Tag: ڈاکٹر فاروق ستار

  • ایم کیو ایم بھی صدر کا استعفیٰ مانگ سکتی ہے، فاروق ستار

    ایم کیو ایم بھی صدر کا استعفیٰ مانگ سکتی ہے، فاروق ستار

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر پی پی گورنر کا استعفیٰ مانگ سکتی ہے تو ایم کیو ایم بھی صدر کا استعفیٰ مانگ سکتی ہے۔

    رہنما ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اصل مدعے سے ہٹ کر بات کی، لگتا ہے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پی پی کو لگی بھی اور چھبی بھی ہے۔

    پیپلزپارٹی رہنماؤں کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے استعفے کے مطالبے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پی پی والے میچور لوگ ہوتے تو اصل ایشو پر عدالتی فیصلے پر بات کرتے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری قابل قبول بھی ہیں اور مقبول بھی ہیں، کامران ٹیسوری ایک عوامی گورنرکی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ گورنر کا پوچھنا ہے تو مفت آئی ٹی تعلیم حاصل کرنیوالے 50 ہزار بچوں سے پوچھیں، کامران ٹیسوری کے بارے میں مختلف مکاتب فکر کے علما اور کاروباری حضرات سے پوچھیں۔

    ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ گورنرکاسندھ کے بارے میں عوام سے پوچھیں جن کیلئے انھوں نے بلاامتیاز خدمت کی، گورنر کے کاموں کی تو پی پی کے کئی وزرا اور رہنما بھی تعریف کرتے ہیں۔

  • ایم کیو ایم ، پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار کے آپس میں انضمام کا فارمولہ طے پاگیا

    کراچی : ایم کیو ایم، پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار کے آپس میں انضمام کا فارمولہ طے پا گیا اور بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور تیاری سے اترنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم، پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار کے آپس میں انضمام کا فارمولہ طے پا گیا، اس بات کا فیصلہ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی کے رہنماؤں کے اجلاس میں ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور تیاری سے اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس میں پی ایس پی اور فاروق ستار کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوکر ان کے لیے مہم چلائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہوں نے پہلے گورنر سندھ سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    گورنرنے یقین دلایا کہ وہ جلد وفاقی حکومت سے اس پر بات کریں گے، جس کے بعد مشترکہ اجلاس میں تمام اراکین کو فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال اپنے کارکنان اور رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شامل ہوجائیں گے۔

    اجلاس میں بلدیاتی انتخاب ایک نشان اور ایک پرچم کے تحت لڑنے کے لیے حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے ، اجلاس میں گیارہ جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

  • میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا،فاروق ستار

    میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا،فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کا رخصتی کے وقت پھٹ پڑنا مگرمچھ کے آنسو ہیں۔

    فارق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا، میں نے 3 ماہ تک میئر کراچی سے حساب مانگا پر نہ دیا گیا۔

    ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ سندھ حکومت ساڑھے 4 ارب کے ایم سی کو سالانہ دیتی ہے،ساڑھے 4 ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ملتے ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ 162ارب روپے وفاقی حکومت نے دیے اس میں سے بھی کے ایم سی کو ملے۔

    شہریوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے: میئرکراچی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے سہارے قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے، شہریوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

  • کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے مفاد کیلئے مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو خود نہیں معلوم اس کو کون چلارہا ہے، پارٹی میں کیے گئے اقدامات وہ آمرانہ تھے۔

    ایم کیو ایم کے جو نادان دوست تھے ایک ایسا اقدام کیا جو درست نہ تھا، ایم کیو ایم والوں کس کے کہنے پر مجھ سے جان چھڑائی پتہ نہیں۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ میئر نے جو کیا وہ ستم بالائے ستم تھا، میئر نے ایم کیو ایم کا ٹائی ٹینک ڈبو دیا، میئر نے فل ٹاس بال کرائی جس پر چوکا چھکا لگا، نہ کچرا اٹھا نہ صفائی ہوئی سب تماشہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کمیشن کا مشورہ دیا کہ کچرا، سیوریج، کے فور اور کراچی کو 600 ارب روپے دیئے جائیں۔ موجودہ مئیر سمیت تمام پارٹی اراکین کو کراچی کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔

