Tag: ڈاکٹر فاروق ستار

  • موروثی سیاست اور کوٹا سسٹم نہیں چلیں گے، فاروق ستار

    موروثی سیاست اور کوٹا سسٹم نہیں چلیں گے، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ موروثی سیاست نہیں چلے گی، یہاں کوئی کسی کا کوئی رشتہ دار نہیں،کوٹا سسٹم سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو سینے سے لگایا جائے۔

    MQM is a united party, says Farooq Sattar by arynews
    فیصل سبزواری کی پاکستان آمد کے بعد اپنی رہائش گاہ پر فیصل سبزواری کے ہمراہ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملہ پاکستان مردہ بادہ کہنے کا نہیں مسئلہ پاکستان زندہ بادکہنے والوں کو قبول نہ کرنے کا ہے، مسائل کے حل کے عمل میں چوتھی بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو اب جگہ دی جائے موقع دیا جائے، پاکستان زندہ بادہ کہنے والوں کو سینے سے لگایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں، ایم کیو ایم کے سوا غریبوں کا کوئی وارث نہیں، یہاں ایسا نظام قائم کیا جائے جہاں ہر شہری کے برابر حقوق ہوں، اسے احترام سے دیکھا جائے یہی ایم یو ایم کامنشور ہے، مشکلات آئیں اور آئیں گی ، سامنا کریں گے،ہر شہری کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے تعطیلات پر گئے ہوئے تھے ڈر اور خوف سے نہیں، یہ مغالطہ دور کرلیا جائے، فیصل سبزواری کو عارضی مرکز پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ تنازعات سے بچنے کے لیے کیا گیا، ہمیں نہ فنڈز ملے اور نہ اختیارات اور نہ کوٹا سسٹم میں حصہ ملا، یہاں جرائم کے ساتھ عوام بلدیاتی سہولتوں سے بھی محروم ہیں، حل کے لیے وفاق و سندھ حکومت کراچی کو اون کریں،ہم کراچی کے شہریوں کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم کا نام روز اول سے نام ایم کیو ایم پاکستان ہی تھا یہ کوئی نیا نام نہیں۔

  • فاروق ستاراوراظہارالحسن رہا، کنورنوید جلیل اورقمرمنصورتحویل میں

    فاروق ستاراوراظہارالحسن رہا، کنورنوید جلیل اورقمرمنصورتحویل میں

    کراچی: ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے رہا کردیا جب کہ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، کنویر نوید جمیل اور قمر منصور کو اپنی تحویل میں کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق ان رہنمائوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے افراد اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے والے افراد سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ ان دونوں رہنماؤں کو رینجرز حکام نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے قبل پوچھ گچھ کیلئے اپنی حراست میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں : فاروق ستار سمیت متحدہ کے چار رہنما زیر حراست

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور،وسیم احمد، کنور نوید جمیل اور ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو بھی رینجرز نے حراست میں لے لیا۔

     

  • جامعہ کراچی میں مہاجر کلچرل ڈے، فاروق ستار،عامر لیاقت کی شرکت

    جامعہ کراچی میں مہاجر کلچرل ڈے، فاروق ستار،عامر لیاقت کی شرکت

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے اور رینجرز کو پورے سندھ میں اختیارات دیئے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے جامعہ کراچی میں مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر طلباء وطالبات سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    muhajir-post-1

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام مہاجر کلچرل ڈے منایا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ طالبات نے ایک دوسرے کو مہندی بھی لگائی۔

    مہاجر کلچرل ڈے کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستاراورعامرلیاقت حسین کی جامعہ کراچی آمد پر ان کی گا ڑیوں کو باہر روک لیا گیا تھا۔  بعد ازاں دونوں رہنما طالب علموں کی موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر تقریب میں پہنچے۔

    muhajir-post-2

    ڈاکٹر فاروق ستاراورعامرلیاقت حسین نے موٹرسائیکل کی سواری کے مزے لیے اور پرانا زمانہ بھی یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جامعہ کراچی کاچکر بھی لگایا۔

    آرٹس لابی کے باہر موجود طلباء وطالبات نے دونوں رہنماؤں کا تالیاں بجا کرخیرمقدم کیا اور انہیں موٹر سائیکل پر آتا دیکھ کر خوشگوارحیرت کااظہار کیا۔

    muhajir-post-3

    تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کوفنڈز، شہر قائد کو معاشی پیکج اور کراچی میں پانی، ٹرانسپورٹ کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔

    muhajir-post-4

    اس موقع پرڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے جب ایم کیو ایم میں باضباطہ شمولیت کا سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے صرف اتنا کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کس کے ساتھ کھڑا ہوں ؟

