Tag: ڈرائیور

  • گاڑی سمندر میں جا گری، دو افراد جاں بحق

    گاڑی سمندر میں جا گری، دو افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں بے قابو گاڑی سمندر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثے کی شکار ہونے والی سفید رنگ کی گاڑی میں دو افراد سوار تھے جس میں سے ایک نوجوان گاڑی چلانا سیکھ رہا تھا کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری۔

    اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کاررائیوں کا آغاز کیا، اس دوران ایدھی کے رضاکار اور غوطہ خور بھی مدد کو آن پہنچے اور دونوں افراد کو نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔

    جناح اسپتال کے ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔

    دونوں افراد آپس میں رشتے دار تھے جن کی شناخت محمد افتخار اور دانیال کے نام سے ہوئی، میتوں کو جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

    ادھر کرین کی مدد سے ڈوبی ہوئی کار کو سمندر سے نکال کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس واقعے سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔

  • پیرس : کیش منتقلی وین کا ڈرائیور دس لاکھ یورو لے کر فرار

    پیرس : کیش منتقلی وین کا ڈرائیور دس لاکھ یورو لے کر فرار

    پیرس : فرانس میں رقم منتقل کرنے والی بکتر بند گاڑی کا ڈرائیور لاکھوں یورو اور گاڑی کے ہمراہ فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس شمال مشرق میں واقع ٹاؤن بوبگنی سے بینک اور منی ایکسینج کمپنیوں میں رقم پہنچانے والی کمپنی کا ڈرائیور بکتربند گاڑی اور بھاری رقم کے ہمراہ لاپتہ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 28 سالہ وین ڈرائیور نے دو روز قبل ویسٹر یونین کے سامنے 6 بجے کے قریب گاڑی روکی اور پھر کچھ دیر بعد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ وہاں سے چلا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مفرور ڈرائیور کے ساتھی کچھ وقت بعد واپس آگئے لیکن ڈرائیور کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بکتر بندگاڑی کچھ فاصلے پر ایک گلی سے برآمد ہوگئی تاہم ڈرائیور اور گاڑی میں موجود پیسوں کے تھیلے غائب ہیں جن میں 10 لاکھ یورو کی رقم موجود تھی، فرانس کے اینٹی گینگ اسکارڈ کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع ہوگئی ہے ۔

    رقم کی منتقلی پر مامور کمپنی لومیس کی جانب سے تاحال واقعے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    غیر خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی ایسی ہی واردات سنہ 2009 میں پیش آئی تھی جب بکتر بندگاڑی کا ڈرائیور 11 اعشاریہ 5 ملین یورو کی رقم لے کر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو کچھ ہفتے بعد ہی گرفتار کرلیا تھا۔

  • کار ایکسیڈنٹ کے دوران جانی نقصان سے بچنے کی تجاویز

    کار ایکسیڈنٹ کے دوران جانی نقصان سے بچنے کی تجاویز

    گاڑی چلانا ایک ایسا کام ہے جس کے لیے نہایت مشاقی و مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران دماغی طور پر حاضر رہنا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں فیصلہ کر کے اپنی اور گاڑی میں بیٹھے دیگر افراد کی جانیں بچائی جائیں۔

    لیکن ہر شخص ان اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا۔ ڈرائیونگ کے دوران آپ کا واسطہ بے شمار ایسے افراد سے پڑے گا جو نہایت لاپرواہی سے گاڑی چلا کر اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

    یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز بتارہے ہیں جن کو اپنا کر کسی حادثے کی صورت میں آپ اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں۔

    یہ تجاویز آپ کو شدید زخمی ہونے سے بچائیں گی جن کے بعد آپ اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے قریبی اسپتال جا کر ابتدائی طبی امداد حاصل کرسکتے ہیں۔

    گاڑی خریدنے کا پہلا اصول

    accident-5

    جب بھی آپ گاڑی خریدیں تو اس سے پہلے کچھ ہوم ورک ضرور کریں۔ انٹرنیٹ پر اس گاڑی کے ماڈل کی سیفٹی ریٹنگز سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔

    یہ ریٹنگز بتاتی ہیں کہ کسی حادثے کی صورت میں گاڑی میں بیٹھے افراد کو اگلی گاڑی نے زیادہ نقصان پہنچایا یا جس گاڑی میں وہ بیٹھے تھے وہی گاڑی ان کے زخمی ہونے کا سبب بنی۔

    سیٹ بیلٹ کا استعمال

    accident-4

    سفر کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال ایک ایسی مفید عادت ہے جو آپ کو کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچا سکتی ہے۔

