Tag: ڈبلیو ڈبلیو ای

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریلسر گولڈ برگ ریٹائر، ورلڈ چیمپئن کیخلاف آخری مقابلہ نہ جیت سکے

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریلسر گولڈ برگ ریٹائر، ورلڈ چیمپئن کیخلاف آخری مقابلہ نہ جیت سکے

    ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مشہور و معروف ریلسر گولڈ برگ 3 دہائیوں بعد ریٹائر ہوگئے، وہ اپنے کیریئر کا آخر میچ نہ جیت سکے۔

    12 جولائی کو اپنے آخری میچ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گنٹھر اور گولڈ برگ کے درمیان مقابلہ تھا جسے دیکھنے کےلیے پرجوش شائقین کی بڑی موجود تھی، ایونٹ کا انعقاد گولڈ برگ کے آبائی شہر اٹلانٹا میں ہوا تھا۔

    کریئر کے آخری ریسلنگ مقابلے میں گولڈ برگ اور گنٹھر کے درمیان مقابلہ تھوڑا محتاط انداز میں شروع ہوا، ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مسلسل گولڈ برگ کے زخمی گھٹنے کو نشانہ بناتے رہے۔

    چیمپئن بننے کی سرتوڑ کوشش میں گولڈ برگ نے اپنے مخصوص داؤ Spear اور جیک ہیمر کا بھی استعمال بھی مگر دفاعی چیمپئن نے ان کے ہر حربے کو ناکام بنادیا۔

    ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے ہونے والا مقابلہ بالآخر گنٹھر کے نام رہا، 58 سالہ گولڈ برگ کو گنٹھر نے سلیپر سب مشن داؤ کے ذریعے ہرایا، مقابلے کے دوران گنٹھر کی گولڈ برگ کے بیٹے سے بحث بھی ہوئی۔

    میچ سے قبل گولڈ برگ اپنے دوستوں کے ساتھ رنگ میں آئے جبکہ 14 منٹ دورانیے کے میچ کے بعد گولڈ برگ کے خاندان کے افراد اور دوست رنگ میں جمع ہوئے اور ریسلر نے الوداعی جملے ادا کیے۔

  • سپر اسٹار ریسلر ’رومن رینز‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

    سپر اسٹار ریسلر ’رومن رینز‘ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر

    مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار ریسلر رومن رینز تقریباً ساڑھے تین سال بعد دوبارہ جلوہ گر ہورہے ہیں لیکن اس بار وہ رِنگ میں نہیں بلکہ ہالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1300 سے زائد دنوں تک ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رہنے والے نامور ریسلر رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں حکمرانی ختم ہوگئی

    رومن رینز کو ایک اور مقبول ریسلر کوڈی روڈز نے ریسل مینیا 40 کے اہم مقابلے میں شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اور اب وہ ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے ہالی ووڈ فلموں کی ایک اداکارہ اور گلوکارہ لارین کیکے پامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’دی ٹرائبل چیف‘ آئندہ پروڈکشن کا حصہ ہوں گے۔

    Roman Reigns

    مذکورہ تصویر میں رومن رینز لڑکیوں کے ساتھ لیے گئے ایک گروپ فوٹو میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک لڑکی چیمپیئن شپ ٹائٹل ہاتھ میں لیے رینز کے پیچھے کھڑی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ تصویر کس فلم کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رومن رینز، ایڈی مرفی، کیکے پامر اور پیٹ ڈیوڈسن کے ساتھ ایک کامیڈی فلم کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رومن رینز سال 2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بنے تھے اور 1316دن تک یہ اعزاز ان کے پاس رہا۔ مجموعی طور پر وہ چوتھے سب سے زیادہ لمبے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہے ہیں۔

    ان کے مدمقابل کوڈی روڈز نے جنوری میں مسلسل دوسرے سال رائل رمبل مقابلہ جیت کر رومن رینز کو ریسل مینیا 40 میں چیمپئن شپ مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انتقال کرگئے

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انتقال کرگئے

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر عدنان ال کیسائی انتقال کرگئے، حالیہ دنوں میں ریسلنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے تیسرے ریسلر کی موت واقع ہوئی ہے۔

    سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر عدان ال کیسائی جو کہ جنرل عدنان کی عرفیت سے بھی مشہور تھے 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، برے وائٹ اور ٹیری فنک جیسے ریسلرز کے بعد دو ہفتوں میں یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے تیسرے ریسلری کی موت ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا کہنا تھا کہ اسپورٹس انٹرٹینٹمنٹ کے مداحوں میں بلی وائٹ ولف کے نام سے مشہور شیخ عدنان ال کیسائی کی مرنے کی خبر افسوسناک ہے۔

    1959 میں ڈیبیو کرنے والے عدنان نے اپنی بائیو گرامی میں لکھا ہے کہ وہ بغداد میں پیدا ہوئے اور اپنے امیچر ریسلنگ کیریئر کا آغاز عراق سے کیا جب کہ انھوں نے اوکلاہوما اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای میں بلی وائٹ ولف کے نام سے جب انھوں نے مقابلوں میں حصہ لینے کا آغاز کیا تو 1976 میں وہ ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب رہے۔

    اس کے بعد انھوں نے جنرل عدنان نام اختیار کرتے ہوئے کچھ عرصے بعد دوبارہ ریسلنگ کمپنی کو جوائن کیا، اسی کے ساتھ ساتھ وہ نیو جاپان پرو ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کالسٹو کی پاکستان آمد

    ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کالسٹو کی پاکستان آمد

     کالسٹو کے نام سے مقبول امریکی ریسلر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ملتان میں جلوہ گر ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق رنگ آف پاکستان کےہیوی ویٹ چیمپئن بادشاہ پہلوان خان سےکالسٹوکا مقابلہ ہوگا، کالسٹوڈبلیو ڈبلیو ای کےکروز ویٹ اوریو ایس ٹیگ ٹیم چیمپئن رہ چکے ہیں۔

    بادشاہ پہلوان خان فیٹل فور میں آسٹریلیا، انگلینڈکے ریسلر سے بھی مقابلہ کرینگے، انگلش ریسلر سام گریڈول بھی ڈبلیو ڈبلیو ای سے منسلک رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رنگ آف پاکستان کا میلہ 17 سے 18 دسمبر تک سجے گا، جس میں دنیا بھر سے نامی گرامی ریسلرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

  • طبی عملے کے لیے کروڑوں کا فنڈ جمع کرنے والے کیپٹن ٹام مور کے لیے ایک اور اعزاز

    طبی عملے کے لیے کروڑوں کا فنڈ جمع کرنے والے کیپٹن ٹام مور کے لیے ایک اور اعزاز

    لندن: برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے لاکھوں پاؤنڈز کی خطیر رقم جمع کرنے والے سابق فوجی کیپٹن ٹام مور کو ڈبلیو ڈبلیو ای نے اعزازی چیمپئن شپ ٹائٹل دینے کا اعلان کردیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای نے 100 سالہ ٹام مور کو اعزازی طور پر ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ بیلٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کیپٹن ٹام مور جمعرات کو اپنی 100 ویں سالگرہ منائیں گے اور اسی دن انہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔

    دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کی جانب سے لڑنے والے ٹام مور نے این ایچ ایس کے لیے 2 کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈز سے زائد کی رقم جمع کرلی تھی۔

    کیپٹن ٹام نے اپنے گارڈن میں واک کرتے ہوئے شہریوں سے فنڈز کی اپیل کی جس پر عوام کا بھرپور رد عمل آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں پاؤنڈز کی قم اکٹھی ہوگئی۔

    انہوں نے اپنے گھر کے گارڈن کے 100 چکر پورے کر کے 1 ہزار پاؤنڈز جمع کرنے کا ہدف بنایا تھا لیکن عوام نے پیسوں کے ڈھیر لگا دیے۔

    اپنے ان تھک جذبے کے باعث کیپٹن ٹام برطانوی عوام کے ہیرو بن گئے، حکومت نے انہیں فخر برطانیہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا جبکہ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج کرلیا گیا۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، رومن رینز کے بعد ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ

    ڈبلیو ڈبلیو ای، رومن رینز کے بعد ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ

