Tag: ڈبل سنچری

  • چینی کی مزید اونچی اڑان، قیمت نے ڈبل سنچری کر لی

    چینی کی مزید اونچی اڑان، قیمت نے ڈبل سنچری کر لی

    ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کئی شہروں میں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

    حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی باضابطہ اجازت دینے کے باوجود ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل چھٹے ہفتہ بھی جاری رہا اور حالیہ ہفتہ میں چینی مزید 3 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جب کہ کئی شہروں میں چینی کی قیمت 190 سے 195 تک جا پہنچی ہے۔

    وفاقی حکومت کے ادارے ادارہ شماریات نے بھی ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔ اس رپورٹ میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 6 ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 13 روپے 77 پیسے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور پنڈی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں چینی 195، لاہور اور سیالکوٹ میں 192 روپے، گوجرانوالہ، ملتان، حیدرآباد اور پشاور میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

    اس کے علاوہ کوئٹہ اور خضدار میں چینی کی قیمت 188، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور اور بنوں میں 185 جب کہ سکھر میں چینی 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

    ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران ملک بھر میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ان میں برائلر مرغی، دودھ، دہی، چاول سمیت کئی سبزیاں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران برائلر مرغی 78 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دہی، دودھ، دال ماش، مسور اور چنا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ باسمتی چاول ایک روپے 72 پپیسے اور انڈے ایک روپے 85 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

     

    ایک ہفتہ کے دوران جن سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، ان میں ٹماٹر 10 روپے 56 پیسے، پیاز 3 روپے 34 پیسے، آلو 2 روپے 29 پیسے اور لہسن 8 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 98 پیسے سستا ہوا۔ اس کے علاوہ دال مونگ، آٹے کا تھیلا، گھی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔ 26 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کیے جانے کے بعد درآمدکی گئی چینی سستی کرنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-sales-tax-reduce-notification-issued-good-news-public/

  • ویڈیو: پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے پر آسٹریلوی اوپنر میدان میں سجدہ ریز

    ویڈیو: پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے پر آسٹریلوی اوپنر میدان میں سجدہ ریز

    آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے پر میدان میں ہی سجدہ ریز ہوگئے اور سنگ میل پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

    سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے پر آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ میدان میں سجدہ ریز ہوگئے اور تاریخی اننگ کھیلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اس خوبصورت لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

    گال میں کھیلے جا رہے ہیں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 38 سالہ عثمان خواجہ نے 290 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔ انہوں نے ایک چھکے اور 16 چوکوں کی مدد سے 232 دوسوبتیس رنز اسکور کیے۔

    اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ عثمان خواجہ پہلے آسٹریلوی بلے باز بنے جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری اسکور کی۔

     

    ایشیائی سر زمین پر وہ ڈبل سنچری بنانے والے چھٹے کینگرو بلے باز بنے۔ اس سے قبل سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ایشیا میں ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میچ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا۔ وہ 10 ہزار رنز کلب جوائن کرنے والے 15 ویں جب کہ آسٹریلیا کے چوتھے بلے باز بنے۔

  • آسٹریلوی ویمن کرکٹر اینابیل نے ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ قائم کردیا

    آسٹریلوی ویمن کرکٹر اینابیل نے ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ قائم کردیا

    اینابیل سدرلینڈ نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے جنوبی افریقی خواتین ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری جڑدی۔

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ویمنز ٹیسٹ میچ اینا بیل نے ناقابل یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی اور تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 22 سالہ نوجوان خاتون نے 256 گیندوں پر 210 رنز کی عمدہ اننگز تراشی

    ان کی اننگز سے تقویت پار کر آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے اسکور بورڈ پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز کا مجموعہ سجانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی۔

    خواتین کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سدرلینڈ کی جانب سے بنائی گئی ڈبل سنچری چوتھا سب سے بڑا اسکور اور اب تک کی تیز ترین ڈبل سنچری ہے۔

    پاکستان کی کرن بلوچ کے پاس خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ ہے، انھوں نے 2004 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 242 بنائے تھے۔

    سدرلینڈ سے زیادہ اسکور کرنے والوں میں بھارت کی متھالی راج (214) اور آسٹریلیا کی ایلیسی پیری (213 ناٹ آؤٹ) ہیں۔

    سدرلینڈ ایک ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والی سب سے کم عمر آسٹریلوی خاتون بھی بن گئیں۔ وہ لیجنڈری سر ڈونلڈ بریڈمین کے بعد مجموعی طور پر دوسری کم عمر ترین کرکٹر بن گئیں۔

    بریڈمین نے 21 سال اور 304 دن کی عمر میں 1930 میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلا ڈبل سنچری بناتے ہوئے 254 رنز اسکور کیے تھے۔

