Tag: ڈاکٹر یاسمین راشد

  • لاہور میں دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا حکم

    لاہور میں دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا حکم

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد پولیو سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لاہور میں دوبارہ مہم شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یاسمین راشد نے لاہور میں دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔

    پنجاب کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاہور کے وہ علاقے جو پولیو وائرس سے متاثرہ ہیں، ان میں انسداد پولیو مہم رواں ماہ مئی میں دوبارہ شروع کی جائے گی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا، انھوں نے کہا پنجاب بھر میں حالیہ انسداد پولیو مہم میں مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کلیدی کردار ادا کیا، اب لاہور کی متاثرہ یوسیز میں مؤثر انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا تھا، رواں برس یہ لاہور میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا پولیو کیس تھا جب کہ ملک بھر میں مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 10 ہو چکی ہے۔

    قومی انسداد پولیو پروگرام نے بتایا تھا کہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • مجھے فخر ہے کہ میرا رہنماعمران خان عورتوں کی عزت کرتا ہے، یاسمین راشد

    مجھے فخر ہے کہ میرا رہنماعمران خان عورتوں کی عزت کرتا ہے، یاسمین راشد

    گوجرانوالہ: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میرا رہنماعمران خان عورتوں کی عزت کرتا ہے، غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ ہے، خواتین کو تحفظ نہ دیا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچی کی پیدائش سےمتعلق سیمینار پر خطاب کرتے ہوئے کہا میرے والدین نے میرےپیدا ہونے پر شکر اداکیا، میں نے نوازشریف کےخلاف الیکشن لڑا۔

    وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ ہے، غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کاسن کردل روتا ہے، خواتین کو تحفظ نہ دیا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا مجھے فخر ہے کہ میرا رہنماعمران خان عورتوں کی عزت کرتا ہے، اسپتالوں میں فرانزک اسپیشلسٹ فراہم کرنے کی حکمت عملی بنالی ہے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے کیونکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا، کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان ذاتی مفادات کے نہیں بلکہ ملک کےلیے وزیراعظم بنے ، یاسمین راشد

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی مفادات کے نہیں بلکہ ملک کےلیے وزیراعظم بنے، قوم کو تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا کیونکہ عمران خان کامیاب ہورہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام سے ہمیشہ سچ بولے گی اور غلط بیانی سے کام نہیں لے گی، ہم پر قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی لینا حرام ہے، عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی کی ضرورت نہیں اس لیے بغیر پروٹوکول ہی عوام میں موجود رہیں گے۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا تھا ماضی کے حکمران قوم کو کھربوں ڈالر کے قرضے میں دھکیل کر چلے گئے، ہماری حکومت عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے نبرآزما ہے، عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے تھوڑا سا مشکل وقت گزارنا ہوگا۔

  • پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب

    لاہور : پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہو گیا، وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے  خواہاں مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیسرا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب رہا ہے، لیور ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ہیں، لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن سرجن ڈاکٹر فیصل ڈار نے کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ڈاکٹر یاسمین راشد”][/bs-quote]

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور میں پہلے اور دوسرے لیور ٹرانسپلانٹ کے ڈونرز کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے، پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے خواہاں مریضوں کو لاکھوں روپے  خرچ کر کے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا، لیور ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشن پر  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور کی انتظامیہ اور آپریشن کرنے والی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے پی کے ایل آئی بہترین علاج گاہ ہے اور مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے 9 مارچ کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں پہلی جگر ٹرانسپلانٹ سرجری کی گئی تھی ، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 31سالہ مریض محمد ندیم کو اس کی 19سالہ بھانجی نے جگر عطیہ کیا تھا۔

    بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر فیصل، سابق صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان اور تمام متعلقہ افراد کو مبارک دیتے ہوئے کہا تھا یہ سہولت ایسے تمام مریضوں کیلئے مفت ہوگی جو علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔

  • آپ کواستعفی نہیں دینے دیں گے، ہمارے پاس تعریف کے الفاظ نہیں، چیف جسٹس کا یاسمین راشد سے مکالمہ

    آپ کواستعفی نہیں دینے دیں گے، ہمارے پاس تعریف کے الفاظ نہیں، چیف جسٹس کا یاسمین راشد سے مکالمہ

    لاہور:چیف جسٹس نے وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آپ کواستعفا نہیں دینےدیں گے،آپ کا کردار قابل تحسین ہے، ہمارےپاس تعریف کے الفاظ نہیں جبکہ اینٹی کرپشن کوپی کےایل آئی کی انکوائری اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی،  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین عدالت میں پیش ہوئیں۔

    ڈاکٹر یاسمین نے عدالت کو بتایا کہ آپ کے ریمارکس پر اپوزیشن مجھ سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو استعفی نہیں دینے دیں گے آپ اپنا کام کریں، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، آپ بہت قابل احترام ہیں، آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے، ایسے واٹس ایپ میسج موجود ہیں، کیا ان حالات میں کام کرنا چھوڑ دیں۔

    جسٹس ثاقب نثار نے مہم کے محرکین کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے، ہمارے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کی تعریف کی جائے۔

    پی کےایل آئی سے متعلق ڈاکٹریاسمین راشدنے بتایا کہ بورڈآف گورنر بنادیا ہے، جون تک بچوں کےجگرکی پیوندکاری شروع ہوجائےگی، جس پر  چیف جسٹس نےکہا چاہتےہیں اسپتال حکومت چلائے پہلےکی طرح ٹرسٹ نہیں،یہ عوام کی زندگی کامعاملہ ہےہم مدد کرناچاہتےہیں۔ 

    پی کےایل آئی پرڈی جی اینٹی کرپشن نے رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایاکہ کنسلٹنٹ اورعملےکوبھاری تنخواہیں دی گئیں مگرکام نہیں ہوا،قومی خزانے کو نقصان پہنچا، جس پر چیف جسٹس نے کہا اینٹی کرپشن انکوائری اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔

    پی کےایل آئی کی سابق انتظامیہ کے وکلانےرپورٹ پر جواب کی مہلت مانگی، جس پرعدالت نےبدھ تک جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

    یاد رہے 6 جنوری کو پاکستان کڈنی اینڈ ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال کیا کہ جگر کی پیوند کاری کے آپریشن کا کیا بنا؟ صوبائی وزیر صحت نے جواب دیا کہ چیف جسٹس فکرنہ کریں اس پرکام کررہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ فکر آپ کو کرنی ہے بی بی! لیکن آپ کچھ نہیں کررہیں۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ کو پنجاب حکومت سے توقعات تھیں لیکن آپ نے شدید مایوس کیا، چیف جسٹس

    جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے کہا تھا کہ ہر سماعت پر آپ اور پنجاب حکومت زبانی جمع خرچ کرکے آجاتی ہے، چف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب میں نااہلی اور نکما پن انتہا کو پہنچ چکا ہے، معاملہ ختم کردیتے ہیں پنجاب حکومت میں اتنی اہلیت ہی نہیں ہے۔ا۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا  کہ کیس میں پنجاب حکومت کی نا اہلی کو تحریری حکم کا حصّہ بنارہے ہیں، علاج کی سہولیتیں دینے میں ناکام ہیں، لوگ آپ سے خود پوچھ لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جس کا جو دل کرتا ہے کرے اور چلائے اس کڈنی انسٹی ٹیوٹ کو، سپریم کورٹ کو آپ سے توقعات تھیں لیکن آپ نے شدید مایوس کیا۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری، 2 دن میں جواب طلب

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری، 2 دن میں جواب طلب

    لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی) کے بورڈ ممبران کی تقرری پر صوبائی وزیرِ صحت یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ان سے دو دن میں جواب طلب کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی ایچ سی بورڈ کے مجوزہ نام سپریم کوٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”چیف جسٹس”][/bs-quote]

    چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پی ایچ سی بورڈ کے مجوزہ نام سپریم کوٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

    عدالت نے ہیلتھ کیئرکمیشن کا نیا بورڈ بھی تحلیل کر دیا۔ یاد رہے کہ 17 نومبر کو چیف جسٹس نے پنجاب ہیلتھ بورڈ تحلیل کر کے حکم دیا تھا کہ اہل لوگوں کو لے کر نیا بورڈ تشکیل دیا جائے اور عدالت سے ان کی منظوری لی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بچے کی پیدائش سے قبل والدین کو جنس بتانے پر پابندی کے لیے بل پر کام شروع

    لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب ہیلتھ منسٹر یاسمین راشد اور بورڈ کے ارکان کو یہ معلوم کرنے کے لیے طلب کیا تھا کہ پی ایچ سی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان نے استعفیٰ کیوں دیا تھا۔

    چیف جسٹس نے وزیرِ صحت کو ہدایت کی تھی کہ دو ہفتوں کے اندر اندر بورڈ میں اہل لوگوں کو تعینات کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت میں روبوکال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ، اس سروس سے شہریوں کو مفت طبی مشورے دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے محکمہ صحت میں روبوکال سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا، روبوکال سروس پنجابی، سرائیکی اور اردو زبان میں ہوگی اور اس سروس سے شہریوں کو مفت طبی مشورے دیئے جائیں گے۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیواسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے، 15روز کے اندر ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں، مریضوں اور اہل خانہ سے بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    اس سے قبل لاہور میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس ہوا،اس موقع پرڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت میں بھرتیوں اور ترقیوں میں میرٹ کا مکمل خیال رکھا جائے اور ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

    صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ خطرناک بیماریوں کے علاج ک موثرآگائی مہم ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

    واضح رہے کہ رواں ہفتے 27 اگست کو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نےتبدیلی کےسفرکوشروع کردیا ہے۔

  • مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، شاہد خاقان اور گلالئی کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ

    مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، شاہد خاقان اور گلالئی کے مستقبل کا فیصلہ محفوظ

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے اور ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چلینج کیا تھا، پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے اثاثے چھپائے اور زرعی اراضی کی درست تفصیلات نہیں دیں۔

    آر او نے امیدوار اور اعتراض کنندہ کے وکلاء کی موجودگی میں درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔

    مزید پڑھیں: این اے 243، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی مسترد

    دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقے این اے 192 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آر او نے اعتراض کنندہ کو کل صبح 9 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے بمعہ ثبوت طلب کرلیا۔

    علاوہ ازیں  حلقہ این اے 53 پر عائشہ گلالئی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سامنے آیا جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ امیدوار نے عمران خان پر جھوٹا الزام لگا کر ثبوت فراہم نہیں کیے لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر عائشہ گلالئی سچی ہیں تو ریٹرننگ آفسیر کے سامنے تمام ریکارڈ پیش کردیں وگرنہ اُن کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: این ا ے 131، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    عائشہ گلالئی، شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق اعتراضات پر ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کل یعنی 19 جون کو سنایا جائے گا، علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات پر حلقہ این اے 53 میں اعتراضات سامنے آئے جس کی سماعت کل ہوگی۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل بابر اعوان نے اعلان کیا ہے کہ عمران کےنامزدگی فارم کےخلاف جھوٹے اعتراضات پرعدالت جائیں گے کیونکہ غیر ملکی عدالت کے فیصؒے کی پاکستان میں کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے تحریک انصاف کی تبدیلی کو نہیں روک سکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں