Tag: ڈبلیو ڈبلیو ای

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کی خاتون ریسلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ڈبلیو ڈبلیو ای کی خاتون ریسلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    لاس اینجلس: ڈبلیو ڈبلیو ای کی معروف ریسلر نکی بیلا نے ریسلنگ کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نکی بیلا نے ریٹائرمنٹ  کا فیصلہ کافی عرصے قبل کرلیا تھا البتہ انہوں نے 2 روز قبل رنگ میں آکر مداحوں اور شائقین کو بتایا کہ وہ اپنا 12 سالہ کریئر ختم کرنے جارہی ہیں۔

    آخری فائٹ میں وہ اپنی جڑواں بہن کے ہمراہ آئیں اور بتایاکہ ’ٹوٹل بیلاز‘ کی جوڑی آج ختم ہونے جارہی ہے، اب آپ لوگ مجھے کبھی ریسلنگ کے رنگ میں نہیں دیکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: رومن رینز کی واپسی، ڈبلیو ڈبلیو ای کی رونق لوٹ آئی

    نکی بیلا نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والی ‘را ویمن چیمپئن شپ‘ میں روناڈا روسیے کو شکست دی تھی اور اُس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھیں۔ اطلاعات تھیں کہ بیلا نے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی مستقل توجہ دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ریسلر نے کپڑوں اور مشروب کا کاروبار شروع کیا ہے۔

    اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بیلا کا کہنا تھا کہ ’یورپ کا دورہ میرے لیے بہت اچھا تھا مگر عمر کی زیادتی کی وجہ سے مجھے شدید تھکن کا احساس ہوا اسی وجہ سے میں مقابلوں پر زیادہ دھیان نہ دے سکی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ نئے آنے والی کھلاڑی بہت اچھا کھیل پیش کررہی ہیں، وہ نت نئے انداز لارہی ہیں، اس لیے اب مجھے احساس ہوا کہ کنارہ کشی اختیار کرنا ہی زیادہ بہتر ہے’۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اسٹیفنی میک مہون کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

    بیلا نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ اپنے کاروبار کے ساتھ امور خانہ داری پر بھی دھیان دینا چاہتی ہیں کیونکہ شوہر کی مصروفیت کی وجہ سے بھی بچوں کی تربیت بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

    دوسری جانب یہ بھی اطلاع سامنے آئی ہے کہ نکی کی بہن اور اُن کی جوڑی دار بیری بیلا بھی رواں ہفتے ریسلنگ کی دنیا کو خیر باد کہنے کا ارادہ رکھتی ہیں، اُن کا رواں ہفتے اہم مقابلہ ہے۔

  • رومن رینز کی واپسی، ڈبلیو ڈبلیو ای کی رونق لوٹ آئی

    رومن رینز کی واپسی، ڈبلیو ڈبلیو ای کی رونق لوٹ آئی

    لاس اینجلس: ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈاگ کے نام سے مشہور معروف ریسلر رومن رینز کینسر جیسے موذی مرض سے صحت یاب ہوکر رنگ میں واپس آئے اور اپنی ٹیم دی شیلڈ کو جوائن کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای فاسٹ لین مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں ٹرپل تھریٹ میچ میں رومن رینز، سیتھ رولنز، ڈین ایمبروز کا مقابلہ ڈریو میکن ٹائر، بوبی لیشلے اور بیرن کوربن سے ہوا۔

    دی شیلڈ ٹیم نے اپنے حریف ڈریو میکن ٹائر، بوبی لیشلے اور بیرن کوربن کو شکست سے دوچار کیا، شائقین کی جانب سے رومن رینز کی واپسی کو خوب سراہا گیا ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے رومن رینز کی واپسی کے ساتھ ہی ایونٹ کی رونق لوٹ آئی ہے۔

    رومن رینز نے اپنے مخصوص انداز میں بیرن کوربن سمیت بوبی لیشلے اور ڈریو میکن ٹائر کو سپر مین پنج مارے اور دی شیلڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    رومن رینز کو تینوں ریسلرز نے گھیرے میں لیا تو موقع پر پہنچ کر ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے بگ ڈاگ کو بچالیا اور بیرن کوربن، لیشلے، میکن ٹائر پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

    رومن رینز نے اپنا آخری اسپیئر مار کر مقابلہ جیت لیا، امید ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والی ریسل مینیا 35 میں بھی رومن رینز، ایمبروز بھی مخالف کے خلاف لڑتے نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ ریسل مینیا 35 میں رائل رمبل جیتنے والے سیتھ رولنز کا مقابلہ یونیورسل چیمپئن چیمپئن بروک لیسنر سے ہوگا، بروک لیسنر کئی ماہ سے یونیورسل چیمپئن ہیں اور انہیں دی مونسٹر برون اسٹرومین بھی شکست نہیں دے سکے ہیں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اسٹیفنی میک مہون کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

    ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اسٹیفنی میک مہون کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو وائرل

    ممبئی: ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اسٹیفنی میک مہون نے بھارتی گانے پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ٹرپل ایچ کی اہلیہ اسٹیفنی میک مہون ان دنوں بھارت میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی گانے پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