    سدرلینڈ نے کہا کہ میں ساتھی پلیئر ایلیسی پیری کے لیے بہت خوش ہوں کہ آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ان کے پاس رہا وہ اس کی مستحق ہیں۔ وہ ایک ناقابل یقین کھلاڑی ہیں، اور اس سے بھی بہتر انسان ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کا 575 کا مجموعی اسکور خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے 1998 میں انگلینڈ کے 6 وکٹوں کے نقصان پر569 بنائے تھے۔

  • بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی کی ڈبل سنچری پر الیسٹر کک نے کیا کہا؟

    بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی کی ڈبل سنچری پر الیسٹر کک نے کیا کہا؟

    سابق انگلش کپتان الیسٹر کک نے بھارتی نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    وشاکاپٹنم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال نے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک میچور بیٹر کی طرح انگلش بولر کا سامنا کرتے ہوئے اپنی پہلی ڈبل سنچری جڑ دی۔

    انگلش بولنگ اٹیک کی طرف سے درپیش چیلنجز کے باوجود یشسوی نے کافی عمدہ بیٹنگ کی جس پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

    الیسٹر کک نے کہا کہ جیسوال نے اس وقت سنچری اسکور کی جب ٹیم کو ضرورت تھی۔ یہ ان کی 22 سال کی عمر سے قطع نظر ایک ذمہ دارانہ اور مہارت سے بھرپور شاندار اننگز تھی۔

    بھارت کی ٹیم ایک اچھی وکٹ پر مشکلات کا شکار تھی 6 کھلاڑیوں نے مل کر 158 رنز بنائے اور یشسوی نے اکیلے بڑی اننگز کھیلی۔

    کک کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ان کی بلے بازی کو نکال دیں تو ایک بار پھر انڈین بیٹر بری طرح ڈھیر ہوچکے تھے۔ اگر انگلینڈ کے بولرز انھیں بیٹ سے دور بال کرتے تو بہتر ہوسکتا تھا مگر اس میں رسک بھی زیادہ تھا۔

    واضح رہے کہ اپنے ملک میں یہ بھارتی نوجوان اوپنر یشوی جیسوال کی پہلی اور مجموعی طور پر دوسری سنچری ہے جو کہ بطور مضبوط ٹیسٹ بیٹر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ڈیبیو پر انھوں نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    گال ٹیسٹ میں ٹاپ آرڈر کے جلد ہی پولین لوٹ جانے کے بعد سعود شکیل نے لوئر مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈر کے ساتھ قیمتی شراکت داری کرکے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھائی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرا دن مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے نام رہا جنہوں نے پہلے آغا سلمان کے ساتھ 177 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو خطرے کے نشان سے باہر نکالا پھر دن کے اختتام سے کچھ وقت قبل اپنی شاندار ڈبل سنچری سے کیا جو ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

    کھیل کے اختتام پر مڈل آڈر بیٹر سعود شکیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ میرے لیے یہ سب سے بڑی کامیابی ہے، میرے کیرئیر اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری ہے جس پر میں بہت خوش ہوں‘۔

    مڈل آڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ میں نے اس سنچری کے لیے بہت محنت کی تھی، ہمیشہ اس طرح کی اننگز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں شروعات اچھی ہوئی ہے، کافی ٹائم سے اس طرح کی اننگز کھیلنے کی کوشش کررہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’ جس طرح سری لنکن بولر نے اٹیک کیا تو ہماری بھی یہی کوشش تھی کہ ہماری بیٹنگ اٹیک اچھی ہو، اس طرح اٹیک کرنے میں کامیاب رہے، پچ بھی اچھا ہے، میچ جیتنے  کے لیے لیڈ بھی  اچھی ہے امید ہے میچ جیتیں گے‘۔

    سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری کا کریڈٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دیتے ہونے ہوئے کہا کہ ’ 150 سے 200 رنز تک پہچانے میں زیادہ کریڈٹ نسیم کو جاتا ہے، اس وقت مجھے اتنا یقین نہیں تھا کہ میں ڈبل سنچری اسکور کرلوں گا‘۔

    سعود شکیل نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے بلے باز نہ کرسکے!

