Tag: ڈاکٹر محمد فاروق ستار

  • کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    کھیلوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا۔

    یہ بات انہوں نے پی آئی بی میں واقع اپنی جماعت کے عارضی دفتر میں اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد اور ان میں حصہ لینا صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایسی صحت مند سرگرمیوں کو نہ صرف یہ کہ سراہتی ہے بلکہ کھیل سے جُڑے نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے کیوں کہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے کپتان اور کھلاڑیوں کی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسے ہی با صلاحیت اور چوکس کھلاڑی ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں۔

    قبل ازیں ملاقات کے دوران اسلامیہ کالج کرکٹ ٹیم پشاور کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے درپیش مسائل اور مشکلات کا ذکر بھی کیا جس پر فاروق ستار نے مفید مشورے دیے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

  • سترہ فروری کو حیدرآباد میں جلسہ عام کریں گے، ڈاکٹرفاروق ستار

    سترہ فروری کو حیدرآباد میں جلسہ عام کریں گے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 17 فروری کو پکا قلعہ حیدرآباد میں جلسہ عام کا انعقاد کر ے گی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی میں واقع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 17 فروری بروز جمعہ کو حیدرآباد کے علاقے پکا قلعہ میں جلسہ عام کرکے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دورانِ اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ 30 دسمبر کو کراچی میں جلسہ عام کے بعد ایم کیو ایم اب حیدرآباد میں بھی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جاری ہے اس حوالے سے حیدرآباد میں جلد ہی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد کا جلسہ ثابت کردے گا کہ حیدرآباد کی عوام ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہے اور ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تقسیم نہیں بلکہ منظم اور متحد ہے۔

    ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کا اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ہوا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق سمیت دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

    دریں اثناء اجلاس میں جلسے کے تیاریوں اور انتظامات کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بدلتی صورت حال کے حوالے سے آئندہ کی پالیسی مرتب کرنے کے لیے غورو خوص بھی کیا گیا۔