Tag: ڈرائیونگ لائسنس فیس

  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 5 سال کیلئے اپ ڈیٹ کردی گئی

    ڈرائیونگ لائسنس فیس 5 سال کیلئے اپ ڈیٹ کردی گئی

    سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے حوالے سے نئی معلومات شیئر کی ہیں جس میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

    لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے اور شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لازمی ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر لائسنس کے بنا گاڑی چلانے پر ان کے خلافف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جاسکتا ہے اور لائسنس پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔

    کار، جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس فیس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔

    دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔

    پنجاب کے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ http://dlims.punjab.gov.pk کا وزٹ کریں جہاں انھیں ای لائسنس بنوانے کے حوالے سے بھی آپشن ملے گا۔

  • ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر

    لاہور: پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھاری اضافہ کردیا گیا ، یکم جنوری سے لرنرفیس 60 روپے سے بڑھا کر 1ہزار روپے کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی تاہم اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا کہ یکم جنوری سے لرنرفیس 60روپے سے بڑھا کر 1ہزار روپے کردی جائے گی جبکہ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔

    امریکا،کینیڈا ودیگر ممالک کے شہری آن لائن 100ڈالر ادا کرکے لائسنس بناسکیں گے۔

    سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجزمیں ایم بی بی ایس ،بی ڈی ایس طالبعلوں کیلئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی، طلبہ صرف ہائی گریڈمیرٹ سے لوگریڈ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزمیں ٹرانسفر ہوسکیں گے۔

    اجلاس میں چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی ا لاٹ کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی منظوری دے دی گئی جبکہ پنجاب کابینہ نے 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کا شتکاروں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہر کاشتکار کو ساڑھے 12ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔

    پنجاب کابینہ نے جیلوں کے اسپتالوں کاانتظام محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کرنے اور قیدیوں کے لئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں پنجاب میں نرسنگ کی طالبات کی تعداد دگنی کرنے کیلئے فنڈز کے اجرا اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے لئے انتظامی کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی۔

    اس کے علاوہ ملتان اور بہاولپور کے ریجنل بلڈ سنٹرز کی مینجمنٹ و آپریشن کے لئے معاہدے کی تجدید کی منظوری دیتے ہوئے چلڈرن اسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ کرکےمیڈیکل انسٹیٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیززمیں جنوبی پنجاب کے لئے پی کے ایل آئی ٹو قائم ہوگا۔

    پنجاب کابینہ نے لاہور، بہاولپور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسزکےوی سیزکی سلیکشن کیلئے سرچ کمیٹی کی منظوری اور پراسیکیوٹرزکی ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کیلئے پالیسی فریم ورک کی منظوری دی۔