    لاس ویگاس: ڈبلیو ڈبلیو ای اسمیک ڈاؤن کے میچ میں ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ رنگ سے لاپتا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای مین ایونٹ کراؤن جیول سے قبل اسمیک ڈاؤن میں بگ ڈوگ رومن رینز اور ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز مدمقابل تھے، دونوں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران رنگ میں اندھیرا ہونے کے بعد سیتھ رولنز پر حملہ کیا گیا اور وہ رنگ سے لاپتا ہوگئے۔

    رنگ میں حملے کے دوران رومن رینز بھی دکھائی نہیں دئیے تاہم سیتھ رولنز کی جھلک کچھ دیر بعد دکھائی دی لیکن وہ اپنے گلے کو پکڑ کر گھبرائے ہوئے نظر آئے۔

    سیتھ رولنز پر حملہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ برے وائٹ ہیں جنہوں نے نئے انداز سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں انٹری دی ہے وہ جب آتے ہیں تو رنگ میں اندھیرا کردیا جاتا ہے اور وہ اپنے حریف کو مار کر غائب ہوجاتے ہیں۔

    آئندہ چند روز میں کراؤن جیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہیوی ویٹ چیمپئن شپ مقابلے کے لیے برے وائٹ اور سیتھ رولنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    سیتھ رولنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برے وائٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ نے مجھے وہاں منتقل کرکے مارا میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں دوبارہ چلوں گا، مجھے آپ کی معافی نہیں چاہئے میں انتقام لینا چاہتا ہوں۔‘

    واضح رہے کہ کراؤن جیول میں دو نئے ریسلرز کی انٹری ہورہی ہے جن میں ٹائسن فیوری مونسٹر مین برون اسٹرومین سے مقابلہ کریں گے۔

    کوفی کنگسٹن کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے والے بروک لیسنر کو کین ولاس کوئز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • دی راک نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا

    دی راک نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا

    نیویارک: مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار دی راک ڈیوائن جانسن نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار دی راک ڈیوائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، وہ جمعے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس میں اسمیک ڈاؤن کی 20ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں اپنے گھر (ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس) میں جمعے کی رات کو واپس آرہا ہوں۔‘

    دی راک نے اپنے ٹویٹ میں ریسلنگ کیریئر کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ حریف ریسلرز کو پچھاڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    دی راک کے ساتھ جمعے کو اسمیک ڈاؤن کی 20 ویں سالگرہ تقریب میں دیگر نامور ریسلرز ہوگن، رک فلیئر، کرٹ اینگل، لیتا، مک فولے، بوکر ٹی، گولڈ برگ، جیری لالر، مارک ہینری، اسٹنگ بھی شریک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 47 سالہ دی راک آخری مرتبہ اپریل 2016 میں ریسل مینیا 32 میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے۔

    مزید پڑھیں: ‘دی راک’ ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

    یاد رہے کہ اگست میں امریکی جریدے فوربز نے فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق 47 سالہ امریکی اداکار دی راک ڈیوائن جانسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

  • ریسلر رومن رینز پرقاتلانہ حملہ کس نے کیا؟

    ریسلر رومن رینز پرقاتلانہ حملہ کس نے کیا؟

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور رومن رینز پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ بچ گئے، اس سے قبل بھی ان پر لوہے کا بنچ گرا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رومن رینز ایک کار کے سامنے کھڑے تھے کہ ان پر ایک کار کے ذریعے ان کو مارنے کی کوشش کی گئی لیکن رومن نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوراً کار کے اندر چلے گئے۔

    واقعہ ڈبلیو ڈبلیو ای را کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا، رومن سموا جوئی سے بات کررہے تھے۔

    رومن رینز پر حملہ کرنے والے ریسلر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ڈینئل برائن یا رون ہوسکتے ہیں، رومن رینز نے رنگ میں ایک ویڈیو چلائی جس میں سر ڈھانپنے ایک شخص‌کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈئنل برائن نے اپنے دیرینہ ساتھی رون پر الزام عائد کرتے ہوئے ان پر تھپڑوں کی برسات کردی اور رنگ میں آکر رومن رینز کو صفائی دینے کی کوشش کی۔

