Tag: ڈبل سواری پر پابندی

  • محرم الحرام  میں ڈبل سواری پر پابندی کب سے کب تک ہوگی ؟ فیصلہ ہوگیا

    محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی کب سے کب تک ہوگی ؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور : پنجاب میں محرم الحرام کے موقع پر یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے اور ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم بزرگ شہریوں، خواتین کوڈبل سواری پابندی سےاستثنیٰ ہوگا

    یکم سے10محرم تک عوامی مقامات پر ہتھیار اورآتش گیر مواد کی نمائش پرپابندی ہوگی اور اشتعال انگیز نعروں ، منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہوگی۔

    یاد رہے محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیشگوئی سامنے آگئی

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کوئٹہ کےآفس میں ہوگا ، چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ، یکم محرم کےچاند کی رویت کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    پاکستان میں محرم کا چاند 27 جون 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت 10 محرم (یوم عاشور) 7 جولائی کے آس پاس متوقع ہے۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : یوم علیؓ کے موقع پر شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر قائد میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اور سندھ میں یوم علیؓ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے متعدد سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں، ان اقدامات میں سب سے اہم اور آزمودہ اقدام موٹر سائیکل کی ڈبل سوری پر پابندی ہے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

    اس پابندی کا نوٹیفکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، شہر کے تینوں اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔

    موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اطلاق 21 سے 22 رمضان تک ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مذکورہ پابندی سے خواتین، بچے، بوڑھے اور صحافی مستثنیٰ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی پولیس نے یومِ علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کے تحفظ کیلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 5367 پولیس افسران اور جوان حفاظتی ڈیوٹی پرمامور ہیں، جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ جلوس میں آنے والے شرکاء کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد

    کراچی میں ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد

    کراچی : سندھ حکومت نے محرم کے موقع ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، کم عمر بچے، بزرگ شہریوں اور اداروں کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 

    تفصیلات کے مطابق محرم کے موقع پرامن و امان کی صورتحال قابو رکھنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئےمحکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردیں۔

    اس حوالے سے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تاہم خواتین 12سال سے کم عمر بچے اور بزرگ شہریوں سمیت صحافیوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    نجی سیکیورٹی ایجنسیوں کے یونیفارم اور ضروری خدمات انجام دینے والے ملازمین بھی استثنیٰ ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش کے تمام اجازت نامے یکم سے لیکر 10 تک معطل رہیں گے اور یکم سے10محرم تک ڈرون کیمروں کا استعمال بھی ممنوعہ ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی ممانعت ہوگی ، چھتوں پر غیر متعلقہ افرادکے آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔

    بغیر اجازت ریلیاں مجالس جلسہ اور تعزیئے نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایک ساتھ پانچ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام اجازت نامے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے جائیں گے اور علاقہ ایس ایچ او کو کسی بھی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

  • 3 دن کیلئے ڈبل سواری  پر پابندی

    3 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

    بنوں : خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں من و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، جس کے تحت اسلحہ رکھنے، ڈبل سواری اورگاڑیوں میں کالےشیشوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنرشاہ سعود نے بتایا کہ دفعہ 144 کا اطلاق آج سے 3 دسمبر 2023 تک رہےگا، دفعہ 144 ضلع بنوں میں جاری انسدادپولیومہم کیلئے نافذ کی گئی ہے۔

    شاہ سعود کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے اہم خبر

    ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے ماہ ربیع الاول کے موقع پر 2 دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ماہ ربیع الاول میں سندھ سمیت کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کوموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کراچی میں 12،11ربیع الاول کو اور ضلع شرقی میں 11،8اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    اس کے علاوہ حیدرآباد اور دادو میں 12،11ربیع الاول ، گھوٹکی ، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ ، کشمور، جیکب آباد ،نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

  • سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی لگ گئی

    سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی لگ گئی

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، 6 محرم سے 12 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈبل سواری پر پابندی کے لیے آئی جی سندھ نے درخواست کی تھی۔

    حکومت سندھ نے لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہے، معمر حضرات، صحافی، خواتین اور بچے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہل کاروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • سندھ: گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار

    سندھ: گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن میں گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا۔

    سندھ بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، گاڑی میں 2 سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گے، ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن، پابندیوں کی تفصیلات

    نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز آج رات 12 بجے سے 8 اگست تک بند رہیں گے، کریانہ، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، پھل والے اور تندور کھلے رہیں گے، دودھ، سبزی، ضروری اشیا کی دیگر دکانیں شام 6 سے صبح 6 تک بند رہیں گی۔

    ریسٹورنٹس میں صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، صنعتیں کھلی رہیں گی، میڈیا ورکرز کو ماسک پہن کر اور ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی پرنظرثانی کرنےکا حکم دے دیا اور نوٹیفکیشن کی وضاحت بھی طلب کرلی ، عدالت نے ریمارکس دئیے بازاروں سے پابندی ہٹادی گئی تو ڈبل سواری پرکیوں ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مارکیٹس دیگرچیزوں سےپابندی ہٹادی گئی توڈبل سواری پرکیوں پابندی ہے ، خصوصا ًصحافی طبقےکوڈبل سواری پرپابندی سےمشکلات کاسامناہے، سندھ حکومت خواتین،بزرگ اورصحافیوں پر سے پابندی ہٹائے۔

    عدالت نے صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی پر سندھ حکومت کو نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کوحکم دیا کہ سندھ حکومت نوٹی فکیشن کا جائزہ لیکر فیصلے میں نظرثانی کرے۔

    جسٹس محمدعلی کا کہنا تھا کہ جب پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی بندہےتولوگ سفرکس طرح کریں گے؟ صحافی اہم طبقہ ہے سندھ حکومت کو پابندی  لگانے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا۔

    عدالت نے سندھ حکومت کوڈبل سواری سےمتعلق نوٹیفکیشن کی وضاحت کرنے کی بھی ہدایت کی ، ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں ڈبل سواری کی اجازت ہے۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکےپی میں بھی ڈبل سواری پرپابندی ہے، عوام کی جانب سےاجازت کاغلط استعمال کیاگیاجس پرپابندی عائد کر دی جبکہ درخواست گزار نے کہا ڈبل سواری پرپابندی سے صحافیوں کومشکلات کاسامناہے، اسائنمنٹس موٹرسائیکل پر کور کرنے جانا پڑتا ہے۔

  • کراچی میں آج سے تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی میں آج سے تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی : سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 8 سے دس محرم تک کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے8 سے10محرم تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستنیٰ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ یکم ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز شاہ، صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور دیگر اہم افسران بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے عام انتخابات کے دوران استعمال ہونے والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی منظوری دی تھی۔

    انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے اور اس کے علاوہ پاک فوج کی52کمپنیوں کو بھی ریزرو میں تیار رکھا جائے تاکہ انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کیا جائے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا تھا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبہ سندھ میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی سیاسی عزم، قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس، رینجرز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی سخت محنت اور قربانیوں کی بدولت شہر میں امن و امان کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

  • نیا سال : کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ فوراً واپس

    نیا سال : کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ فوراً واپس

    کراچی : وزرات داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل محکمہ داخلہ سندھ نے نیو ایئر کے حوالے سے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    میڈیا پر خبر نشر ہونے پر سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کوٹیلی فون کیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈبل سواری کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اعلامیہ تبدیل کرکے مجھے بھیجوائیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے ساتھ ہی پولیس کو بھی ہدایت دے دی ہے کہ عوام کو نہ روکا جائے۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے آج نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت کراچی میں نئے سال کے موقع پر دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔

    قبل ازیں کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت پر شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کی باتیں کرنے والے اب پیچھے ہٹ گئے ہیں۔