Tag: ڈرائیونگ اسکول

  • وزیرداخلہ سندھ نے سعیدآباد میں ڈرائیونگ اسکول کا افتتاح کردیا

    وزیرداخلہ سندھ نے سعیدآباد میں ڈرائیونگ اسکول کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیرداخلہ سندھ نے پی ٹی سی سعیدآباد میں ڈرائیونگ اسکول کا افتتاح کردیا، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نےڈرائیونگ اسکول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے، شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ بنانے کےلیے اقدام قابل ستائش ہے

    وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ اسکول سندھ پولیس کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ حادثات کی روک تھام میں اسکول اہم کردار ادا کریگا، ٹریفک پولیس میں اچھی شہرت کے حامل افسران تعینات کیے ہیں۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ اسکول کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں گے، باڈی وارن کیمراز نے پولیس کی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/driving-schools-established-at-the-government-level/

  • موٹرسائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہشمند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    موٹرسائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہشمند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور : موٹرسائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، خواتین کی سہولت کے لئےکلاسسز منعقد کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کو با اختیار اورخود مختار بنانے کا مشن جاری ہے، خواتین کو موٹر سائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھانے کے لئے 04 ڈرائیونگ اسکول قائم کردیئے گئے۔

    آبشارڈرائیونگ اسکول جیل روڈ، وویمن آن ویل اسکول ایل اوایس فیروزپورروڈ ، لبرٹی خدمت مرکز اورمناواں ٹریفک لائنزمیں ڈرائیونگ اسکولز قائم کئے گئے ہیں۔

    خواتین کی سہولت کے لئے صبح 8 سےشام 4بجے تک کلاسسز جاری ہیں ، اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ اسکولزمیں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔

    وویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے۔

    وومن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے کیونکہ معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔

  • سعودی عرب: سخت احتیاطی تدابیر کے تحت خواتین کا ڈرائیونگ اسکول کھول دیا گیا

    سعودی عرب: سخت احتیاطی تدابیر کے تحت خواتین کا ڈرائیونگ اسکول کھول دیا گیا

    ریاض: سعودی عرب کے شہر دمام میں سخت احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے خواتین کا ڈرائیونگ اسکول کھول دیا گیا، ڈرائیونگ گاڑیوں میں انسٹرکٹر اور شاگرد کے درمیان خصوصی پلاسٹک شیٹ لگائی گئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہر دمام میں الامام عبد الرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی کے خواتین ڈرائیونگ اسکول میں مقررہ پروٹوکول کے تحت ڈرائیونگ کلاسز بحال کردی گئیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول میں مقررہ ایس و پیز کی مکمل طور پر پابندی کی جا رہی ہے۔

    یونیورسٹی کے نگران اور ڈرائیونگ سکول کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر صالح الراشد کا کہنا ہے کہ اسکول میں ہر 1 گھنٹے بعد مکمل طور پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کر کے صفائی کی جاتی ہے جبکہ عمارت میں جگہ جگہ سینی ٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    چیئرمین کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ گاڑیوں میں انسٹرکٹر اور شاگرد کے درمیان خصوصی پلاسٹک شیٹ لگائی گئی ہے، علاوہ ازیں انسٹرکٹر کو خصوصی فیس شیلڈ بھی مہیا کی گئی ہے۔

    ڈرائیونگ کلاسز کے لیے آنے والی خواتین کو بھی ماسک اور دستانے فراہم کیے جاتے ہیں، استعمال ہونے والی گاڑی کو ہر بار استعمال سے قبل جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے۔

    اسکول میں سماجی فاصلے کے اصول کے تحت دفتر میں کام کرنے والی خواتین کو اس امر کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ڈیسک یا دفتر کے علاوہ کہیں اور نہیں جائیں گی، ادارے میں ہوٹلوں سے کھانا لانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں ڈرائیونگ اسکول کے ٹوائلٹس کو ہر 1 گھنٹے بعد جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے جبکہ راہداریوں میں بھی سینی ٹائزنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول میں صرف ان ہی کو آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے پیشگی وقت لیا ہوگا یا جن کی کلاس ہو، ان کے علاوہ اسکول سے رجوع کرنے والوں کو منع کردیا گیا ہے، جسے معلومات درکار ہوں وہ آن لائن یا ٹیلی فون پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

  • مکہ مکرمہ میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول کے قیام کا فیصلہ

    مکہ مکرمہ میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول کے قیام کا فیصلہ

    ریاض: سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں مقیم خواتین کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے لیڈیز ڈرائیونگ اسکول کے قیام کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول کے قیام کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرمایہ کار سامنے نہیں آیا۔

    ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کرنل فواز الحازمی نے لیڈیز ڈرائیونگ اسکول کے قیام کے حوالے سے پراپرٹی سیکٹر میں کام کرنے والی ایک نجی کمپنی کے صدر دفتر کا دورہ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر ٹریفک پولیس اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مابین خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکول کے قیام اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم پیشرفت بھی کی گئی۔

    متوقع ڈرائیونگ اسکول کے قیام کے حوالے سے تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، توقع ہے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد مکہ مکرمہ میں مقیم خواتین کا مطالبہ ہے کہ انہیں ڈرائیونگ سکول کی اشد ضرورت ہے۔

    فی الوقت سب سے قریبی اسکول طائف اور جدہ میں ہے جہاں داخلہ لینا مشکل ہے، اگر داخلہ مل جائے تو روزانہ کلاسوسز میں شرکت کرنا اس سے زیادہ مشکل ہے۔