     

  • عیدالفطر :  ڈاکٹر فاروق ستار کی امجد صابری شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    عیدالفطر : ڈاکٹر فاروق ستار کی امجد صابری شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے عید الفطر کے پہلے دن ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری شہید کی رہائش گاہ جاکر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے امجد صابری شہید کے بلند درجات ، شہید کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔


    MQM leader pays tribute to slain Amjad Sabri by arynews

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید امجد صابری کے بیٹوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ ڈاکٹر فاورق ستار نے کہاکہ امجد صابری شہید کو ملک و قوم سے چھیننے والے سفاک دہشت گرد اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کا اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا ہر امن پسند شہری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری شہید کو قوالی اور نعتیہ کلام میں ملکہ حاصل تھا اور شہید کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانی قوم کا نام روشن ہورہا تھا لیکن سفاک دہشت گردوں نے ہم سے بے ضرر، خوش باش اور ملنسار شخصیت کو بھی چھین لیا ہے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو ایک اور بڑے اثاثہ سے محروم کردیا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہید کے قتل کے پس پردہ حقائق سے ملک و قوم کو آگاہ کیاجائے۔

     

  • امجد صابری کی شہادت قومی سانحہ ہے، فاروق ستار

    امجد صابری کی شہادت قومی سانحہ ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے زیراہتمام معروف قوال امجدصابری کی یادمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا، ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے امجدصابری کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے زیراہتمام امجدصابری کی یادمیں تقریب شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی، تقریب میں مختلف سیاسی سماجی ودیگر شعبہ زندگی سےتعلقات رکھنےوالے شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امجد صابری لیجنڈ تھے وہ امن کا پیغام دینے والے شخص تھے، انہوں نے سبق دیا کہ ہمیں نکھرنا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ برا وقت سب پر آتا ہے کوئی بکھرجاتا ہے کوئی نکھر جاتا ہے، امجد صابری کی شہادت قومی سانحہ ہے، ان کاخلاپرکرنا مشکل کام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ،امن قائم کرنے کے لیےعوام کوشامل کرنا ہوگا۔

    اس موقع پر امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا کہ لوگوں کی تعزیت پر شکرگزار ہیں، امجد صابری ولیوں کی صف میں شامل ہوگئے۔

     

  • وزیر اعظم اور وزیرداخلہ اعترافی بیانات کی ویڈیوز کا جواب دیں، فاروق ستار

    وزیر اعظم اور وزیرداخلہ اعترافی بیانات کی ویڈیوز کا جواب دیں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جو ویڈیوز منظر عام پر لائی جارہی ہیں اس سے ایم کیوایم کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ وزیر اعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ کوان باتوں کے جواب دینا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہا ہے کہ 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف پہلا باقاعدہ ریاستی آپریشن ،جبر اور تشدد کا سلسلہ شروع ہواتھا اور اس کا مقصد ایم کیوایم کو تقسیم کرنا ، کمزور کرنا اور دیوار سے لگانا تھا ۔

    انہوں نے کہاکہ پونے تین سالہ کراچی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے ایک اے پی سی ضرور ہونی چاہئے ۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی آپریشن کو پونے تین سال ہوگئے ہیں اتنے عرصے کے بعد ہمارا بھی یہ سوال ہے کہ مطلوب سے مطلوب اور غیر مطلوب سے مطلوب کیسے ہوجاتے ہیں ۔

    انہو ں نے واضح الفاظ میں کہا کہ الطاف حسین اور ان کے نظریاتی ساتھی ہی اصلی ہیں باقی سب نقلی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں 19جون 1992ء کے شہداء کی 24ویں برسی کے موقع پر منعقدہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

    اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق ، محفوظ یار خان ، زاہد منصوری ، محمدکمال ملک بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خالد شمیم، منہاج قاضی ، صولت مرزا اورڈاکٹر عاصم کی جو ویڈیو آرہی ہے اس سے کسی کا کچھ نہیں بگڑے گا نہ ہی متحدہ کے قائد  سے عوام کو گمراہ کیاجاسکے گا اور اس میں نقصان ان کا ہوگا جنہوں نے زبردستی ویڈیو بنائی ہیں ۔

