں کو انقلاب مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی ،اس سے قبل بھی احمد رضا قصوری اپنی پریس کانفرنس میں بھی انقلاب مارچ کی حمایت کی تھی، ترجمان اے پی ایم ایل عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔

  • انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    اسلام آباد : ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی کاوشیں رنگ لے آئیں اورعلامہ طاہرالقادری کوپرامن انقلاب مارچ کی اجازت مل گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کو کسی سیاسی عدم استحکام سے بچانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رابطہ کیا اور کردارادا کرنے کی اپیل کی، جس کےبعد الطاف حسین نے بتایاکہ ان کی، گورنر پنجاب اورسندھ ، وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی کاوشوں سے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    الطاف حسین ہی کی ہدایت پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاقی اور پنجاب حکومت کے ساتھ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مصروف رہے،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل نہ ہوں اور احتجاج پر امن رکھیں۔