Tag: ڈاکٹر فیصل سلطان

  • ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کے ایکسرے میڈیا کو دکھا دیے

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کے ایکسرے میڈیا کو دکھا دیے

    لاہور : میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کے ایکسرے میڈیا کو دکھا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کے ایکسرے میڈیا کو دکھادیے۔

    ڈاکٹر فیصل نے عمران خان ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو 4 گولیاں لگیں ،گولیوں نے ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیا، عمران خان کی دائیں ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہے۔

    گولی دائیں ٹانگ کی شریان کےبالکل قریب لگی، اگر شریان کٹ جاتی تو خون روکنا مشکل ہوجاتا۔

    گذشتہ روز شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کا ایم ایل سی کیا گیا تھا، جناح اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سجاد گورائیہ کی سربراہی میں شوکت خانم اسپتال جا کر عمران خان کا میڈیکولیگل کیا۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ میں چار گولیاں لگیں ، آپریشن کرکے تین گولیاں نکال لی گئیں جبکہ ایک گولی عمران خان کی ٹانگ کو چھو کر گزر گئی۔

  • علاج کی سہولتوں میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

    علاج کی سہولتوں میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پہلی بار حکومت عوام کو ہیلتھ انشورنس فراہم کر رہی ہے، علاج کی سہولتوں میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پہلی بار حکومت عوام کو ہیلتھ انشورنس فراہم کر رہی ہے، علاج کی وجہ سے غریب کا بجٹ متاثر ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے شہریوں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے سرکاری اور نجی اسپتالوں کو مل کر سہولت دینا ہوگی۔ علاج کی سہولتوں میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں سے فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے رابطے میں ہیں، یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ، فاٹا، تھرپارکر اور آزاد جموں و کشمیر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مارچ تک پورے پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف ایس ڈی جی پر دستخط کر رکھے ہیں، سنہ 2030 تک صحت سب کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے پرعزم ہیں۔

  • ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا اور کہا کورونا سے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اضلاع میں نافذکوروناپابندیوں کےخاتمے کافوری امکان نہیں ، موجودہ صورتحال میں کورونا پر قابو پانے کی بات قبل از وقت ہے، کوروناسے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کا وسیع ذخیرہ دستیاب ہے، ویکسین کورونا کے خلاف جنگ میں اہم ترین ہتھیار ہے، حکومت کورونا ویکسینیشن کی موجودہ رفتار سے مطمئن ہے اور ویکسینیشن کیلئےمقررہ ہدف کےحصول میں کامیاب ہوگی، کوروناویکسینیشن کی موجودہ شرح تسلی بخش ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں، لاہورسمیت بعض شہروں میں کیسز میں کمی نہیں آئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسزکی شرح سے اہم ہیلتھ سیکٹر پر دباؤمیں کمی آنا ہے تاہم شہری کورونا ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کریں، شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی باری پر کورونا ویکسینیشن لازمی کرائیں۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، پرائمری ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کیلئے نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے، نجی شعبے کے بغیر پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری ناممکن ہے۔

  • بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر فیصل سلطان

    بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر فیصل سلطان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اہم مسئلہ ہے، بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یوم آبادی کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اہم مسئلہ ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت آبادی کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ آبادی منا رہی ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ سالانہ شرح افزائش کے لحاظ سے پاکستان خطے میں سر فہرست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آبادی میں سالانہ 30 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے، آبادی میں اضافے کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس امر نے ماں اور بچے کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے سے توانائی اور ماحولیاتی وسائل پر دباؤ بڑھا ہے، حکومت نے آبادی کے ایجنڈے کو ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ حکومت خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آبادی کے پھیلاؤ اور وسائل میں توازن لانا چاہتی ہے، بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • اسپتالوں میں مریضوں کو سہولتیں دینے کے اقدامات کر رہے ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

    اسپتالوں میں مریضوں کو سہولتیں دینے کے اقدامات کر رہے ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کو سہولتیں دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان نے علاج کے لیے آنے والے مریضوں سے بات چیت کی۔