    نعمت اللہ خان، مصطفی کمال ، مرتضی وہاب ، ناصر شاہ سب آگے آجائیں۔ بارشوں کے بعد کراچی کی تباہی کی ذمہ دار تمام حکومتی ادارے ہیں۔

    میری خواہش تھی عمران خان کراچی آتے اور صفائی مہم کا جائزہ لیتے۔ فاروق ستار نے کہا کہ تین سال پہلے بائیس اگست سانحہ سے علیحدہ ہوگئے تھے استغاثہ نے آج تک ہمیں بائیس اگست میں رکھا ہوا ہے۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں لسانی فسادات کی پیش گوئی کر دی

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں لسانی فسادات کی پیش گوئی کر دی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر قائد میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں اب پانی پر لسانی فسادات ہونے ہیں جسے کوئی نہیں روک سکے گا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کو پیپلز پارٹی نے خود یقینی بنا دیا ہے، 40 فی صد شہری کوٹہ مقرر کیا گیا تھا لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔

    ایم کیو ایم کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برسوں میں پیپلز پارٹی نے ایک بوند پانی نہیں دیا، سندھ میں 5 انتظامی یونٹس کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے، جنوبی سندھ صوبہ بن کر رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جلسی نے ثابت کردیا کہ عوام نے متحدہ بہادرآباد کو یکسر مسترد کردیا، فاروق ستار

    خیال رہے کہ چار دن قبل فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں پر بھی شدید تنقید کی تھی، کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے زمینی خداؤں نے پارٹی کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا جلسہ جلسہ نہیں جلسی تھی۔

    فاروق ستار نے کہا ’میں نے ایم کیو ایم کو ٹوٹنے سے بچایا لیکن موجودہ عہدے داران نے اسے حقیقی پارٹ ٹو بنا دیا۔‘

  • جلسی نے ثابت کردیا کہ عوام نے متحدہ بہادرآباد کو یکسر مسترد کردیا، فاروق ستار

    جلسی نے ثابت کردیا کہ عوام نے متحدہ بہادرآباد کو یکسر مسترد کردیا، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے زمینی خداؤں نے پارٹی کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا، گزشتہ روز کراچی کے عوام نے متحدہ بہادرآباد کو یکسر مسترد کردیا۔

    یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل کی جلسی ایم کیوایم کی اصل شکل ہے، عوام نے ایم کیوایم بہادرآباد کو مسترد کردیا۔

    آج کی ہنگامی پریس کانفرنس مجبوراً کررہے ہیں، تمام وسائل کے باوجود کل جلسہ کامیاب نہ ہوسکا, کارکن نہیں نکلا اگر کارکنان بھی آجاتے تو یہ جلسی بہت بڑے جلسے کی شکل اختیار کرلیتی۔

    فاروق ستار نے مزید کہا کہ وہ اگر مجھے کہتے کہ ہم سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ گاہ آجائیں تو سر کے بل جاتا، ایم کیوایم کے زمینی خداؤں نے پارٹی کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا، میں نےایم کیو ایم کو ٹوٹنے سے بچایا لیکن موجودہ عہدیداران نے اسے حقیقی پارٹ ٹو بنادیا۔

    واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، سانجھے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹنے لگی۔
    کنوینئر خالد مقبول صدیقی کل کے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت پر اظہار تشکرکررہے ہیں جبکہ سابق سربراہ فاروق ستار اسے ناکام جلسہ قرار دے رہے ہیں۔

    گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی کہا تھا کہ انہوں نے فاروق ستار کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن فاروق ستار نے اس کی سختی سے تردید کی۔

    متحدہ رہنماؤں  کے درمیان اختلافات کو ایک کا عرصہ سال بیت گیا لیکن ایم کیوایم پاکستان کے اختلافات بڑھتے چلے گئے، اب سرعام ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلائے جارہے ہیں۔

  • موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’ہر لمحہ پرجوش ‘‘ میں میزبان وسیم بادامی کے سولات کا جواب دیتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب موقع ہے کہ بے لوث خدمت کرنے والی عام آدمی ایم کیوایم بنائیں، ایم کیوایم کا سربراہ ضرور بنا اور عام آدمی کیلئے کوشش کی، عام آدمی کی پارٹی بنانے کی کوشش پرخاص لوگوں نے میرے ساتھ کیا کیا؟

