Tag: ڈاکٹر ملیحہ لودھی

  • ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں گیا، ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، ترجمان دفترخارجہ

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں گیا، ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، انہوں نے شاندارانداز میں ملک کی نمائندگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرلی تھی۔

    اس بات کی وضاحت ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک جاری بیان میں کی، ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کیلئے بھرپور اندازمیں کام کیا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے اہم فورم پر ملک کی نمائندگی کرنا ان کیلیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے نئے مستقل مندوب منیراکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے دورے کے موقع پر ملنے والی پذیرائی پر بے حد ممنون ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے فروری2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

  • ملیحہ لودھی کی لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت

    ملیحہ لودھی کی لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی.

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی کی ٹوئیٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے ملنے اور اَن کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی
    .

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اقوام متحدہ میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امن کے سفیر کے طور پر خطاب کیا. اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ڈی کیپریو نے ماحولیاتی تبدیلی کا موازنہ غلامی سے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے کانگریس کے سامنے خطاب کر کے جس طرح غلامی کو امریکہ کے لئے اَس وقت کا بڑا چیلنچ قرار دیا تھا اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی عالمی دنیا کے لئے دور حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے.

    انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب تک ہم نامیاتی ایندھن کو استعمال کرنا چھوڑ نہیں دیتے تب تک ہماری دنیا کو محفوظ نہیں کہا جاسکتا.

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نے 174 ممالک سمیت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر دستخط کیے اور اس بات پراتقاق کیا کہ 2020 تک تمام ممالک ماحولیاتی تبدیلی کو 2 فیصد تک کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.

  • عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کو بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی دہشتگردی کا شکار کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا،حریت قائدین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر سے متعلق پاکستان کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اقوام متحدہ کے نوآبادیاتی ایجنڈہ مکمل نہیں ہو سکتا، تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سے رابطے جاری رکھے گا۔

    عالمی برادری کو وہاں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ بہتر تعلقات اور سرحدی کشیدگی کاخاتمہ چاہتا ہے ۔

  • فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فریقین میں اتفاق ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسلام کوبدنام کرنےکی سازش قابل تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام برداشت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