Tag: ڈاکٹر عطاالرحمان

  • ‘ماسک کے بغیر نظر آنے والوں کو دو ڈنڈے مارے جائیں’

    ‘ماسک کے بغیر نظر آنے والوں کو دو ڈنڈے مارے جائیں’

    اسلام آباد :کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اور جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہےاور اسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

    کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے مزید کہا حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں، جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہے ، ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 11.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوااورپنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ تشویش ناک ہونے لگا ہے، 24 گھنٹوں میں مزید چار ہزار پانچ سو پچیس کیسز رپورٹ اور اکتالیس مریضوں کا انتقال ہوا۔

  • وزیر اعظم سے پروفیسر عطا الرحمان کی ملاقات، پی ایم ہاؤس میں یونی ورسٹی کے منصوبے پر گفتگو

    وزیر اعظم سے پروفیسر عطا الرحمان کی ملاقات، پی ایم ہاؤس میں یونی ورسٹی کے منصوبے پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے پروفیسرعطا الرحمان نے ملاقات کی ہے، جس میں وزیر اعظم ہاؤس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی کے مجوزہ منصوبے پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم ہاؤس میں ڈاکٹر عطا الرحمان نے عمران خان سے ملاقات کی، ای اینڈ ٹی یونی ورسٹی پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بریفنگ میں کہا کہ یونی ورسٹی میں سینٹر آف ایکسیلنس کے 6 شعبے قایم کیے جائیں گے۔

    پروفیسر عطا الرحمان نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں کہا کہ شعبہ جات میں مصنوعی ذہانت، توانائی، بائیو ٹیکنالوجی، مٹیریل سائنسز کے شعبے شامل ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عطا الرحمان کے ساتھ ملک بھر میں مزید 5 سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام پر بھی مشاورت کی، ملاقات میں ایک سینٹر اسلام آباد باقی 4 صوبوں میں بنائے جانے کی تجویز پیش کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم نے سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

    ملاقات میں ملک میں تحقیقی کام کے فروغ کے لیے فنڈز کی فراہمی کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 5 مئی کو وزیر اعظم عمران خان نے سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، تقریب سے خطاب انھوں نے کہا کہ روحانیات کو سپر سائنس بنائیں گے، القادر یونی ورسٹی میں صوفی ازم پر بھی ریسرچ کی جائے گی، یہ یونی ورسٹی تاریخ سے آگاہ کرے گی، 35 فی صد بچوں کو مفت اسکالر شپ ملے گی۔