Tag: ڈراؤنی فلم

  • ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ کا فائنل ٹریلر جاری

    ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ کا فائنل ٹریلر جاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی فینٹیسی ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم چھ ستمبر کو امریکی سنیماؤں پر دہشت پھیلائے گی۔

    ہالی ووڈ کی نئی ڈراؤنی فلم ’بیٹل جوس ٹو‘ ایک دہشت ناک کہا نی ہے جسے دیکھنے والوں کا خوف کے عالم میں کپکپا جانا لازمی ہے کیونکہ بیٹل جوس 30 سال بعد دوبارہ آ رہا ہے۔

    گھر پر ملکیت کا دعویٰ کرنے 30 سال بعد بھوت پھر لوٹ آیا، یہ فلم 30 مارچ 1988 کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ اس وقت کی ایک کلاسک ہارر فلم تھی جس میں مزاح، خوف اور فینٹاسی کے منفرد انداز شامل تھے جس کی وجہ سے یہ شائقین کو آج بھی یاد ہے۔

    “بیٹل جوس” فلم میں، کہانی ایک نوجوان جوڑے، ایڈم اور باربرا میٹ لینڈ کے گرد گھومتی ہے، جو ایک کار حادثے میں مر جاتے ہیں اور بھوت بن کر اپنے ہی گھر میں رہنے لگتے ہیں۔

    اب ان کے گھر میں ایک نیا خاندان، Deetzes، رہنے کے لئے منتقل ہوتا ہے، Maitlands انہیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہے۔ تاہم، جب اس کی تمام کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو وہ ایک شرارتی اور غصے والے بھوت کی مدد لیتی ہے جس کا نام (Betelgeuse) ہے، اب وہ اس کو بلانے کے لئے تین بار اس کا نام لیتی ہے تو وہ آ جاتا ہے۔

    Beetlejuice 2 (2024) Trailer | Michael Keaton | FIRST LOOK !!

    اس فلم کو ٹم برٹن نامی مشہور فلمساز نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہ ایسی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں جو قدرے عجیب اور بہت ڈراؤنی ہوتی ہیں لیکن ساتھ ہی بہت دلچسپ بھی ہیں۔ اس فلم میں بھی وہ مضحکہ خیز اور خوفناک چیزوں کو آپس میں ملاتے ہوئے دکھائیں دیں گے۔

  • ڈراﺅنی فلم نے ایک شخص کی جان لے لی

    ڈراﺅنی فلم نے ایک شخص کی جان لے لی

    بنکاک: تھائی لینڈ میں افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب ایک برطانوی شہری ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے چل بسا۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک میں ڈراﺅنی فلم ایک شخص کی جان لے گئی، تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے والا برطانوی شخص سینما میں ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے چل بسا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق 77 سالہ ریٹائرڈ برطانوی شخص برنارڈ چیننگ سینما میں نئی ریلیز مشہور ہارر فلم ’اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھ رہے تھے کہ بیٹھے بیٹھے جان کی بازی ہار گئے، تاہم لوگوں کو فلم ختم ہونے کے بعد ہی اس کا پتا چلا۔

    فلم ختم ہونے کے بعد خاتون نے برنارڈ کو اپنی سیٹ پر دیکھا جو انتقال کر چکا تھا جس کے بعد اس نے انتظامیہ کو آگاہ کیا، خاتون اس وقت خوف سے کانپ رہی تھی اور ایمبولینس طلب کی گئی۔

    ایمبولینس کے عملے نے مردہ قرار دیتے ہوئے انکی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔ اس سے قبل سینما کے عملے نے لوگوں کو برنارڈ کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے منع کردیا جبکہ کئی لوگ آس پاس بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ پاس بیٹھا شخص اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

    ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے حیران کن طبی فوائد

    پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے برنارڈ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی لاش برطانیہ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب برطانیہ کا سفارتی عملہ مسلسل اس معاملے پر تھائی لینڈ سے رابطے میں ہے۔

  • ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے حیران کن طبی فوائد

    ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے حیران کن طبی فوائد

    کیا آپ ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں؟ یا پھر ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے بعد آپ کو بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے اسی وجہ سے آپ ڈراؤنی فلمیں نہیں دیکھتے؟ تو جان لیں کہ ایسی صورت میں آپ بہت سے طبی فوائد سے محروم رہ جائیں گے۔

    آئیں جانتے ہیں کہ ڈراؤنی فلمیں دیکھنا صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔


    دماغ کے لیے مفید

    کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے دماغ کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

    فلم میں آنے والے اتار چڑھاؤ، سسپنس، خوف اور تجسس سے بھرے مناظر، اور غیر متوقع واقعات کے دوران آپ کے دماغ سے مختلف فائدہ مند کیمیائی اجزا خارج ہوتے ہیں۔

    یہ اجزا آپ کے دماغ کو پرسکون اور ہلکا پھلکا کرتے ہیں جبکہ آپ کو لاحق ڈپریشن میں بھی کمی کرتے ہیں۔


    برے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت

    ڈراؤنی فلموں میں آنے والے غیر متوقع واقعات و مناظر آپ کے دماغ کو فعال کرتے ہیں جس سے آپ اصل زندگی میں بھی برے حالات سہنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق جو افراد ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، ان میں خراب اور غیر متوقع حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور وہ ان سے نمٹنا بھی جانتے ہیں۔


    وزن میں کمی

    کیا آپ جانتے ہیں ڈراؤنی فلمیں دیکھنا آپ کے وزن میں بھی کمی کرسکتا ہے۔ 90 منٹ کی ہارر فلم آپ کے جسم سے 113 کیلوریز خارج کرسکتی ہے۔


    قوت مدافعت میں مضبوطی

    ہارر فلم کے خوفناک مناظر سے پیدا ہونے والا خوف آپ کی قوت مدافعت کو یکدم چوکنا کر کے آدھے گھنٹے بعد معمول کی حالت پر واپس لے آتا ہے۔

    یہ عمل جسم میں کسی بیکٹریل حملے کے بعد بھی انجام پاتا ہے۔ اس عمل سے آپ کی قوت مدافعت اور مضبوط ہوتی جاتی ہے۔


    ڈی این اے کے لیے فائدہ مند

    ڈراؤنی فلمیں آپ کے ڈی این اے کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے ڈی این کو طاقتور بنا کر ان میں مختلف امراض سے بچاؤ کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