    اسٹیفنی میک مہون 2.15 منٹ کی ویڈیو میں بھارت کی مقبول فلم ’عشق‘ کے گانے ’ہم کو تم سے پیار ہے، جیا بے قرار ہے‘ پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای کی چیف برانڈ آفیسر اسٹیفنی کی گانے پر رقص کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 2 ہزار سے زیادہ مداح دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای کا انعقاد ایک بار پھر بھارت میں کیا جارہا ہے، رواں سال مارچ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے بھارت میں منعقد ہوں گے۔ جس کے سبب مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں بھارت کی جانب سے دو ریسلر حصہ لیتے ہیں جن میں جندر مہل اور دی گریٹ خلی شامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں پرنام ہے ٹرپل ایچ

    یاد رہے کہ دو سال قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ٹرپل ایچ نے امیتابھ بچن کا مشہور فلمی ڈائیلاگ ’رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں پر نام ہے شہنشاہ‘ بول کر سب کو حیران کردیا تھا۔

    انٹرویو کے دوران میزبان خاتون نے ٹرپل ایچ سے فرمائش کی تھی کہ وہ ہندی فلم کا کوئی ڈائیلاگ بول کر دکھائیں، اینکر کا سوال سن کر ٹرپل ایچ مسکرائے اور پھر اگلے ہی لمحے اپنے مخصوص انداز میں امیتابھ کی فلم شہنشاہ کا ڈائیلاگ بول کر سب کو حیران کردیا تھا۔

  • کینسر کے شکار ریسلر رومن رینز کی رنگ میں واپسی کب ہوگی؟

    کینسر کے شکار ریسلر رومن رینز کی رنگ میں واپسی کب ہوگی؟

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈاگ کے نام سے مشہور معروف ریسلر رومن رینز کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر اپنا یونیورسل چیمپئن شپ کا ٹائٹل رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے تھے، مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ ان کی رنگ میں اب واپسی کب تک ہوگی۔

    لیوکیمیا کے ماہر ڈاکٹر جوزف الوارنز نے کہا ہے کہ رومن رینز کم از کم ایک سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس نہیں آسکیں گے، یہ علاج کی پیش رفت پر ہوگا کہ رومن رینز کب معمول کی سرگرمیوں کو دوبارہ اپنا سکیں گے۔

    ڈاکٹر جوزف کے مطابق عام طور پر ایسے مریضوں کو کم از کم ایک سال یا اس سے زائد کا عرصہ درکار ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیوکیمیا کی دو طرح کی اقسام ہوتی ہیں تاہم رومن رینز نے فی الحال واضح نہیں کیا کہ ان کا کینسر کس طرح کا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیوکیمیا کی ایک قسم کا علاج زیادہ سخت ہے جبکہ دوسرے کا علاج اتنا مشکل نہیں ہے، ڈاکٹر نے بتایا کہ لیوکیمیا کی ایک قسم کے علاج میں کیموتھراپی اور دیگر طریقہ علاج کافی سخت ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر جوزف کے مطابق مریض کا میرویا بلڈ اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ بھی علاج کے لیے ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے، اس مرض کی دوسری قسم کو اتنا خطرناک نہیں سمجھا جاتا اور اس کا علاج کیموتھراپی یا انسداد سرطان ادویات سے ممکن ہے۔

    واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای را میں بات کرتے ہوئے رومن رینز کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ چار سالوں سے اس ریسلنگ رنگ میں آرہا ہوں، بطور رومن رینز میں بہت کچھ سیکھا۔

    مزید پڑھیں: معروف ریسلر رومن رینز کینسر میں مبتلا ہوگئے

    رومن رینز کا کہنا تھا کہ ان کا اصل نام جوزف انوئے ہے اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے لیوکیمیا کا شکار ہیں، یہ بیماری واپس آگئی ہے اس لیے وہ اب مزید ریسلنگ نہیں لڑ سکتے ہیں اور یونیورسٹل ٹائٹل اب چھوڑنا پڑے گا۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، پاکستانی ریسلر نے اسرائیلی حریف کو کیسے شکست دی

    ڈبلیو ڈبلیو ای، پاکستانی ریسلر نے اسرائیلی حریف کو کیسے شکست دی

    شکاگو: پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اپنے حریف (اسرائیلی) ریسلر کو شکست دی، جس کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی ریسلر نے محمد مصطفیٰ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے شکاگو میں ہونے والے مقابلے میں اسرائیلی ریسلر کو چاروں خانے چت کیا۔

    wwe-2

    اسرائیلی نژاد ریسلر نوم ڈار نے مقابلہ شروع ہونے کے بعد مصطفیٰ علی پر حاوی ہونے کی کوشش کی تاہم اپنی پھرتی اور بھرپور طاقت کے ساتھ تکنیک استعمال کرتے ہوئے پاکستانی نژاد ریسلر نے اپنے حریف کو دھول چٹائی۔

    ویڈیو دیکھیں

    پاکستانی ریسلر مصطفیٰ علی اسرائیلی حریف کو شکست دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای 205 لائیو ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کیا اور جیت کے بعد آئندہ بھی مقابلوں میں جیت کے تسلسل کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

    خیال رہے مصطفیٰ علی پہلے پاکستانی ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