Tag: ڈرائیونگ لائسنس

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    لاہور : ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ کار اور فیس شیڈول جاری کردیا گیا ، شہری 1 سے 5 سالہ مدت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈرائیونگ کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    محکمہ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس اس بات کی ضمانت ہے کہ ڈرائیور نے ضروری ٹیسٹ پاس کیے ہیں اور ٹریفک قوانین سے آگاہ ہے، جس سے حادثات میں کمی اور سڑکوں پر بہتر نظم و ضبط قائم ہوتا ہے۔ لائسنس قانونی طور پر گاڑی چلانے کی اجازت کا ثبوت بھی ہے۔

    لرنر ڈرائیونگ لائسنس

    ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے پہلے شہریوں کو لرنر لائسنس لینا لازمی ہے، جس کی فیس 500 روپے ہے اور یہ آن لائن بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد امیدوار کو مقررہ سینٹر میں جا کر تھیوری اور عملی امتحان دینا پڑتا ہے، جس کے بعد باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

    ستمبر 2025 کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس

    پنجاب میں کار ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ فیس 150 روپے مقرر ہے، ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امیدوار کو مزید 1,350 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ کوریئر فیس 480 روپے ہے، اس طرح ایک سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی مجموعی لاگت 1,830 روپے بنتی ہے۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری 1 سے 5 سالہ مدت کے لیے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، جس کی فیس شیڈول مختلف ہوگا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • سخت شرائط! ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    سخت شرائط! ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید سخت شرائط عائد کردی گئیں، قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت دی گئی جس کے بعد بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق موٹر وہیکلز بل کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    بل کے تحت ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید شرائط عائد کر دی گئی ہیں، ایل ٹی وی (لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل) اور ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل) لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ کورس کو لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ ڈرائیورز مناسب تربیت حاصل کرنے کے بعد ہی لائسنس حاصل کرسکیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی والوں نے 6 ماہ میں کتنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے؟

    اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے پوائنٹس منفی کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ اب ہیوی لائسنس اتنی آسانی سے کسی کو نہیں ملے گا، کیونکہ یہ اقدام شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ قانون حالیہ عرصے میں بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل، ٹرالر اور ڈمپر حادثات کے تناظر میں بنایا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کےلیے فیسوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کےلیے فیسوں کا اعلان

    دبئی(4 اگست 2025): یو اے ای روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور لرننگ پرمٹ سے متعلق نئی فیسوں کا اعلان کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل، لائٹ وہیکل اور لائٹ آٹومیٹک گاڑیوں کے لیے لرننگ پرمٹ کی فیس 100 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ اور ہیوی بسوں، مکینیکل مشینری اور ہیوی گاڑیوں کے لیے فیس 200 درھم ہو گی۔

    محکمہ ٹریفک میں فائل کھولنے پر 200 درہم، سیف ڈرائیونگ گائیڈ فیس 50 درہم اور آئی ٹیسٹ کے لیے کم از کم 140 اور زیادہ سے زیادہ 180 درہم فیس مقرر کی گئی ہے۔

     اس کے علاوہ ہر درخواست گزار کو 20 درہم انوویشن اور نالج فیس بھی ادا کرنا ہو گی، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے 21 سال سے کم عمر افراد سے 100 درہم جبکہ 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد سے 300 درہم فیس وصول کی جائے گی جس میں 20 درہم انوویشن فیس شامل ہے۔

    روڈز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی درخواست گزار ڈرائیونگ لائسنس کی کیٹگری کو مینول سے آٹو میٹک یا آٹو میٹک سے مینول میں تبدیل کرنا چاہے تو 200 درہم اضافی فیس اور 20 درہم انوویشن چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر

    کوہٹہ : پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔

    یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔

    اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ برس سے اتھارٹی نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔ اب تک یہاں سے 2,000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

    ڈی آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ لائسنس کے اجرا کے لیے مکمل اور جدید ٹیسٹنگ سسٹم موجود ہے، جس کی بدولت جو امیدوار مہارت کا مظاہرہ کرتا ہے، اسے پہلے ہی دن لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    اشفاق احمد کے مطابق موٹروے پولیس کی ہائی وے فورس بلوچستان میں کوئٹہ سے قلات اور اوتھل سے حب تک تعینات ہے۔ تاہم صوبے میں صرف 1,000 موٹروے پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جو کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بوجھ کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ نفری میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ شاہراہوں پر بہتر نگرانی اور ٹریفک کنٹرول ممکن بنایا جا سکے۔

    یہ اقدام نہ صرف بلوچستان کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے بلکہ ملک میں محفوظ ڈرائیونگ کلچر کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم بھی ثابت ہو گا۔