    نہ صرف حادثے کی صورت میں، بلکہ سڑک پر اگر ایمرجنسی بریک بھی لگائے جائیں تب بھی آپ کا سر اگلی سیٹ یا شیشے سے ٹکرا سکتا ہے جس سے بچنے کا واحد حل سیٹ بیلٹ پہننا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سڑک پر پیش آنے والے کار ایکسیڈنٹس میں 98 فیصد اموات سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے باعث ہوتی ہیں۔

    یہ عمل اس وقت اور بھی ضروری ہے جب آپ کے ساتھ گاڑی میں بچے بھی موجود ہوں۔ بچوں کو گاڑی میں بٹھا کر سیٹ بیلٹ باندھنے سے قبل کبھی بھی گاڑی نہ چلائیں۔

    گاڑی میں موجود ایئر بیگ

    accident-2

    گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر لگا ائیر بیگ کسی حادثے کی صورت میں آپ کے سر اور چہرے کو شدید زخمی ہونے سے بچا سکتا ہے تاہم اس کے لیے بھی کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ضروری ہیں۔

    ڈرائیونگ کے دوران ہاتھوں میں گھڑی یا زیورات پہننے سے گریز کریں۔ اکثر حادثات میں ایئر بیگ اور چہرے کے درمیان ہاتھ آگئے جن میں پہنی گھڑیاں اور زیورات چہرے کو شدید زخمی کرنے کا سبب بنیں۔

    بازؤں کو اسٹیئرنگ وہیل پر ترچھا (کراس) کر کے مت رکھیں۔ دایاں ہاتھ دائیں جانب اور بایاں ہاتھ بائیں جانب رکھ کر گاڑی چلائیں۔

    اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران اپنی گود میں کوئی ایسی چیز رکھنے سے گریز کریں جو حادثے کے دوران آپ کا چہرہ ایئر بیگ تک پہنچنے سے روک دے۔

    ایئر بیگ کو کچھ عرصے بعد اچھی طرح چیک کرتے رہیں تاکہ اگر اس میں کوئی خرابی ہے تو اس کا علم ہوسکے اور فوری طور پر اس کو درست کیا جاسکے۔

    گاڑی میں غیر ضروری سامان

    accident-3

    گاڑی میں بغیر کسی سہارے کے رکھا ہوا ہلکا پھلکا سامان جیسے بیگ، موبائل فون، کھانے پینے کی اشیا یا لیپ ٹاپ وغیرہ کسی حادثے کی صورت میں اپنی جگہ سے اچھل کر آپ سے ٹکرا سکتے ہیں جس سے آپ کے زخمی ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ایکسیڈنٹ کے بعد

    ایکسیڈنٹ کے فوراً بعد قریبی اسپتال ضرور جائیں۔ ہوسکتا ہے آپ کو کوئی ظاہری چوٹ نہ لگی ہو، لیکن جھٹکے سے آپ کو کوئی اندرونی جسمانی یا دماغی چوٹ لگنے کا امکان ہو سکتا ہے جس کی درست تشخیص کوئی ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک حادثے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

  • کشمور:بخشاپورمیں کوچ کی ٹکرسے3موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کشمور:بخشاپورمیں کوچ کی ٹکرسے3موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کشمور: صوبہ سندھ کےعلاقے بخشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کےعلاقے بخشاپور کےقریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتارکوچ نےآگے چلنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کےنتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جامشورو میں انڈس ہائی وےپرکوچ اورٹرک میں تصادم کےنتیجے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق جامشورو کےقریب حادثےکاشکارہونے والی کوچ کندھ کوٹ سےکراچی جارہی تھی۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں ماہ 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں برس 8 جنوری کو ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےشہرسیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر 80دنبے ہلاک جبکہ 100سےزائدزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپردنبوں پرچڑھ دوڑا جس کےنتیجے میں 80دنبے ہلاک اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔حادثے کےباعث ٹریفک جام ہوگیا جس کوکلیئر کروانے کےلیےپولیس نے کرین منگوالی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق ڈمپرریس کےدوران بے قابو ہوا اور اس نے 80دنبوں کوکچل دیا۔پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کرلیاہے۔


    ڈمپر اور کار میں تصادم، 5افرادجاں بحق، 6زخمی


    یاد رہےکہ دوروز قبل کراچی میں آئی سی آئی پل پرتیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئےتھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


    جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔


    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےصوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    کراچی کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ فائرنگ میں ملوث 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر فائرنگ کی۔

    زخمی ڈرائیور کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔ زخمی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار روزانہ پیسے مانگتا ہے۔ آج بس نہیں روکی تو اس نے فائرنگ کردی۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو لاک اپ کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    واقعے کے خلاف مشتعل ڈرائیوز نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی جس سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک بھی معطل رہا۔ زخمی ڈرائیور کے اہلخانہ نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ،1شخص جاں بحق

