Tag: ڈاکٹر عمر سیف

  • حکومت کا  آئی ٹی گریجویٹس کے لئے بڑا اعلان

    حکومت کا آئی ٹی گریجویٹس کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ رواں سال دسمبر سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ مل کر آئی ٹی گریجویٹس کیلئے اسٹینڈرڈرائزڈ ٹیسٹ شروع کررہے ہیں، کامیاب امیدواروں کو انٹرن شپ کے بعد نوکری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹی کےشعبےکی بہتری کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں، بہت ساری باہرممالک کی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں آئیں گی ، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کےتحت سرمایہ کاری کوفروغ دیاجارہاہے۔

    ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ہماری آئی ٹی انڈسٹریزمیں وہ کمپنیزہیں جنہیں سافٹ ویئربنانےکےکنٹریکٹ ملتےہیں، پاکستان میں تقریباً19ہزارآئی ٹی کمپنیزہیں جن میں ڈیڑھ لاکھ ملازم ہیں، چند لوگ ایک کمرےمیں بیٹھ کرآئی ٹی سافٹ ویئرکمپنی چلاسکتےہیں۔

    نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے آئی ٹی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا، حکومت کا گول ہے ہماری پرائیویٹ کمپنیاں گروتھ کریں، آئی ٹی کمپنیز بڑے بڑے کنٹریکٹ دینا چاہتی ہیں اور جو لوگ ٹریننگ کریں گے ان میں ایک ڈیولپر کی انکم 50سے60ہزارڈالرسالانہ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فری لانسنگ کابہت رجحان ہے اور دنیاکی سیکنڈلارج آن لائن ورکنگ فورس ہے، پاکستان میں15لاکھ لوگ فری لانسنگ پرکام کررہےہیں اور ای روزگارسینٹر سے ساڑھے 8 ارب روپےنوجوان کماچکے ہیں۔

    ڈاکٹر عمر سیف نے مزید بتایا کہ حکومت فری لانسنگ کےلئے سہولت فراہم کرےگی ، فری لانسنگ سہولت کیلئے ہمیں کوئی فیکٹری نہیں لگانی ، پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہولت دیں گے تو وہ 5کے بجائے دن میں 30ڈالر آسانی سے کماسکیں گے۔

    نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ رقم منتقلی کی عالمی کمپنیز سےبات کی ہے کہ پاکستان کو بھی شامل کیاجائے ، امید ہے رقم منتقلی کی عالمی کمپنیز جلد پاکستان کوشامل کریں گی کیونکہ ان کا بھی اس میں فائدہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کمپنیوں کو 50فیصد ریونیو ڈالرز میں رکھنے کی اجازت مل گئی ہے ، ایچ ای سی کیساتھ مل کر آئی ٹی گریجویٹس کیلئے اسٹینڈرڈرائزڈ ٹیسٹ شروع کررہےہیں، رواں سال دسمبر سے آئی ٹی گریجویٹس کا ٹیسٹ شروع کرنے جارہے ہیں، کامیاب امیدواروں کو انٹرن شپ کے بعد نوکری دی جائے گی۔

    عمر سیف نے مزید بتایا کہ نیوٹیک کے ساتھ مل کر پیشہ وارانہ کورسز شروع کرنے جارہے ہیں اور پاکستان ای روزگار پروگرامز کےتحت بلاسود قرضے دینےجارہےہیں ، اگلےچندہفتوں میں پاکستان اسٹارٹرفنڈ شروع کردیا جائے گا اور اگلےچندسالوں میں کئی بلین ڈالراسٹارٹ اپ آئیں گی۔