Tag: ڈرائیونگ لائسنس

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد  کے لئے اہم خبر

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ٹریفک پولیس نے صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کی ہے۔

    موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے۔

    عمر کے تقاضے کو پورا کرنے والے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔

    رجسٹریشن کے بعد، درخواست دہندگان کو میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فٹنس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔

    مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے افراد کو پہلے لرنر کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جو ایک سال کے لیے ہوگا۔

    محکمہ ٹریفک کاروں اور موٹرسائیکلوں دونوں کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتا ہے، جس کی مدت تین سال اور پانچ سال ہے، تین سالہ لائسنس کی فیس 1,410 روپے اور پانچ سالہ لائسنس کی 1,860 روپے ہے۔

    سال 2024 میں، کراچی کے رہائشیوں نے مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 850 ملین روپے ٹریفک جرمانے ادا کیے جبکہ 1.157 ملین چالان جاری کیے گئے۔

    کراچی میں سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی عام خلاف ورزیوں میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے مسائل شامل ہیں، جس کے نتیجے میں 221,000 چالان اور 119.3 ملین روپے جرمانے ہوئے۔

    اس کے بعد سگنل کی خلاف ورزی (196,000 چالان ور 124.9 ملین جرمانے)، اوور لوڈنگ (200,000 چالان اور 103.1 ملین روپے جرمانے) اور یک طرفہ/ غلط ڈرائیونگ پر (91,000 چالان اور 20.2 ملین جرمانے کیے گئے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکار معطل

    ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکار معطل

    کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ سعود آباد میں مبینہ کرپشن اور فرائض میں غفلت پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد کے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکاروں کو مبینہ کرپشن اور غفلت برتنے پر معطل کر کے بی کمپنی بھیج دیا گیا۔

    معطل کیے گئے افسران میں انسپکٹر اشرف علی سومرو اور انسپکٹر سعید محمد شاہ شامل ہیں، سب انسپکٹر محمد صدیق میمن کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔

    سینئر کلرک محمد آصف علی، اے ایس آئی محمد پناہ، اے ایس آئی شاہد علی، اور ہیڈ کانسٹبل شہزاد گل کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ان تمام معطل کیے گئے افسران و اہلکاروں کو بی کمپنی پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    منظم جرائم چلانے والوں اور اسپیشل برانچ اہلکاروں میں گٹھ جوڑ کا انکشاف

    ادھر کراچی میں اسپیشل برانچ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف متحرک ہو گئی ہے، منظم جرائم چلانے والوں اور اسپیشل برانچ اہلکاروں میں گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم پولیس کے اعلیٰ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظم جرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مسلسل مبینہ طور پر جھوٹی آئی آرز (انفارمیشن رپورٹ) بھی نکلنے لگی ہیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند حضرات کو جنوری2025 سے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند حضرات کو جنوری2025 سے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

    کار، موٹرسائیکل اور رکشہ کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کو جنوری 2025 سے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی، ٹریفک پولیس نے بتادیا۔

    پنجاب میں موٹر سائیکل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو جنوری 2025 سے ایک سالہ مدت کے لائسنس کے لیے 930 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ امیدواروں کو ٹیسٹ فیس کی مد میں 50 روپے بھی ادا کرنا ہونگے۔

    ایک سال کے لیے کار کا لائسنسن بنوانے والوں کو 1830 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ ٹیسٹ فیس کی مد میں انھیں 150 روپے دینا ہونگے، اسی طرح رکشہ لائسنس کی فیس 880 روپے اور اس کی ٹیسٹ فیس 100 روپے ہوگی۔

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے جو چیزیں درکار ہیں ان میں سی این آئی سی کی کاپی، 3 پاسپورٹ سائز تصاویر، میڈیکل سرٹیفکیٹ، 50 سال سے زائد عمر کے اشخاص کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، اپلیکیشن فارم اور اصل لرنر پرمٹ درکار ہوگا۔

    خیال رہے کہ پنجاب ٹریفک پولیس صوبے میں گاڑی چلانے والوں کو لائسنس دینے کی مجاز ہے، صوبے میں رہنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے سے قبل لائسنس حاصل کریں۔

    ٹریفک ڈپارٹمنٹ ان لوگوں کو لائسنس دیتا ہے جو دیے گئے مخصوص وقت میں پریکٹیکل اور روڈ سائن دنوں ٹیسٹ میں پاس ہوتے ہیں۔

  • ٹریفک پولیس کا کارنامہ : نابینا شخص کا ڈرائیونگ لائسنس کیسے بنا؟ ویڈیو دیکھیں

    ٹریفک پولیس کا کارنامہ : نابینا شخص کا ڈرائیونگ لائسنس کیسے بنا؟ ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد میں چند ہزار رشوت کے عوض نابینا شخص کا ڈرائیونگ لائسنس بنادیا گیا، ٹیم سرعام نے متعلقہ افسران کی بدعنوانی کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے محض 30ہزار روپے رشوت دے کر اسلام آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے نابینا شخص کا ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیا۔