    یہ دوستانہ مشورہ ہے کہ ایسے کاموں سے ہمارے اداروں ، وفاقی حکومت ، آئی بی کو اجتناب کرنا چاہئے ، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ کو ان سوالوں کے جواب دینا چاہئے کہ ویڈیو ریکارڈبیان کہاں سے آئے ، کس نے بنائے کیونکہ یہ غیر قانونی اور غیرآئینی قدم ہے جن لوگوں نے یہ اقدام کیا ہے ان کی انکوائری کی جائے اور تادیبی کاروائی کی جائے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ کراچی آپریشن کو پونے تین سال ہوگئے ہیں ، اتنے عرصے کے بعد ہمارا بھی یہ سوال ہے کہ مطلوب سے مطلوب اور غیر مطلوب سے مطلوب کیسے ہوجاتے ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ یا کوئی نہ کوئی اس کا جواب تلاش کریں ۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کے بعد آل پارٹی کانفرنس میں یہ طے ہوا تھا کہ اس کی اونر شپ عوام کو دی جائے گی تو کیا کوئی کمیونٹی کو شامل کرنے کی کوئی بات ہوئی ، سندھ پولیس کو سیاست سے باہر لانے کی بات جو کی گئی تھی اس پر عمل کیا گیا ، اس پر ٹاک شوز میں بات ہونا چاہئے اور حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کو ان سوالوں کے جواب دینا چاہئے ۔

    انہوں نے کہا کہ کل جب باہمی اتحاد سے رینجرز کے اختیارات واپس لئے جائیں گے تو کیا سندھ پولیس اس کیلئے تیار ہے اس کیلئے اس پر کوئی کام نہیں کرہا ہے ، کپتان بھی سو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک اے پی سی ضرور ہونی چاہئے اور پونے سالہ کراچی آپریشن کا جائزہ لینا چاہئے کہ لوگوں میں اس سے محبتیں پیدا ہوئی ہیں یا نفرتیں پیدا ہوئی ہیں۔

     

  • ہماری سیاسی آزادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    ہماری سیاسی آزادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مینڈیٹ ہونے کے باوجود ہماری سیاسی آزادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم رہنماؤں سمیت خواتین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے گھر پر چھاپہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا، اس محاصرے کے ذریعے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈٰا ٹرائل کر کے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ایک طبقہ جرائم میں ملوث ہیں، لوگوں نے ہماری احتجاج کی کال پر ازخود کاروبار بند رکھ کر اپنے مینڈیٹ کا اعلان کردیا۔

    رہنماء ایم کیو ایم نے مزید کہا اداروں کا کام کاروبار کھلوانا نہیں ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور عوام و سیاسی جماعتوں کو اس کا پورا حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو گرفتار کر کے لاپتہ کرنے اور دورانِ حراست تشدد سے قتل کرنے والوں کے خلاف کبھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

     رجسٹرڈ جماعت ہونے کے باجود ایم کیو ایم کو زکوۃ فطرہ جمع کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ جن جماعتوں کے لیڈران کے گھروں سے القاعدہ اور طالبان کے کمانڈر پکڑے گئے ہیں ان کو زکوۃ فطرہ جمع کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈر کراچی نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کر کے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کریں۔

     واضح رہے ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں آج پہیہ جام ہو گا ایم کیو ایم، کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی،ڈی جی رینجرز

    کراچی میں آج پہیہ جام ہو گا ایم کیو ایم، کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی،ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر کے محاصرے اور چھاپہ کے خلاف متحدہ قومی مومنٹ نے پہیہ جام ہڑتال کی اپیل ہے،جس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ آج کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج کی گئی پہیہ جام ہڑتال پر ڈی جی رینجرز کا ردعمل سامنے آگیا ہے، رینجرز ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کراچی کے شہریوں سے کہا ہے کہ آج شہر میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہری مکمل آزادی کےساتھ کاروبارکھولیں اور مکمل آزادی کے ساتھ گاڑیاں سڑکوں پر لائیں،سندھ رینجرزتحفظ فراہم کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہرمیں دکانیں بندکرانےوالوں سےسختی سےنمٹیں گے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی پرامن ہڑتال کی اپیل کے خلاف ڈی جی رینجرز کے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کو آئینی، قانونی اورجمہوری حق سے روکنے کا عمل قطعی غیرقانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


    کامران فاروقی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، رینجرز ذرائع، اچھی روایت نہیں، فاروق ستار


    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پرامن جمہوری احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا آئینی،قانونی،جمہوری اور انسانی حق ہے، ایم کیوایم نے رینجرز کے غیرقانونی اورغیرانسانی اقدامات کے خلاف پرامن احتجاج کی اپیل کرکے اپنا جمہوری حق استعمال کیاہے جسے ریاستی طاقت سے روکنے کا عمل نہ صر ف غیرقانونی وغیرجمہوری ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    یاد رہے رکن اسمبلی کامران فاروق کی گرفتاری کے لیے کل رینجرز کی بھاری نفری نے پی آئی بی کے علاقے کا محاصرہ کرے ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ جانے والی گلیوں کو بند کردیا تھا، جس پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آج پر امن احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

  • کراچی کی عوام نے سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی کی عوام نے سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی : مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 6 فیصد رہا اتنا تو جنگل میں بھی مل جاتا ہے۔

    آے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آر میں مصطفیٰ کمال نے وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقتاً کراچی کی عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کر کے اپنا مینڈیٹ محفوظ کرلیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ قومیت کے نام پر دئیے گئے مینڈیٹ کو ماضی میں کس طرح سے فروخت کیا گیا ہے۔

    مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 106 اور پی ایس 117 معمولی سیٹیں نہیں ایک ایم کیو ایم کے گھر کی اور دوسری فاروق ستار کے گھر کی سیٹ ہے، اس پر اتنے کم ووٹنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے ہماری باتوں کی تائید کی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ فاروق ستار ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کے چکر میں ہیں، مگر بلی کے خواب میں چھپچڑوں کی مترادف ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے طنزیہ انداز میں ایم کیو ایم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ڈاکٹر صغیر کو اس نشست پر کھڑا کرتے تو یہ الیکشن چھوڑ کر بھاگ جاتے۔

    مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ اپنی پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عوام سے رابطہ کریں گے۔

    پروگرام کے ذریعے مصطفیٰ کمال نے کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا ورنہ آج کراچی کی اتنی بری صورتحال نہیں ہوتی۔

  • متحدہ قومی مومنٹ نےچار ہزار پانچ سوارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

    متحدہ قومی مومنٹ نےچار ہزار پانچ سوارب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

    کراچی : متحدہ قومی مومنٹ نےچار ہزار پانچ سوارب روپے کاشیڈو بجٹ پیش کردیا، ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی اوونرشپ عوام تک منتقل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے شیڈو بجٹ 17-2016 پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی اوونرشپ عوام تک منتقل کی جائے، اس حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر ڈپٹی کنوینئیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن کس چڑیا کا نام ہے،عوام کوبھی بتایاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی پلان پرعملدرآمد سے ہی معیشت پروان چڑھے گی، ٹیکس دینے سے متعلق بنیادی اصول بنانے کی ضرورت ہے، یہ عقل مندوں کا فورم ہے، کوئی سمجھے نہ سمجھے ہم توسمجھ رہے ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ٹیکس کا نظام بھی آزادانہ ہونا چاہئیے، صرف مڈل کلاس تنخواہ دار متوسط طبقے پر ٹیکس لاگو کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، معاشی ترقی میں اضافے کیلئے سماجی ترقی میں بھی اضافہ کرناہوگا۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ میٹرو اوراورنج ٹرین سے پہلے توانائی بحران حل کیا جائے، ڈاکٹر فاروق ستارنے کرپشن کو تمام برائیوں کی جڑ قراردیتے ہوئے بلاامتیاز احتساب کا نعرہ لگایا۔

    انہوں نے کہا کہ ورکنگ کلاس پرٹیکس لگانےسےمعیشت مضبوط نہیں ہوگی۔ پاکستان کے نظراندازطبقے کو بجٹ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور اقلیتوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کا سانحہ مڈل کلاس طبقے کو نظر انداز کرنے کی ہی وجہ سے پیش آیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کرپشن سے متعلق احتساب کا مکمل اور مؤثر نظام قائم کرناہوگا۔

    پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنا،قائد ایم کیوایم کا وژن ہے، انہوں نے کہا کہ میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ند نظر رکھتے ہوئے نظام قائم کرنا ہوگا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