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ خاص لوگوں نے جو کیا آپ بھی وہی سوال پوچھ رہے ہیں، نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی، نظریاتی سیاست میں منزل کا تعین ضروری ہے مگر حصول لازمی نہیں،22اگست کے بعد30سال کی جدوجہد کا ایک موقع ملا کہیں پھر ضائع نہ ہو جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی، ساتھیوں کو خاص اور خود کو ایم کیوایم کا عام نمائندہ کہتا ہوں، ساتھیوں سے کہا کہ اگر ایم کیوایم 22اگست سے پہلے کی طرح چلانی ہیں تو آپ چلائیں، میں عام آدمی کے لئے پارٹی سربراہ ہوں گھر بیٹھ جاتا ہوں، خاص لوگوں سے کہا کہ عددی اکثریت آپ کی ہے پارٹی آپ چلائیں۔

  • برف پگھلنے لگی، ڈاکٹر صغیر کی ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات

    برف پگھلنے لگی، ڈاکٹر صغیر کی ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات

    کراچی : پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنما کراچی کے مسائل پر مل کر جدوجہد کرنے پر متفق ہوگئے۔

    سیاست کے رنگ نرالے ہوتے ہیں  اور اس میں کوئی حرف آخر بھی نہیں ہوتا، قربتوں کے بعد دوریاں اور پھر قربتیں سیاسی میدان میں اچنبھے کی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی جدوجہد کے لئے پرانے ساتھی کی خدمات کو سراہا۔

    ملاقات میں نظریاتی اور سیاسی اختلافات چھوڑ کر عوامی مسائل پر مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل میں وفاقی و صوبائی حکومتیں ناکام ہوگئیں، دونوں ساتھیوں نے مل کر پاکستان کواٹرز کے مکینوں کے مالکانہ حقوق کے لئے لائحہ عمل بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد نے پارٹی قیادت کو ملاقات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی جلد ملاقات کریں گے۔

    مزید پڑھیں: سابق گورنرعشرت العباد سے پی ایس پی رہنماؤں کی ملاقات، گلے شکوے دور کیے

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے گزشتہ اتوار دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • شوکاز نوٹس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا

    شوکاز نوٹس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی : ساتھیوں نے تنہا کر دیا تو ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام سے امیدیں باندھ لیں، ان کا کہنا ہے کہ عہدے کی پروا نہیں میرا فیصلہ عوام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت کے ساتھیوں کی بے وفائی کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرلی، انہوں نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اور میرپور خاص کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کے رہنماؤں کی جانب سے سابق کنوینر کو شوکاز  نوٹس دے دیا گیا جس کے بعد فاروق بھائی نے جارحانہ اننگز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، نئی حکمت عملی کے تحت عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    فاروق ستار نے کراچی سمیت حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، میرپور خاص جا کر عوام سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، فاروق ستار نے آرگنائزیشن ریسٹوریشن کمیٹی کو کام تیز کام کرنے کی ہدایت کردی۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدے کی پروا نہیں، بال اب عوام کے کورٹ میں ہے اور ان کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، کارکنان اور عوام نے جسے اعتماد کا ووٹ دیا وہی کارکنان کے مسائل کا نجات دہندہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کا بطور رکن رابطہ کمیٹی استعفی منظورکرلیا

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گزشتہ روز فاروق ستار کا بطور رکن رابطہ کمیٹی استعفی منظورکر لیا، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

     

  • حکومت بنانے کا پروگرام تو بنالیا مگر اسے چلانے کا نہیں بنایا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار

    حکومت بنانے کا پروگرام تو بنالیا مگر اسے چلانے کا نہیں بنایا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کا پروگرام بنایا گیا مگر چلانے کا پروگرام نہیں بنایا گیا، ملک میں سیاسی اور معاشی انصاف ہونا چاہئے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار نے کہا کہ حکومت میں تو تبدیلی آگئی ہے لیکن ملک میں آنا باقی ہے۔

    حکومت بنانے کا پروگرام تو بنا لیا گیا مگر اسے کامیابی سے چلانے کا پروگرام نہیں بنایا گیا، حکومت ڈی ریل کرنے والے اب ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح کام کر رہے ہیں۔

    اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کانعرہ لگایا، ہمارے ملک کے تمام ادارے قابل احترام ہیں، پاکستان بنانے والوں کی اولادوں سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، ملک میں سیاسی اور معاشی انصاف ہونا چاہئے۔