    ’’لیکن نسیم نے بہت ساتھ دیا اسے مجھ سے زیادہ یقین تھا کہ میں 200 رنز کرسکتا ہوں، میں گھبرایا ہوا بھی تھا لیکن نسیم نے مجھے حوصلہ دیا‘‘۔

    سعود شکیل کا مزید کہنا تھا کہ ’’ نسیم شاہ نے مجھے کہا کہ آپ  ڈبل ہندریڈ کرسکتے ہیں آپ جتنے اوور چاہیں کھیلں، تو زیادہ کریڈٹ نسیم کو جاتا ہے اور میں اس کا شکر گزار ہوں‘‘۔

  • ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر امتیاز احمد جن کا تذکرہ نام وَر ادیبوں نے اپنی تحریروں میں‌ کیا

    ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر امتیاز احمد جن کا تذکرہ نام وَر ادیبوں نے اپنی تحریروں میں‌ کیا

    کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کی شان دار کارکردگی اور ریکارڈز شائقین کی دل چسپی اور توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور جب بھی کرکٹ کی تاریخ دہرائی جاتی ہے، اس کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

    کسی کھلاڑی کی شان دار پرفارمنس اور ریکارڈ قائم کرنا اس کے ہم وطنوں اور ٹیم کے حامیوں ہی کی خوشی کا باعث نہیں بنتا بلکہ کرکٹ بک میں اس کا نام اس کے ریکارڈ کے ساتھ محفوظ رہتا ہے۔

    1928ء میں لاہور میں‌ پیدا ہونے والے امتیاز احمد ایسے ہی کھلاڑی تھے جو پاکستان ہی نہیں ایشیا کے پہلے کھلاڑی بنے جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی۔ یہ بات ہے 1955ء کی جب 26 سے 31 اکتوبر کے درمیان نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ کھیلا گیا اور اسی ٹیسٹ کرکٹ میں امتیاز احمد نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 28 اکتوبر 1955ء کو اپنی شان دار پرفارمنس سے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    امتیاز احمد نے اپنی اس یادگار اننگ میں 28 چوکوں کی مدد سے 209 رنز اسکور کیے تھے۔ یہاں یہ بات دل چسپی سے خالی نہ ہو گی کہ اپنی اس یادگار اننگ سے اگلی اننگ میں وہ کوئی رن بنائے بغیر صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے اور یوں پہلے پاکستانی کھلاڑی قرار پائے جس نے کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور دوسری اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    امتیاز احمد کی بیٹنگ کی خاص بات ان کا بے جگری سے کھیلنا تھا۔

  • کرکٹر عابد علی کا قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری پر اظہار تشکر

    کرکٹر عابد علی کا قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری پر اظہار تشکر

    کراچی: قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری بنانے پر کرکٹر عابد علی نے اظہار تشکر کیا ہے، انھوں نے کہا اپنا انفرادی ہائی اسکور کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں سندھ ٹیم کے بیٹسمین عابد علی نے ڈبل سنچری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کنڈیشن جیسی بھی ہو ہمیں اچھا کھیلنا ہے، فٹنس پر کام کر رہا ہوں۔

    عابد علی نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہر فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میچ میں ہم نے ٹیم پلان پر عمل کیا، میری کارکردگی بھی بہتر رہی، اب ڈومیسٹک کرکٹ اچھی ہو رہی ہے، پروفیشنل کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔

    تفصیل یہاں پڑھیں:  تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے

    2007 میں فرسٹ کلاس ڈیبو کرنے والے عابد علی نے کہا کہ مجھے اچھا آغاز ملا، کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قائد اعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ کا گزشتہ روزسے آغاز ہو گیا ہے، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں نو ٹاس قانون کا استعمال کرتے ہوئے مہمان بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    میچ میں بلوچستان کے خلاف ڈبل سنچری جڑتے ہوئے سندھ ٹیم کےعابد علی نے 249 رنز ناٹ آؤٹ کا بہترین انفرادی اسکور کیا، اکتیس سالہ کھلاڑی نے یہ سنگ میل 512 گیندوں پر 26 چوکوں کی مدد سے عبور کیا، وہ 712 منٹ کریز پر کھڑے رہے، ٹیم نے پانچ وکٹوں پر 473 رنز اسکور کر کے اننگ ڈیکلیئر کر دی۔

    عابد علی

    16 اکتوبر 1987 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے لسٹ اے ڈیبو 2005 میں کیا اور فرسٹ کلاس ڈیبو 2007 میں کیا، جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے انٹرنیشنل ڈیبو انھوں نے مارچ 2019 میں کیا۔ انٹرنیشنل ڈیبو کرنے سے قبل وہ 100 فرسٹ کلاس میچز میں 6700 رنز اسکور کر چکے تھے۔

    مارچ 2019 میں انھیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ کے لیے منتخب کیا گیا، انھوں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ 29 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ یہ ایک یادگار میچ تھا جب عابد علی نے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف سینچری اسکور کر لی۔

    عابد علی نے آؤٹ ہونے سے قبل 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، یہ پاکستان کی جانب سے ڈیبو کرنے والے ون ڈے بیٹسمین کا سب سے زیادہ اسکور تھا، یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ تیسرے پاکستانی کھلاڑی بنے۔