    کسی دوسرے شخص کے میڈیکل ٹیسٹ پر رشوت خور اور عقل کے اندھے اہلکاروں نے نابینا شہری کو ڈرائیونگ لائسنس تھما دیا۔

    ٹیم سرعام کے اسٹنگ آپریشن سے معلوم ہوا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار 30 ہزار لے کر کسی کا بھی لائسنس بنا کر دے دیتے ہیں۔

    رشوت دینے والے کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی خود ہی پاس کرادیا جاتا ہے۔ ٹیم سرِعام نے اس مکروہ دھندے میں ملوث رشوت خور ٹریفک اہلکار اور ایجنٹ پکڑوا دیئے۔

    اس کام کیلیے ٹیم سرعام نے ایک ایسے شخص کا انتخاب کیا جس کو ایک آنکھ سے بالکل بھی دکھائی نہیں دیتا تھا، ملک بھر میں کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنانے سے پہلے امیدوار کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔

    پہلے مرحلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار طلحہ سے رابطہ کیا گیا جس نے ایک اناڑی شخص کا ڈرائیونگ لائنسنس بنوانے کیلیے 30 ہزار روپے طلب کیے۔ اور تھوڑی بہت بحث کے بعد مقررہ رقم کے وعدے پر کام شروع کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس اہلکار طلحہ نے سرعام کے نمائندوں کو دفتر کے اندر موجود ایجنٹ سانول کے حوالے کرتے ہوئے رشوت کی رقم اس کو دینے کی ہدایت کی۔

    ایجنٹ سانول نے احسان جتاتے ہوئے کہا کہ میں تو ایک لائسنس کے ایک لاکھ روپے تک لیتا ہوں صرف طلحہ کی وجہ سے اتنی کم رقم لے رہا ہوں۔ جس کے بعد لائسنس جاری کردیا گیا۔

    اگلے مرحلے میں ٹیم سرعام نے نابینا شخص کا ڈرائیونگ لائنسنس بنوانے کی کارروائی کا آغاز کیا، اور لائسنس بننے کے بعد انہیں بے نقاب کرنے کیلیے ٹیم سرعام کیمروں سمیت اس دفتر جا پہنچی۔

    ٹیم سر عام کو دیکھتے ہی اہلکار طلحہ اور ایجنٹ سانول کی زبان گنگ ہوگئی پہلے پہل تو دونوں اپنے اس جرم سے انکار کرتے رہے لیکن ویڈیو ثبوت دیکھنے کے بعد ان کے پاس اعتراف جرم کے علاوہ کوئی چارا نہ تھا۔

    یاد رہے کہ آج سے 12 سال قبل بھی ٹیم سر عام نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے نابینا شخص کا لائسنس بنوایا تھا جس کے بعد ملک بھر میں تہلکہ مچ گیا تھا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس مافیا کو جڑ سے ختم کیا جاتا لیکن حالات اب بھی جوں کے توں برقرار ہیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، اب لائسنس بنوانے کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، اب لائنسنس بنانا مزید آسان ہوگیا۔

    شہریوں کی سہولت کے لیے اب انتظامیہ کی جانب سے لائسنس بنوانے کے لیے ڈی ایل موبائل وین کی سہولت کا آغآز کردیا گیا ہے، جو پورے شہر میں عوام کو سہولت فراہم کریں گی

    ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اقبال دارا پاکستان چوک پہنچے، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ڈی ایل برانچ اور آن لائن سسٹم کے بعد موبائل وین شروع کی، ایک اور موبائل وین تیار کر رہےاس طرح 2 وین ہو جائیں گی۔

    اقبال دارا کا کہنا تھا کہ موبائل وین سے لرنر، تجدید اور نان کمرشل لائسنس بنوا سکتے ہیں، یہی تمام سہولیات آن لائن سسٹم سےبھی حاصل کی جاسکتی ہیں، کوئی بھی کمپنی،دفتر یاادارہ درخواست پر وین بلا سکتا ہے۔

    اس وقت موبائل وین پاکستان چوک کے علاقے میں موجود ہے، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد اس سہولت سے استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔

    اس سے قبل بھی عوام کی آسانی کے لیے آن لائن سروس پہلے ہی فعال کردی گئی تھی، شہریوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ انٹرنیٹ سے شناسائی نہیں رکھتے ان کے لیے وین کسی سہولت سے کم نہیں۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے شہریوں کو اب کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

    ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے شہریوں کو اب کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

    سال کے شروع میں پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں ہر قسم کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 20 سال کے وقفے کے بعد ڈرائیونگ فیس کے اسٹرکچر پر نظرثانی کی ہے، صوبائی انتظامیہ نے لرنر لائسنس، کار + موٹر سائیکل لائسنس اور دیگر کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی فیس 500 روپے مقرر کی ہے جبکہ پہلے یہ فیس صرف 60 روپے تھی۔

    اس سے پہلے لاہور، راولپنڈی میں حکومت پانچ سال کی میعاد کے ساتھ موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 550 روپے فیس وصول کرتی تھی، اب اتھارٹی موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 500 روپے سالانہ وصول کررہی ہے۔

