Tag: ڈاکٹر فیصل

  • بھارت مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ساتھ ملانے پرآگیا ہے، یہ کوشش بھی ناکام ہوگی، ڈاکٹر فیصل

    بھارت مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ساتھ ملانے پرآگیا ہے، یہ کوشش بھی ناکام ہوگی، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ساتھ ملانے پرآگیا ہے،بھارت کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا اوآئی سی کےجموں کشمیرکانٹکٹ گروپ کا آج جدہ میں اجلاس ہوگا ، اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اورقابل مذمت اقدامات پرہورہا ہے، وزیرخارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ساتھ ملانے پرآگیا ہے، بھارت کواپنے اس اقدام میں بھی ناکامی ہوگی۔

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا تھا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں :   پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارت کا کوئی بھی یک طرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کر سکتا، بھارتی حکومت کا فیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

  • پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، ڈومورکاکہیں ذکرنہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل

    پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، ڈومورکاکہیں ذکرنہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے ہیں، امریکاکی جانب سے ڈومور کا کہیں ذکر نہیں ہوا، اسامہ سےمتعلق ابتدائی معلومات پاکستان نےامریکاکودی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کرتارپور راہداری سےمتعلق پاکستان اگلی میٹنگ کیلئےتیار ہے، پاکستان کو بھارت کے جواب کا انتظار‌ ہے۔

    کرتارپور راہداری سے متعلق پاکستان اگلی میٹنگ کیلئے تیار ہے

    ترجمان دفترخارجہ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، امریکا کی جانب سے ڈومور کا کہیں ذکر نہیں ہوا، پاک امریکا تعلقات باہمی مفادات کے اصول پر آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام بند کرے

    ڈاکٹر فیصل نے مطالبہ کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام بند کرے، بھارتی فوج کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کررہی ہے، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

    امریکی صدرنے کشمیرکامسئلہ حل کرانےمیں ثالثی کی پیشکش کی

    عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے ترجمان نے کہا وزیراعظم عمران خان نےامریکاکاکامیاب دورہ مکمل کیا، پاکستان اورامریکا نےامن واستحکام کیلئےملکر کام کرنے پراتفاق کیا، خطےمیں قیام امن پرمشترکہ کوششوں پراتفاق کیاگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا امریکی صدرنے کشمیرکامسئلہ حل کرانےمیں ثالثی کی پیشکش کی، وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت امریکی صدرنےقبول کی۔

    قونصلررسائی دینےکےلئےکلبھوشن یادیواوربھارتی حکومت کوآگاہ کردیاگیا

    عالمی عدالت کے فیصلے پر ڈاکٹر فیصل نے کہا قونصلررسائی دینےکےلئےکلبھوشن یادیوکوآگاہ کردیاگیا، بھارتی حکومت کو بھی قونصلر رسائی دینے کیلئے بتا دیاگیا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکاتعلقات نئے سرے سے استوارہوچکےہیں، اسامہ سے متعلق ابتدائی معلومات پاکستان نے امریکا کو دی تھیں، ڈومور کا نہ ہم نے کہا نہ امریکا نے ایسی کوئی بات کی، ہم باہمی دلچسپی سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، خواہش ہے لائن آف کنٹرول پرامن ہو۔

  • پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا

    پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، کلبھوشن کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق بھی بتادیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: عالمی عدالت انصاف: کلبھوشن یادو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت میں بھارت کو شکست ہوئی تھی، ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا، کیوں کہ کلبھوشن یادیو پرجاسو سی کا الزام ہے، البتہ ویاناکنونشن لاگو ہوگا، سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی، یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

    مزید پڑھیں: عالمی عدالت کا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے، میجر جنرل آصف غفور

    یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ عالمی عدالت کا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے، ہماری قانونی ٹیم اور دفتر خارجہ نے بہترین کام کیا، سب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن کیس کی شکل میں بڑا سرپرائز مل گیا ہے، بھارت جھوٹ پر اصرار کے عمل اور پاکستان کے متعلق اپنے کردار پر غور کرے۔