    انہوں نے مریضوں سے مشکلات بھی دریافت کیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، اسپتالوں میں مریضوں کو سہولتیں دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایس او پیز پر عملدر آمد کا فقدان ہے، ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

  • صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا

    صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں صحت سہولت موبائل ایپ لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایپ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجرا کر دیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے۔

    ڈاکٹر سلطان کا مزید کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلا دیا ہے، 90 اضلاع میں صحت سہولت پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

  • ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کووڈ ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کووڈ ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کووڈ اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری صحت بھی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ موجود تھے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر بھرپور اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور مؤثر نظام موجود ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اور اسکریننگ نظام کو مضبوط بنایا ہے، سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

    انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال کریں اور ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔

  • ڈاکٹر فیصل سلطان کا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ملک بھر میں قائم سینٹر پر عوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تقریباً 24 سے زائد ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے ہیں، مقصد شہریوں کو ویکسی نیشن میں آسانی فراہم کرنا ہے، سینٹر میں یومیہ 7 سے 10 ہزار افراد کے لیے ویکسی نیشن کی سہولت ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ سینٹر میں 25 ویکسین کاؤنٹر اور 75 رجسٹریشن ڈیسک بنائی گئی ہیں۔

  • ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، ڈاکٹر فیصل نے عوام کو خبردار کردیا

    ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، ڈاکٹر فیصل نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ جہاں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو وہاں لاک ڈاؤن لگ سکتاہے، عوام  ایس اوپیز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں ، اس بار ہمیں عید ایس اوپیز اور سادگی سے گزارنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے انتظامیہ کیساتھ افواج پاکستان معاونت کرے گی جبکہ این سی اوسی سے مختلف علاقوں کی علیحدہ تفصیلات بھی آرہی ہوتی ہیں، تفصیلات سے واضح ہوتاہےایس اوپیز پر عملدرآمد ہورہاہے یا نہیں۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی کی تفصیلات سے ہیلتھ کیئر سیکٹرپردباؤ کا بھی اندازاہوتاہے، جہاں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو وہاں لاک ڈاؤن لگ سکتاہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ہم ساتھ ساتھ میڈیکل ہیلتھ سیکٹر کی استعداد کار بھی بڑھارہےہیں اور مختلف ممالک سے امپورٹ بھی ممکن ہے اس پر بھی غورہورہاہے جبکہ پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کابھی انجینئرز جائزہ لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافےپر مردان میں لاک ڈاؤن لگادیا ہے جبکہ آکسیجن کےاستعمال کیلئےاین سی اوسی،وزارت صحت آج گائیڈلائنزجاری کرے گی۔

    کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہوکوروناویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔

    کورونا ویکسینیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسین کا عمل تیزی سے جاری ہے ، کل سے 50سال سےزائدعمر کے لوگ واک ان ویکسین لگواسکتےہیں، ویکسین سینٹرز کی تفصیلات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ کوروناویکسین سینٹرز جمعہ کو بند اور اتوا رکو کھلے ہوتےہیں، آج سے 40سال سےزائد عمر کے افرادکو کورونا ویکسین لگنا شروع ہے۔

    معاون خصوصی نے اپیل کی کہ عوام ایس اوپیز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں ، اس بار ہمیں عید ایس اوپیز اور سادگی سے گزارنا ہوگی۔

  • مشکل مرحلہ آرہا ہے، زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

    مشکل مرحلہ آرہا ہے، زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ مشکل مرحلہ آرہا ہے، زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، شہری ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں تو بہتری آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کیسز کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں کہ مشکل مرحلہ آرہا ہے، زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تو وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رش والے مقامات پر وائرس کے بڑھنے کے خدشات ہوتے ہیں، شہری ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں تو بہتری آسکتی ہے، لاک ڈاؤن کے بجائے کوئی دوسرا راستہ اختیار کیا جانا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 977 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