Tag: ڈبل سواری پرپابندی

  • 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور امن و امان کا ماحول برقرار رکھنے کےلیے یوم عاشورہ اور اس سے ایک دن قبل 9 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، ٹو وہیلر کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن ابھی سے جاری کردیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت بغیراجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی ہوگی۔

    محرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ماہ محرم میں بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی کےاقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام نے کہا کہ تمام جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی کے بغیر اجازت نہ دی جائے، نفرت انگیز آڈیو، ویڈیو اور مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں مکاتب فکر کو اسکاؤٹس اور پرائیویٹ سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/muharram-unauthorized-processions-provocative-content/

  • ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق اہم خبر

    ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق اہم خبر

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم سے 10 محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ 10،9محرم پرموبائل سروس جلوس کے راستوں پر بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم سیکیورٹی پلان سے متعلق پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کااجلاس ہوا، جس میں محرم الحرام پر صوبےکی امن وامان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو بریفنگ دی گئی ، جس میں کہا گیا یکم سے10محرم تک پاک فوج کی24کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں، محرم کیلئے رینجرز کی بھی34کمپنیوں کی خدمات کی درخواست مانگی ہیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا وفاقی وزارت داخلہ کو اس حوالےسے خط لکھ دیا گیا ہے ، یکم سے10محرم پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی ہوگی جبکہ 10،9محرم پرموبائل سروس جلوس کے راستوں پر بند رہے گی۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیاگیا، تمام اضلاع میں حساس مقامات پرفول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

  • شہدائے کربلا کا چہلم، کراچی میں دو روزکیلئے ڈبل سواری پرپابندی

    شہدائے کربلا کا چہلم، کراچی میں دو روزکیلئے ڈبل سواری پرپابندی

    کراچی : شہدائے کربلا چہلم کے سلسلے میں شہر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈبل سواری پر پابندی جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    امام حسینؓ کے چہلم پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں48گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 8 اور9نومبر کی درمیانی شب رات12بجے سے 10نومبر بروز جمعہ رات 12بجے تک ڈبل سواری پرپابندی عائد رہے گی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، حکام کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے کی وجہ سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانا ہے۔