  • امریکی صدرکی دعوت پر وزیراعظم  21 جولائی کو امریکہ جائیں گے، ڈاکٹر فیصل

    امریکی صدرکی دعوت پر وزیراعظم 21 جولائی کو امریکہ جائیں گے، ڈاکٹر فیصل

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا امریکی صدرکی دعوت پر وزیراعظم 21 جولائی کو امریکہ جائیں گے، پاکستان نے کرتار پوررہداری پر 80فیصد کام مکمل کرلیا، بھارت نے کتنا کیامعلوم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی وحشیانہ بربریت جاری ہے، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید ایک کشمیری شہید ہوگیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا یواین انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہیں، رپورٹ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ثبوت ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے اور بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم سے روکے۔

    یواین انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کاخیرمقدم کرتےہیں

    وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا امریکی صدرکی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی کو امریکہ جائیں گے، وزیراعظم کے امریکی دورے سے متعلق تفصیل دی جاچکی ہے اور وزیراعظم امریکا میں رکنے کا بیان خود بھی دے چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری پر 14جولائی کو مذاکرات ہوں گے ، پاکستان نے 80 فیصد کام مکمل کرلیا، بھارت نے کتنا کیا نہیں معلوم، کرتارپور راہداری معاہدے کی تفصیل ابھی سامنے نہیں لائی جاسکتی۔

    کرتارپور راہداری پر 14جولائی کو مذاکرات ہوں گے

    ترجمان نے مزید کہا دوحہ مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اپنامثبت کردار ادا کرتا رہےگا، کلبھوشن یادیو کیس میں 17جولائی کو فیصلہ آئے گا۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کھیلوں کوسیاست کیلئےاستعمال نہیں کرنا چاہیے، پاکستان نے کھیلوں کو سیاست کیلئے استعمال پر احتجاج کیا ہے، پاکستان شمالی کوریا پر عائد پابندیوں پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، کسی شمالی کوریا کے شہری کو پاکستانی ویزہ جاری نہیں کیاگیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان چاہتا ہے ایران کے جوہری مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے۔

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا وزیراعظم عمران کے دورہ امریکا پر امریکی حکام سےرابطہ میں ہیں، دورے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کے دورہ امریکاپرامریکی حکام سےرابطہ میں ہیں، معمول کے مطابق باقاعدہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران کی دورےسے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں عمران خان کےدورہ امریکاکی کوئی اطلاعات نہیں، سنا ضرور ہے، لیکن عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایاگیا۔

    مزید پڑھیں : ہمیں عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاعات نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

    ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں دی، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکےدورےکی تفصیلات حاصل کریں گے، عمران خان کے امریکاکے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

    دوسری جانب ذرائع وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ عمران خان بیس جولائی کو امریکا پہنچیں گے، امریکی محکمہ خارجہ جلد ہی تحریری کنفرمیشن ملنے کے بعد اعلان کرے گا۔

    عمران خان 21 جولائی کوپاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کادورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، عوام منفی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

  • کرتارپور راہداری مذاکرات: پاکستان نے بھارتی میڈیا کو دعوت دے دی

    کرتارپور راہداری مذاکرات: پاکستان نے بھارتی میڈیا کو دعوت دے دی

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہونے والی کرتارپور راہ داری مذاکرات کے لیے بھارتی میڈیا کو دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہ داری مذاکرات کے لیے پاکستان نے بھارتی میڈیا کو دعوت دی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 14جولائی کو واہگہ پر مذاکرات کے لیے بھارتی میڈیا کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے صحافی پاکستانی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں کرتارپور راہ داری جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  نریندر مودی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط، کرتارپور پر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی

    خط میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ کرتارپور راہ داری پر کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

    مئی میں کرتارپور راہ داری منصوبے کے تحت سڑک کی تکمیل کے لیے چھ ستونوں پر کام تیز کر دیا گیا تھا، جب کہ دربار بابا گرونانک کے احاطے کی توسیع کے لیے تالاب پر بھی کام آگے بڑھا دیا گیا تھا۔

    تعمیراتی کام کے دوران دربار کرتارپور کا احاطہ 350 فٹ تک کشادہ کیا جا چکا ہے، امیگریشن حکام کے لیےعمارت بھی تیار کی جا رہی ہے، سکھ یاتریوں کے لیے چیک اِن کاؤنٹر اور انتظار گاہ پر بھی کام کیا گیا۔