    اپریل 2019 میں عابد علی کو کرکٹ ورلڈ کپ کے پاکستان اسکواڈ میں ابتدائی طور پر شامل کیا گیا لیکن 20 مئی کو پی سی بی کی جانب سے فائنل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو انھیں ڈراپ کر دیا گیا۔

  • فخر زمان نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

    فخر زمان نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

    بلاوئیو : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق پہلی وکٹ پر 304 رنز بناکر طویل ترین شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے، فخر زمان نے سعید انور کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنز بنائے۔

    پاکستان نے کل 399 رنز بنا کر اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بھی کرلیا یعنی قومی ٹیم نے فخرزمان کی مدد سے ایک میچ میں ہی تین ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔

    فخرزمان نے 210 رنز بنا کربھارت کے خلاف سعید انور کے 194 رنز کا طویل ترین ریکارڈ توڑ دیا ہے، فخر زمان ڈبل سنچری کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کھلاڑی ہیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ کی یہ ساتویں ڈبل سنچری ہے۔ فخر زمان نے 148 گیندوں پر ڈبل سنچری5 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سےمکمل کی ۔

    دوسری جانب  امام الحق نے 113 رنز بنائے جبکہ آصف علی 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     دوسری جانب پاکستان کی اوپننگ بیٹنگ لائن نے 304 رنز بناکر پہلی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

    کرکٹ کی دنیا میں 286 رنز کی طویل ترین شراکت کا عالمی ریکارڈ اس سے قبل سری لنکا کے پاس تھا، جسے لنکن بیٹس مین جے سوریا اور تھرنگا نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیڈز کے گراؤنڈ میں یکم جولائی سنہ 2016 کو بنایا تھا۔

    ساتھ ہی ساتھ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بھی اسی میچ میں اسکور کیا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل بنگلہ دیش کے خلاف 385 رنز کا تھا۔

     خیال رہے کہ پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین محمد حفیظ اور عمران فرحت کی شراکت داری کا ریکارڈ توڑا ہے، جو انہوں نے سنہ 2011 میں زمبابوے کے خلاف 228 رنز بناکر قائم کیا تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اظہرعلی ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    اظہرعلی ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

    دبئی : پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار اور تاریخ ساز ڈبل اور ٹرپل سنچری اسکور کرلی، وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند کے ساتھ ڈبل اور ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کےپہلے کھلاڑی بن گئے، ان کے 302 رنز کے اسکور کے بعد پاکستانی ٹیم نے 579 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

    azhar-ali

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اظہر علی نے تاریخ ساز ڈبل اور بعد ازاں ٹرپل سنچری اسکور کردی۔

    ڈبل سنچری کے بعد اظہر علی نے سلیوٹ مارا اور پش اپس لگائے اسی طرح ٹرپل سنچری پر بھی جذبات کا اظہار کیا۔وہ ڈےنائٹ ٹیسٹ میں ڈبل اور ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے اور انہوں نے 302 رنز اسکور کیے پھر بھی ناٹ آئوٹ رہے۔

    پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی اظہرعلی میدان میں چھائے رہے،146 رنز سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی اورمحتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنزکا سنگ میل عبورکیا۔

    azhar-new

    اسد شفیق کے ساتھ مل کر 137  رنز جوڑے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا پہلا چھکا بھی اظہر علی کےحصے میں آیا۔

    190  رنز پر اظہر علی کو دوسری زندگی اس وقت ملی جب سلپ پر اظہر علی کا کیچ ڈراپ کیا گیا۔ اظہرعلی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور چوکا لگا کر کیرئیر کی دوسری سنچری بنائی۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا پاکستانی ٹیم نے سب سے پہلے یہ اعزاز اپنے نام کرلیاجبکہ روایتی حریف بھارت اس میچ کو کھیلنے سے محروم رہا۔

  • اوول ٹیسٹ: یونس خان نے  کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول ٹیسٹ: یونس خان نے کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول : پاکستانی ٹیم کے بہترین بیٹسمین یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکر ڈالی۔

    Younis Khan scores first double century against… by arynews

    تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ میں پاکستان کے مرد بحران یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یونس خان نے 280 گیندوں پر 200 رنز بنا کر ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔

    khan-post-1

    انہوں نے اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز چھکا مار کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بنا کر یونس خان دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں جاوید میانداد، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ ، وریندر سہواگ اور مارون اتاپاتو کے برابر آگئے ہیں، ان تما م کھلاڑیوں نے چھ چھ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

    khan-post-2

     

    یونس خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان اس میچ میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔ واضح رہے کہ یونس خان اس سیریز میں مکمل ناکام ہوگئے تھے جس پر ان کیخلاف شدید تنقید کی جا رہی تھی لیکن اوول میں انہوں نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کا شاندار تحفہ دے کر تمام شکوے دور کر دیئے۔