    حکومت نے کار یا جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ہر سال 1800 روپے مقرر کی ہے، اس سے قبل کار، جیپ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس پانچ سال کی معاید کے لیے 950 روپے تھی۔

    خیال رہے کہ لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب میں تمام اہل شہریوں کو گاڑی چلانے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے ایک درست لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے، لائسنس نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو جرمانے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم‌ خبر

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم‌ خبر

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کے آغاز کے ساتھ آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے اناڑی اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کردیا گیا ، اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین دن میں 12 ہزار سے زائد شہری رجسٹرڈ ہوگئے جبکہ آن لائن 11 سو افراد نے اپنے لائسنس بھی بنوائے۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا میں جس طرح خبر چلی اب اس کی تعداد مزید بڑھے گی، ہم بھی یہ چاہ رہے کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچزمیں رش کم ہو، اگلے مرحلے میں پورا زور قانون کے نفاذ پر لگائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ حادثات کی وجہ وہ ڈرائیور ہیں جن کو گاڑی چلانانہیں آتی، پہلے اس لیے سختی نہیں کی تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز پر رش بڑھ جائے گا لیکن اب جنہوں نے ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوائے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

    آئی جی سندھ نے اناڑی ڈرائیورز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اب کوئی بغیر لائسنس گاڑی چلانے والا ڈرائیور قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں قانون پسند شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں وہیں اب قانون شکنی کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے گا تاکہ سڑک پر موجود عوام کی جان محفوظ بنائی جاسکے ۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب دھکے نہیں کھانے پڑیں گے نہ قطاروں میں لگنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے رہائشیوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس کیلئے قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں، اب وہ گھر بیٹھے باآسانی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

    سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کردیا ہے، انٹرنیشنل  لائسنس بنوانے کے خواہش مند افراد یا جن کے پاس سندھ کا لائسنس ہے وہ بھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس سندھ کی ایپ پراپلائی کیا جاسکتا ہے، لرننگ لائسنس حصول کے بیالیس دن بعد مستقل یا پکا لائسنس مل جائے گا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کیلئے ایپ کو شروع کیا گیا ہے۔
    اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا نئی سروس شہریوں کو لرننگ لائسنس، اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم، بین الاقوامی اجازت نامے صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس سندھ کے درست ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔

    انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس خدمات کو جدید بنانے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کراچی پولیس چیف کو شہر میں ’ماڈل‘ تھانے قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے کہا آن لائن سروس کراچی کے ڈرائیوروں کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، امید ہے کہ یہ نظام لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر کام کا بوجھ کم کرے گا۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

    کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ آن لائن سروسز سے شہری باآسانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

    کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہریوں کے لیے آن لائن سروسز سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا سنگ میل ثابت ہوگا۔

    وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری اس سروس کے ذریعے باآسانی لائسنس حاصل کریں گے، جدید طرز پولیسنگ سے سندھ پولیس کاچہرہ مزید بہتر و تبدیل ہوگا۔

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اِجراکی آن لائن سہولت کا مقصد ٹریفک حادثات کو کم کرنا ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا تقریب میں مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ٹریفک نظام آئی ٹی کے تحت کام کررہا ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ہر قانون پسند شہری کی ذمہ داری ہے، جس کے بغیر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر اسے سزا و جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے، درخواست دہندگان کو نظریاتی اور عملی دونوں ٹیسٹ پاس کرنے ہوتے ہیں اور ضروری فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

    اس سال کے آغاز میں پنجاب حکومت نے گجرات اور گوجرانوالہ سمیت تمام شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فیس کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی اور اضافہ کیا گیا۔

    یہ اضافہ 20 سال کے بعد ہوا اور اس سے لرنر اور کار/موٹرسائیکل لائسنس سمیت مختلف قسم کے لائسنسوں کی فیسوں پر اثر پڑا۔

    نئی فیسوں کا مقصد عمل کو ہموار کرنا اور جدید انتظامی اخراجات کی عکاسی کرنا اور ساتھ ہی شہریوں پر زور دینا تھا کہ وہ ممکنہ قانونی مسائل سے بچنے کے لیے ضوابط کی تعمیل کریں۔

    لرنر لائسنس فیس کتنی ہے؟

    صوبائی حکومت نے لرنر لائسنس کے اجراء کی فیس 500 روپے مقرر کی ہے۔ اس سے قبل یہ فیس صرف 60 روپے تھی۔

    موٹر سائیکل کے لئے لائسنس کی فیس

    حکومت موٹر سائیکل کے لائسنس کے لیے 500 روپے سالانہ وصول کرتی ہے جبکہ اس سے قبل پانچ سال کی میعاد کے ساتھ موٹر سائیکل  کے لائسنس کے لیے 550 روپے فیس لیتی تھی۔

    کار اور جیپ  کے لئے  لائسنس کی فیس

    حکومت کار کے  لائسنس کی مد میں شہریوں سے ہر سال 1800 روپے وصول کرے گی، اس سے قبل  فیس 950 روپے تھی۔