  • پاکستان کا بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم

    پاکستان کا بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم

    اسلام آباد: پاکستان نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بی ایل اے پہلے ہی سے کالعدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، پاکستان نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، پاکستان میں بی ایل اے 2006 سے کالعدم ہے، بی ایل اے نے حال ہی میں ملک میں کئی دہشت گرد حملے کیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام کے بعد امید ہے بی ایل اے کے لیے زمین مزید تنگ ہوگی، امید ہے تنظیم کے سہولت کاروں اور مالی معاونین کا بھی احتساب ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کو بڑھاوا دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے بی ایل اے اور جند اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے، فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات بھی منجمد کیے جائیں گے، امریکی شہریوں کو ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

    پاکستان کے علاوہ برطانیہ بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کر چکی تھی۔

  • پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر دیا گیا بھارتی بیان مسترد کر دیا

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر دیا گیا بھارتی بیان مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر دیا گیا بھارتی بیان مسترد کر دیا، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بیان ایک مخصوص سوچ کی عکاسی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے عالمی نگراں ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے پر پاکستان نے بھارت کا بیان غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیان ایف اے ٹی ایف معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا ثبوت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے خدشات ایف اے ٹی ایف سے شیئر کیے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف اس سے واقف ہے، اور وہ بھارتی کوشش کو مسترد کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف اے ٹی ایف کا کرپٹو کرنسی کے خلاف کارروائی کا آغاز

    واضح رہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے 3 اہم ممالک کا تعاون حاصل کر لیا ہے جن میں ترکی، چین اور ملائیشیا ہیں جس کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

    تاہم فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا، عالمی ادارے کے صدر نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا امکان موجود ہے۔

    دوسری طرف بھارت اس وقت ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ میں شریک ہے اور پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کے لیے سرگرم ہے، بھارت کا مؤقف ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ضابطوں پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

  • پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کے مظاہرے پر بھارت کی منافقت، دفتر خارجہ کا رد عمل

    پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کے مظاہرے پر بھارت کی منافقت، دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد: پاکستان کے جذبۂ خیر سگالی کے مظاہرے پر بھارت کی منافقت کی ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے، جس پر دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت بھارت کی درخواست پر دی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے اعلان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِ عمل سامنے آ گیا ہے جس سے ایک بار پھر پڑوسی ملک کی منافقت طشت از بام ہو گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے مودی کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی تھی۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مطلوبہ مراحل کے بعد بھارت کو آج فضائی حدود کی اجازت دی گئی تھی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اب یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ جو بھی فضائی راستہ استعمال کرے، بشکک جانے کے لیے بھارتی وزیر خارجہ کو بھی فضائی حدود کی اجازت دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کے طیارےکیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم مودی کی شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ایوی ایشن ڈویژن کو 8 جون کو درخواست موصول ہوئی تھی جس پر آج پاکستان نے ایئر اسپیس کھولنے کا اعلان کر دیا تھا۔

    تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، پاکستان کی جانب سے مودی کے طیارے کے لیے فضائی حدود کی اجازت ملنے پر بھارت نے عمان ایران کے راستے جانے کا اعلان کر دیا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

  • میجر شبیر شریف شہید جرأت و بہادری کے عظیم پیکر تھے: ترجمان دفتر خارجہ

    میجر شبیر شریف شہید جرأت و بہادری کے عظیم پیکر تھے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید جرات و بہادری کے عظیم پیکر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے یوم ولادت پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنےعظیم سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے ٹویٹ میں کہا کہ میجر شبیر شریف شہید جرأت و بہادری کے عظیم پیکر تھے، ہیرو کبھی نہیں مرتے۔

    خیال رہے کہ آج 1971 کی جنگ میں دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 76 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے، میجر شریف شہید وہ واحد شخصیت ہیں جنھیں نشان حیدر اور ستارۂ جرات سے نواز گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  میجرشبیرشریف شہید کا یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

    میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انھوں نے 21 سال کی عمر میں 1964 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، وہ شروع ہی سے وطن عزیز پر جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔

    میجر شبیر اور ان کے ساتھیوں نے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھارتی فوج کا حملہ ناکام بنایا تھا، انھوں نے دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک اور 28 کو قیدی بنایا اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کیے۔

    میجر شبیر شریف نے 6 دسمبر 1971 کو دشمن بھارتی فوج سے بے جگری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