Tag: ڈرائیورز

  • دبئی میں ڈرائیورز کو وارننگ جاری

    دبئی میں ڈرائیورز کو وارننگ جاری

    خلیجی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرم موسم کے حوالے سے دبئی میں ڈرائیورز کو وارننگ جاری کردی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرم موسم میں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ ان دنوں دبئی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے ٹائر کا ربڑ نرم ہوسکتا ہے جس سے اس کے پنکچر ہونے اور پھٹنے کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے، ٹائر مسلسل گرم رہنے کے باعث اس کی حالت خراب ہوجاتی ہے اور ان میں دراڑیں اور پھٹنے کا زیادہ خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق گرم موسم میں خاص طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تاکہ حادثات اور پریشانی سے محفوظ رہا جاسکے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث یو اے ای میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں زائرین کی تعداد کم ہونے کے باعث عمرہ پیکجز تقریباً 25 فیصد سستے کردیے گئے ہیں۔

    ہم ہار کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، بائیڈن

    سرد موسم کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے ہیں۔ طلب کم ہونے کے باعث عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔

  • طور خم بارڈر پر تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزا لازمی قرار

    طور خم بارڈر پر تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزا لازمی قرار

    پاک افغان طورخم بارڈر پر آنے والی تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے پہلے ڈرائیورز صرف پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوسکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے طورخم بارڈر پر تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزہ لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے پہلے ڈرائیورز صرف پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوسکتے تھے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کے بعد پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے مسافر اور تجارتی قافلوں کو آمدورفت کی اجازت ہے، اس سلسلہ میں طورخم بارڈر پر قانونی طریقہ سے دو طرفہ آمدورفت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

    طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام نے گذشتہ دنوں ملاقات میں قانونی طور پر آمدورفت کے لئے سفری دستاویزات پر میٹنگ کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ ہونے چاہئے۔

    ان اہم اقدامات کا مقصد قانونی طور پر تجارت کو مستحکم کرنا ، سکیورٹی میں بہتری اور سمگلنگ کی روک تھام ہے۔

    دونوں ممالک کی جانب سے قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد تاجر اور ٹرک ڈرائیورز نے ان اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کو بھی فائدہ ہو گا اور تاجروں کو بھی فائدہ ہو گا، ایسے اقدامات پر ہم بہت خوش ہیں۔

    کسٹم انسپکٹرعالم زیب کے مطابق ویزہ ایمپلیمنٹیشن سٹم پوری دنیا میں قانون کے مطابق رائج ہے، یہاں پر ویزہ سٹم سے تاجروں اور عوام دونوں کو یکساں فائدہ ہے۔

    انچارج ایف آئی اے انعام الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی سے باڈر سے آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا آسان ہو گا۔

  • سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو خبردار کردیا

    سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو خبردار کردیا

    ریاض: سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے مقامی اور غیرملکی ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ سڑک پر لین کے مطابق گاڑیاں چلائیں بصورت دیگر سخت جرمانہ ہوگا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ سڑک لین کی خلاف ورزی پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    مملکت میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے ’محبان ٹریفک‘ کے نام سے آگہی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد سعودی عرب میں ٹریفک حادثات پر قابو پانا اور پابندیوں پر سختی سے عمل کروانا ہے۔

    محکمہ کا کہنا ہے کہ سڑک لین کا مقصد گاڑیوں کی رفتار سمیت چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو ان کے مقررہ راستوں پر گامزن رکھنا ہوتا ہے، بعض اوقات لین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے جو بڑے حادثے کا سبب بھی بنتی ہے۔

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ: خواتین سمیت11غیرملکی جاں بحق

    یاد رہے کہ 23 فروری کو سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 11افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے صرف ایک کا تعلق سعودی عرب سے تھا باقی تمام افراد غیر قانونی تآرکین وطن تھے۔

  • دبئی میں ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے 3 لاکھ 60 ہزار درہم کا انعام

    دبئی میں ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے 3 لاکھ 60 ہزار درہم کا انعام

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں بہترین اور ذمہ دارانہ انداز میں ڈرائیونگ کرنے والے 53 ٹیکسی ڈرائیورز کو بطور انعام 3 لاکھ 60 ہزار درہم سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیکسی کارپوریشن(ڈی ٹی سی) اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی( ٹی آر اے) کی جانب سے 53 خوش نصیب ٹیکسی ڈرائیوز کو تین لاکھ ساٹھ ہزار درہم انعام کے طور پر دیا گیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوز کی حوصلہ افضائی اور ان کی قابلیت میں مزید اضافے کے لیے انعامی رقم سے نوازا گیا، جو ٹریفک حادثات کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

    ٹریفک قوانین کے احترام کو فروغ دینے کے لیے حکام کی طرف سے سختی اور سزاؤں کا استعمال تو ہر جگہ کیا جاتا ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں اس مقصد کے لیے شاندار انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا ہے۔

    امارات کی سڑکوں پر زیادہ تر ٹیکسی چلانے والے ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں، تاہم گذشتہ سال ٹیکسی حادثات اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دبئی ٹیکسی کارپوریشن کی جانب سے ہر ماہ ڈرائیوز کی حوصلہ افضائی کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے پر قیمتی انعامات دیے جاتے ہیں، جبکہ سالانہ کی بنیاد پر دو ملین درہم انعامی رقم کے طور پر تقسیم ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں ڈرائیوز کو خاندان کے ہمراہ فری سفری سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنا وقت بیوی بچوں کے ساتھ بھی گزار سکیں۔