Tag: ڈاکٹر یاسمین راشد

  • مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے تقریر میں غریب کی بھوک کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے، اس وقت غریب لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں، رمضان پیکچ سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریلیف  نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے پتہ ہے غربت کا کیونکہ میں نے 35 سال  سرکاری اسپتال میں کام کیا، لوگوں کے  پاس دوائی لینے کے پیسے نہیں ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک عوام کو کوئی ریلیف دیا ہے جو آج امید لگائی جائے؟ ایک ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں قید ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی  بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی۔

  • اگر ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی: یاسمین راشد

    اگر ووٹ بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی: یاسمین راشد

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کو کہنا چاہتی ہوں کچھ شرم ہوتی حیا ہوتی ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے آپ لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا اور اب مینڈیٹ لوٹنا چاہتے ہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اب قوم کے ووٹ کو عزت دیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو خبردار کرتی ہوں اگر ووٹ بیچا تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، ظلم کیخلاف ڈر کے ماحول میں جس طرح ووٹ دیا عوام کی مشکور ہوں، بانی پی ٹی آئی کی آواز پر آپ سب نے بتایا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، مہم بھی نہ کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا راستہ ہر طرح سے روکا گیا لیکن ان سب کے باوجود لوگوں نے محبت کی، امیدواروں کے نشان، نام پتہ کر کے ووٹ ڈالا، جیل اور جیل سے باہر مشکلات برداشت کرنیوالے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور : الیکشن ٹریبونل نے این اے 130 سے سابق وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کاغذات منظوری اورمسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن آگیا۔

    لاہور ایپلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹریاسمین راشد کی کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کی اور ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    ایپلٹ ٹریبونل نے ڈاکٹریاسمین راشدکی اپیل منظور کرلی اور این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    اس کے علاوہ الیکشن ٹربیونل نے پی پی 169 سے پی ٹی آئی کے محمود الرشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے اور ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    پی پی ایک سوساٹھ لاہور سے اعظم خان نیازی کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی اور آراوکافیصلہ کالعدم ہوگیا۔

    امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کل جاری کی جائےگی، بارہ جنوری کوامیدوارکاغذاتِ نامزدگی واپس لےسکیں گے اور اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

  • تھانہ شادمان نذر آتش کیس :  ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج

    تھانہ شادمان نذر آتش کیس : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ دیا۔

    انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمدبٹرنے فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ ارباز، طاہر، غلام عباس، زاہد اور علی حمزہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست خارج کی گئی۔

    عدالت نے دیگر 22 شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکر لی ، ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ ترکم عمر لڑکے شامل ہیں ، عدالت نے کہا کہ 4 ملزمان کےحق میں بیلف رپورٹ موجود تھی۔

  • جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سلطان اصغر کے توسط سے اپیل دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملے کی ہدایات دیں اور ورکرز کو جناح ہاؤس تک لے کر گئیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپیل منظور کرکےیاسمین راشد کی بریت کےفیصلےکوکالعدم قرار دے۔

    یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا تھا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر بلایا گیا ہے، کوئی ایسا ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیا گیا کہ جس سے ثابت ہو کہ وہ اس جرم میں ملوث ہیں۔

    عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، اگر وہ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

    بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عجلت میں بری کردیا گیا۔

    عطا تارڑ نے کہا تھا کہ فرانزک رپورٹ میں یاسمین راشد کی موقع پر موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کروانی تھی لیکن انتظار نہیں کیا گیا۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، رئیس احمد کا انکشاف

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، رئیس احمد کا انکشاف

    جناح ہاؤس لاہور پر حملہ آور نوجوان شر پسند کے ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں، سوات کے رئیس احمد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں شامل ایک اور مجرم رئیس احمد قانون کی تحویل میں پہنچ گیا ہے، شر پسند رئیس احمد کا تعلق سوات، ضلع شانگلہ سے ہے۔

    رئیس احمد نے انکشاف کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا تھا۔

    اپنے اعترافی بیان میں شر پسند رئیس احمد نے بتایا کہ ’’میں 9 مئی کو زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا۔‘‘

    رئیس احمد نے مزید بتایا ’’جناح ہاؤس پر ہم نے توڑ پھوڑ کی اور گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر ہم نے آگ لگائی۔‘‘

    رئیس احمد کا مؤقف تھا کہ ’’یہ سارا کچھ کیسے ہوا ہے، کیوں ہوا ہے، اس کے پیچھے پچھلے ایک سال سے پی ٹی آئی چیئرمین کی فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سن سن کے میرے ذہن میں فوج کے خلاف ذہن سازی شروع ہو گئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا ہے۔‘‘

  • کہیں آپ کو تو پریس کانفرنس کا نہیں  کہا جا رہا؟  ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوٹوک جواب

    کہیں آپ کو تو پریس کانفرنس کا نہیں کہا جا رہا؟ ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوٹوک جواب

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ان کی دال یہاں گلنے والی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اللہ سے امید ہے ، انشااللہ انصاف ملے گا، صحافی نے سوال کیا کہ کہیں آپ کو تو نہیں پریس کانفرنس کا کہا جا رہا؟

    جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جواب دیا کہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا، ان کی دال یہاں گلنے والی نہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے یاسمین راشد سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہے؟ جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں، پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

    خیال رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاﺅس میں جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

  • کیا آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہے ؟ صحافی کے سوال پر یاسمین راشد نے کیا جواب دیا

    کیا آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہے ؟ صحافی کے سوال پر یاسمین راشد نے کیا جواب دیا

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر جواب دیا کہ عمران خان کیساتھ کھڑی ہوں، پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، ان پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا الزام ہے۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ، صحافی نے یاسمین راشد سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہے؟ جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں، پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

    یاد رہے 23 مئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کو 25 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ تفتیشی افسر نے سات روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

  • رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس پر جیل حکام انہیں فوری طور پر پولیس سروس اسپتال لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ لاہور ہاٸی کورٹ نے آج پی ٹی آٸی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوٸے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آٸی ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم

    ادھر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ نظر بندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ سے معطل کرانے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا نہیں کیا گیا ہے جبکہ رہائی پانے والی 14 خواتین کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایڈووکیٹ مہرمحمد ارشد نے بتایا کہ گرفتار خواتین کو تھانہ چوہنگ لے جایا جاچکا ہے۔

  • رہنما  پی ٹی آٸی ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم

    رہنما پی ٹی آٸی ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہاٸی کورٹ نے پی ٹی آٸی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوٸے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاور ہاٸی کورٹ میں پی ٹی آٸی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس صفدر سلیم شاہد نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے عدالت کو بتایا کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں ۔ انھیں گھسیٹ کر لے جایا گیا ۔ اس طرز عمل سے ان کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مواد کیا ہے، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہے لہذا یہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں ۔

    سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عدالت روٹین کے مطابق اس کیس کو سنے آج ہفتہ کے روز درخواست سنی جارہی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ غلط تاثر دے رہے ہیں اگر اتوار یا گزیٹیڈ چھٹی ہوتی تو آپ کہہ سکتے ہیں ججز تو ہفتے کے روز بھی عدالت آتے ہیں ۔

    عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا حکم معطل کرتے ہوٸے انھیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

    دوسری جانب عدالت نے گرفتار پی ٹی آٸی کی 17خواتین کارکنوں کی بھی رہاٸی کا حکم دیا۔