  • کراچی والوں نے  6 ماہ میں کتنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے؟

    کراچی والوں نے 6 ماہ میں کتنے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے؟

    کراچی : ٹریفک پولیس کے جرمانے اور سختیوں سے پریشان کراچی والوں نے چھ ماہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنوالئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کے جرمانے اور سختیوں کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔

    سندھ پولیس کی جانب سے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گذشتہ چند ماہ سے شہری ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوا رہے ہیں جبکہ رش کی وجہ سے شہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

    پولیس حکام نے انکشاف کیا کراچی والے چھ ماہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس بنوا چکے ہیں، ناظم آباد اور کلفٹن برانچ میں سب سے زیادہ رش دیکھا گیا تاہم شہری کراچی میں قائم 6 دیگر برانچوں سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

    کراچی میں سعید آباد، ملیر ۔ کورنگی اور سعو دآباد میں بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کام کررہی ہیں جہاں تمام کیٹگریز کے لائسنس کا اجراء کیا جاتا ہے۔

    شہری ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی آن لائن لرننگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں سرکاری ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول، شہریوں‌ کے لیے خوشخبری

    خیال رہے ڈرائیونگ لائسنس ایک سرکاری دستاویز ہے جو حکومت کسی فرد کو جاری کرتی ہے، تاکہ وہ قانونی طور پر سڑکوں پر گاڑی چلانے کا اہل ہو۔ یہ لائسنس اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ متعلقہ شخص نے ٹریفک قوانین، گاڑی چلانے کی تربیت اور ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ لائسنس مختلف اقسام میں جاری ہوتا ہے جیسے موٹر سائیکل، کار، ٹرک یا بس کے لیے علیحدہ علیحدہ لائسنس۔

    یہ لائسنس نہ صرف شناخت کا ذریعہ ہوتا ہے بلکہ کسی حادثے یا خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری کا تعین بھی اسی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں

    پشاور : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ڈرائیونگ ایک دستاویز ہے، جو آپ کو غیر ممالک میں قانونی طور پر نجی موٹر گاڑی چلانے کی اجازت دیتی ہے۔

    بوگس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور کمپوٹر آپریٹر پر مقدمہ درج کرلیا۔

    اینٹی کرپشن کے پی نے بتایا کہ ہانگ کانگ و آسٹریلیا سے لائسنس تصدیق کیلئے بھیجے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : جولائی 2025 سے ٹریفک جرمانوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا امکان

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بوگس لائسنس اجرا سے متعلق انکوائری کی گئی، ایف آئی آرمیں نامزد کمپوٹر آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ااینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ سٹنٹ ڈائریکٹرکی گرفتاری کیلئے چیف سیکرٹری سے اجازت لی جاری ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

    گوجرانوالہ : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی، شہریوں کی آسانی کے لئے چھ رہبر سینٹرز کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے چھ رہبر سینٹرز کا آغاز کردیا، جن میں لرنر، انٹرنیشنل، لائٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل پرمٹ شامل ہیں۔

    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عائشہ بٹ نے ان مراکز کا افتتاح کیا، جو عوام کو جدید، موثر خدمات پیش کرنے کے لیے اسمارٹ آفس ماڈل پر بنائے گئے ہیں۔

    اس اقدام کا مقصد ٹریفک حادثات کو کم کرنا اور ایک ایسے شہر میں ڈرائیونگ کی قانونی عادات کو فروغ دینا ہے، جہاں کی آبادی اب 2.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، لاکھوں گاڑیاں،زیادہ تر موٹر سائیکلیں روزانہ سڑکوں پر چلتی ہیں۔

    گوجرانولہ میں نئے سنیٹرز میں سے تین دستگیر چوک، چونڈہ قلعہ اور جناح انٹر چینج پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ تمام مقامات وائرلیس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے لیس ہیں اور سیکھنے والے، ڈپلیکیٹ، بین الاقوامی اور موٹر سائیکل لائسنس کا اجراء جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔

    ڈرائیوروں سے بھی بات کرنا ہوگی!