    رومن رینز نے ڈینئل برائن کی کوئی بات سنے بغیر انہیں اپنا آخری اسپیئر لگا کر گرا دیا اور رنگ سے باہر چلے گئے۔

    مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

    یاد رہے کہ 31 جولائی کو رومن رینز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ میزبان سے گفتگو کے لیے آگے ہی بڑھ رہے تھے کہ ان پر ایک لوہے کا بنچ گرایا گیا تھا۔

    اس وقت کہا جارہا تھا کہ بگ ڈوگ پر حملہ کرنے والا کوئی اور نہیں لیکن سموا جوئی ہیں لیکن دوسرے حملے میں سموا جوئی سے رومن رینز کی گفتگو نے یہ ثابت کیا کہ ان پر حملہ سموا جوئی نے نہیں کیا تھا۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز پر قاتلانہ حملہ

    واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر رومن رینز اسمیک ڈاؤن میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما رومن رینز کو جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، میزبان نے عین موقع پر آواز دے کر رومن رینز کو بچالیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک اسٹیج کی طرف اور لوہے کا بنچ رکھا ہوا تھا جو کسی کی جانب سے رومن رینز کی جانب پھینکا گیا تاہم ونس میک موہن نے آواز دی جس پر رومن رینز گر گئے۔

    لوہے کا بنچ گرنے کی آواز سن کر لوگ باہر نکل آئے اور رومن رینز کی مدد کو پہنچے، جہاں ان کی جانب سے بگ ڈوگ کی خیریت دریافت کی گئی تاہم رومن تھوڑی دیر بعد اٹھ کر چلتے بنے۔

    رومن رینز کے مداحوں کی جانب سے اس جان لیوا حملے کا ذمہ دار سموا جوئی کو قرار دیا جارہا ہے تاہم ڈؓبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ رومن رینز کی فلم ’ہوبز اینڈ شا‘ دی روک کے ساتھ اگست میں ریلیز ہورہی ہے جبکہ 11 اگست کو ہی رومن رینز کو ٹورنٹو میں منعقدہ سمر سلیم میں مخالف ریسلر سے مقابلہ کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو سمر سلیم میں یونیورسل چیمپئن شپ کے لیے سیتھ رولنز کو ایک بار پھر بروک لیسنر کا سامنا کرنا ہوگا، گزشتہ روز بروک لیسنر نے رنگ میں انٹری دے کر سیتھ رولنز کو ایف فائیو پے درپے داؤ لگا کر انہیں زخمی کردیا تھا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا پہلی بار ٹائٹل جیتنے والے کوفی کنگسٹن رینڈی اورٹن سے مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔

  • معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کو فلوریڈا پولیس نے گرفتار کرلیا

    معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کو فلوریڈا پولیس نے گرفتار کرلیا

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ریسلر جمی یوسو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر یوسو برادرز کے جمی یوسو کو نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

    [bs-quote quote=”جمی اپنے ذاتی فعل کے خود ذمہ دار ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ”][/bs-quote]

    پولیس کے مطابق جمی یوسو کو پولیس آفیسر نے رکنے کا اشارہ کیا وہ رکے نہیں اور خطرناک طریقے سے گاڑی چلاتے رہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلا رہے تھے۔

    پولیس کی جانب سے ان کے خلاف شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا بیان

    ڈبلیو ڈبلیو ای اکے جوناتھن فیٹو کا کہنا ہے کہ جمی اپنے ذاتی فعل کے خود ذمہ دار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جمی یوسو کی اس حرکت پر کسی کی جان جاسکتی تھی میں اس پر مزید تبصرہ نہیں کروں گا۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جمی یوسو بھی گرفتار ہوچکے تھے اس سے قبل وہ رانگ سائیڈ میں ڈرائیونگ کرنے کے مرتکب پائے گئے تھے۔

    جمی یوسو کی گرفتاری کے بعد ان کی سمر سلیم 2019 میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے سمر سلیم میں متعدد ریسلرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، معروف ریسلر گولڈ برگ کا مقابلہ ڈوف زگلر سے ہوگا۔

    اس کے علاوہ ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کے لیے کوفی کنگسٹن کو رینڈی اورٹن کا چیلنج درپیش ہوگا۔