    لاہور: کینا ل روڈ پر تیز رفتار ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کےمطابق انڈر پاس پرٹرک داخلے کے ممنوع کا بورڈ لگا ہواتھا اس کے با وجود ڈرائیور نے غفلت برتتے ہوئے انڈر پاس سے گزرنے کی کوشش کی۔

    انڈر پاس سےگزرنے کے نتیجے میں ٹرک کی چھت پر سوار 5 افراد میں سے 1 شخص علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

    خیال رہےکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • دبئی میں بغیر ڈرائیور کی بس کا افتتاح

    دبئی میں بغیر ڈرائیور کی بس کا افتتاح

    دبئی: دبئی میں پہلی بغیر ڈرائیور والی بسوں کا افتتاح کردیا گیا۔ بس میں 10 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

    دبئی میں 700 میٹر لمبی بغیر ڈرائیور کی بس آزمائشی سفر کا آغاز کر چکی ہے۔ فرانسیسی کمپنی کے اشتراک سے بننے والی ان بسوں میں الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہے جبکہ یہ فی گھنٹہ 40 کلومیٹرز کا سفر کرسکتی ہیں۔

    اس میں نصب کی گئی جدید ٹیکنالوجی کے باعث یہ بس خود کار طریقہ سے اپنی اسپیڈ کم یا زیادہ کرسکتی ہے جبکہ کسی راہگیر کے اچانک سامنے آجانے کی صورت میں بریک بھی لگا سکتی ہے۔

    دوحہ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے موبائل یونٹ کا قیام *

    دبئی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 2030 تک دبئی کی آدھی سے زیادہ ٹرانسپورٹ کو خود کار طریقہ نظام پر منتقل کردیا جائے گا۔

  • پوکے مون کھیلتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے خاتون کو کچل دیا

    پوکے مون کھیلتے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے خاتون کو کچل دیا

    ٹوکیو: جاپان میں ایک ٹرک ڈرائیور نے موبائل پر پوکے مون گو گیم کھیلتے ہوئے دو خواتین کو کچل دیا جن میں سے ایک ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوگئی.

    تفصیلات کےمطابق جاپان میں ٹرک ڈرائیور کو غلفت برتنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے بتایا کہ گیم کی وجہ سے اس کا دھیان بٹ گیا تھا اور حادثہ پیش آیا.

    جاپانی کمپنی کے ساتھ مل کر پوکے مون گو گیم تیار کرنے والی کمپنی نیانٹک انکارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گیم میں ایک فیچر متعارف کرارہے ہیں جس کے تحت جیسے ہی موبائل فون تھامے ہوئے شخص کی رفتار تیز ہوگی ایک ونڈو کھل جائے گی جو اس سے پوچھے گی کہ آپ ڈرائیونگ تو نہیں کررہے.

    یاد رہے کہ پوکے مون گو متعارف ہوتے ہی دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوگیا تھا اور ’پوکے مون گو‘ میں صارفین کو دنیا کے حقیقی مقامات پر مونسٹرز کو تلاش کرنا ہوتا ہے.

    اپنے موبائل فون پر دیکھتے ہوئے حقیقی دنیا میں مونسٹرز کی تلاش کے دوران لوگ اکثر کسی چیز سے ٹکرا جاتے ہیں یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجاتا ہے.

    *ایران نے پوکے مون گو گیم کھیلنے پر پابندی لگادی

    یاد رہے کہ ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک میں ویڈیو گیم ’پوکے مون گو‘ کھیلنے پر پابندی عائد کردی.

    *مقبول ترین موبائل ویڈیو گیم ’پوکی مون گو‘ کھیلنا حرام قرار

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سعودی عالم پوکے مون گیم کھیلنے کے خلاف فتویٰ بھی جاری کرچکے ہیں۔

  • لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی ٹکر سے چارافراد ہلاک

    لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی ٹکر سے چارافراد ہلاک

    لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی رکشے اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے داروغہ والا علاقے میں اورنج لائن منصوبے پر کام کے دوران ایک ٹرک نے رکشے اور دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

    حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،جاں بحق ہونے والوں میں چالیس سالہ امجد، دس سالہ نعمان اور 34 سالہ ملازم علی خان شامل ہیں،اور ایک بچے کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی.

    حادثے میں زخمی عامر کو سروسز اسپتال جبکہ تین زخمیوں وسیم،شمیم اور رزاق کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے،جبکہ اہل علاقہ نے واقعہ کےخلاف شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی،مظاہرین نے پولیس کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ٹرک کو بھی روک لیا.

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں.

    شہباز شریف نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی.