Tag: ڈبلیو ٹی سی فائنل

  • پیٹ کمنز الیون ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ‘چوکرز’ کی آوازیں لگاتے رہے، ٹیمبا باووما

    پیٹ کمنز الیون ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ‘چوکرز’ کی آوازیں لگاتے رہے، ٹیمبا باووما

    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما نے انکشاف کیا ہے کہ پیٹ کمنز الیون ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پروٹیز بیٹرز کیخلاف چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے حوالے سے جنوبی افریقی قآئد ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز کی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران پروٹیز کو ظالمانہ طور پر ‘چوکرز’ کہا اور مذاق اڑاتے رہے۔

    ٹیمبا باوما نے کہا کہ آسٹریلیا نے کھل کر سلیجنگ کی، جب وہ بیٹنگ کر رہے تھے تو ان کا دھیان بھٹکانے کوشش کی اور انھوں نے واضح طور پر ناگوار لفظ ‘چوک’ کا استعمال سنا۔

    ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو اب ہمیں مان لینا چاہیے، کمارا سنگاکارا

    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹرز ان کی ٹیم پر چوکرز کی آوازیں کستے رہے تھے۔

    آسٹریلوی کرکٹرز کھیل کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کےلیے مشہور ہیں اور بعض دفعہ کینگروز میچ جیتنے کےلیے اخلاقی حدود کو بھی پار کرجاتے ہیں۔

    تاہم اس بار جنوبی افریقہ نے خود پر سے چوکرز کا لیبل اتارتے ہوئے 27 سال بعد آئی سی سی ناک آئوٹ میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/kevin-pietersen-how-important-south-africas-test-championship-victory-2/

  • ڈبلیو ٹی سی ٹرافی کےلیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    ڈبلیو ٹی سی ٹرافی کےلیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسرے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی سی فائنل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی، ایک مرحلے پر کینگروز کے 73 رنز پر 7 وکٹیں گرچکیں تھیں تاہم ایلکس کیری اور مچل اسٹارک کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

    ایلکس کیری نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 43 رنز بنائے، مچل اسٹارک 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ناتھن لیون بھی 1 رن پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

    اس کے علاوہ کینگروز کی طرف سے مارنس لیبوشین 22 اور اسٹیون اسمتھ 13 رنز بنا پائے، کوئی دوسرا بیٹر قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    کاگیسو ربادا نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مڈل اوورز میں لنگی نگیڈی نے بھی شاندار اسپیل کرتے ہوئے 3 کینگرو بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مارکو جانسین اور ویان ملڈر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی، کل ڈبلیو ٹی سی فائنل کے تیسرے دن آسٹریلیا 144 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کرے گا، امکان ہے کہ فائنل کا فیصلہ کل ہی ہوجائے گا۔

    اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں دوسرے دن پیٹ کمنز کی تباہ کن بولنگ کے آگے جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 138 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی، جس کے بعد پروٹیز کو پہلی اننگز میں 74 رنز کے خسارے کا سامنا رہا، ڈیوڈ بیڈنگھم 45 اور ٹمبا باووما 36 رنز بناکر کچھ مزاحمت کر پائے۔

    رائن ریکلٹن 16 اور کائل ویرینا 13 رنز بناسکے، ڈبلیو ٹی سی فائنل کے اہم مقابلے میں پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    آسٹریلین قائد پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی، اس کے ساتھ ہی کمنز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔

    کینگروز کی طرف سے لیفٹ آرم پیسر مچل اسٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-world-test-championship-final-14-wickets-fell-day-one/