Tag: ڈاکٹر نور الحق قادری

  • کرتارپور راہداری پاکستان اور بھارت کے لئے نادر موقع ہے کہ دوطرفہ تعلقات بہتر کرسکیں، شاہ محمود قریشی

    کرتارپور راہداری پاکستان اور بھارت کے لئے نادر موقع ہے کہ دوطرفہ تعلقات بہتر کرسکیں، شاہ محمود قریشی

    نارروال : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کرتارپور راہداری پاکستان اور بھارت کے لئے نادر موقع ہے کہ دوطرفہ تعلقات بہتر کرسکیں، پاکستان کے کرتارپورکوریڈور فیصلے کا پوری دنیا نے خیرمقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں آنے والے مہمانوں اورسکھ یاتریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خوشی ہے آج ایک اہم منصوبے کی تقریب میں شرکت کررہا ہوں، باباگرونانک کے جنم دن پرسکھ برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایسےمنصوبے کی بنیادرکھی ہے کہ باہمی فاصلےکم ہوں، سکھ برادری کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے منصوبے کا آغاز کیا، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کی مذہبی رسومات کی قدرکرتے ہیں، قائداعظم نے بھی فرمایا تھا آپ مندر، گردوارے اور گرجاگھر جانے میں آزاد ہیں۔

    [bs-quote quote=” پاکستان کے کرتارپورکوریڈور فیصلے کا پوری دنیا نے خیرمقدم کیا ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کےکرتارپورکوریڈورفیصلے کاپوری دنیانےخیرمقدم کیاہے، کرتارپور  کوریڈورکے مطالبےکوعرصہ پہلےعملی جامہ پہناناچاہتے تھے لیکن پاک بھارت  تعلقات اتار چڑھاؤ کی وجہ سے منصوبے کو مکمل نہ کرسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری کھولنےکے پاکستانی فیصلے کی پوری دنیا میں پذیرائی ہورہی ہے،  راہداری پاکستان اور بھارت کے لئےنادر موقع ہے کہ دوطرفہ تعلقات بہتر کرسکیں، میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنےوالےمہمانوں کا مشکور ہوں۔

    نیا پاکستان ، عمران خان کا پاکستان محفوظ ملک ہے ، نو ر الحق قادری


    اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کرتار پور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم تاریخ کی ایک عظیم شخصیت کی یادگار پرکھڑےہیں،  باباگرونانک نے یہاں زندگی کےآخری 18سال گزارے اور انھوں  نے انسانیت ،توحیدکی بات کی،بقائےباہمی کی بات کی۔

    وفاقی وزیر  مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ،آرمی چیف ،بھارت سےآئےمہمانوں کاشکریہ اداکرتاہوں، پاکستان امن کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے، اس موقع پر آرمی چیف اور نوجوت سدھو کی جپھی کا ذکرضروری ہے، اس طرح کی اور جپھیاں ہوئیں تو اور راستے کھلیں گے۔

    ڈاکٹر نور  الحق قادری نے کہا نیا پاکستان ، عمران خان کا پاکستان محفوظ ملک ہے ، اگلے برس با باگرو ناک کا 550 واں جنم دن شایان شان طریقے سے منائیں گے،  کرتار پور گو ردوارے کو اسٹیٹ آف یارڈ بنائیں گے، مل بیٹھ کرمذاکرات کےذریعےمسائل کاحل ممکن ہے۔