    مزید برآں، شہری ٹریفک کی شکایات درج کر سکتے ہیں اور سڑکوں کے حالات اور سرکاری محکموں کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

    سی ٹی او عائشہ بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ 15 لاکھ سے زائد لائسنس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

    انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پیروی کریں اور کم عمر افراد کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے   کے لئے بڑی شرط عائد

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد کردی اور ہدایت کی لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پراہم اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا،میئر کراچی ،آئی جی پولیس ودیگر حکام نے شرکت
    کی۔

    اجلاس میں تمام ہیوی ٹرانسپورٹ ، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز میں ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک سروس وہیکلز میں بھی ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا۔

    کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئےرفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی اور بھاری وہلکی گاڑیوں کےڈرائیورز کیلئےرینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

    مراد علی شاہ نے نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیارکی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ،نادرا کو منسلک کیا جائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جائے اور ٹریفک انجینئرنگ بیوروکی تنظیم نو اور اسےمیئر کراچی کےماتحت کیاجائے گا۔

    مراد علی شاہ نے غیر قانونی نمبرپلیٹس،سائرن و لائٹس ،کالےشیشےکیخلاف تیزکریک ڈاؤن اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پرسخت کارروائی کاحکم بھی دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے موٹرسائیکل ٹرپل سواری ،غیر محفوظ بائیکس کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیلئےکمیٹی قائم کردی ، جس کی نگرانی آئی جی سندھ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں،ٹریفک اور پولیس ملکر کام کریں اور مجھے روڈ حادثات کی روک تھام چاہئیے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تمام ہیوی وہیکلزچلانےوالوں کےڈرائیونگ لائسنس چیک کریں ، تمام گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہے، لیک کرتےیا غلط نمبرپلیٹس کےبغیرواٹر ٹینکرز کا سڑکوں پرچلنا ممنوع ہے ،فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

    لاہور : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب شہری موبائل فون پر لائسنس ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے، اس مہم کا مقصد لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے، جو اہل امیدواروں کو نظریاتی اور عملی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔

    اگر لوگ بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل، کار یا بھاری گاڑیاں چلاتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف چالان یا کسی اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    تمام شہریوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے لائسنس اپنے پاس رکھیں اگر انہوں نے یہ لائسنس ٹریفک پولیس پنجاب سے حاصل کیے ہیں، جو صوبے بھر میں اہل افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔

    پنجاب کے تمام شہروں میں مختلف پوائنٹس پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار ڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لیے مطالبہ کر سکتے ہیں۔

    بعض اوقات شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس رکھنا بھول جاتے ہیں ، ایسی صورت حال کا ایک حل ہے ، پنجاب پولیس نے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے جو شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سافٹ کاپی فراہم کرتی ہے، جو وہ اپنے اسمارٹ فون میں رکھ سکتے ہیں اور جب اہلکار مطالبہ کریں تو دکھا سکتے ہیں۔

    ای لائسنس کیسے ڈاؤن لوڈ کریں

    پنجاب کے شہریوں کو صرف ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ http://dlims.punjab.gov.pk۔ آپ کو لائسنس کی معلومات والے ٹیب میں ای-لائسنس کا آپشن ملے گا۔

    ای-لائسنس کا اختیار منتخب کرنے کے بعد، آپ کو اپنا CNIC نمبر اور تاریخ پیدائش شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ بعد میں ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کریں اور آپ کو لائسنس کی پی ڈی ایف کاپی مل جائے گی۔

    ٹریفک پولیس ہر درخواست دہندہ سے ٹیسٹ فیس کی مد میں 150 روپے وصول کرے گی، مزید برآں، ایک سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1,980 روپے ہے جبکہ دو سال کے لیے یہ 3,330 روپے ہوگی۔

    اگر آپ تین سال کی میعاد کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فیس کی مد میں 4,680 روپے ادا کرنا ہوں گے، اسی طرح محکمہ چار سال کے لیے 6,030 روپے اور پانچ سال کے لیے 7,380 روپے وصول کرتا ہے۔

  • ایسی برانچ جہاں آپ سہولت کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، ویڈیو رپورٹ

    ایسی برانچ جہاں آپ سہولت کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق شہر میں تقریبآ 90 لاکھ سے ایک کروڑ تک گاڑیاں اور موٹر سایئکلیں ہیں مگر صرف 40 فی صد لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔

    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قائم واحد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، جس کی حدود میں 400 گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے، پورے شہر سے لائسنس بنانے کے خواہش مند افراد ہر طرح کی سہولیات کی دستیابی کی وجہ سے اس برانچ میں آنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اس برانچ میں چار سو گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے، یہ سہولت شہر کی کسی جگہ میسر نہیں ہے، اور یہ برانچ ڈرائیونگ لائسنس کے ایجنٹ مافیا سے بھی پاک ہے۔ یہاں پورے نظام کو شفاف بنایا گیا ہے، اور سارے کاؤنٹرز کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کیا گیا ہے۔

    خواتین ٹریفک وارڈنز نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی ٹھان لی، ویڈیو رپورٹ

    ناظم آباد برانچ کے انچارج ڈی ایس پی اعجاز قائم خانی کا کہنا ہے کہ اس برانچ میں لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، ان کی رہنمائی کے لیے تمام جگہوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں