لاہور : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے حکم پر موٹرسائیکلسٹ کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ موٹرسائیکل لائسنس کیلئے اب لرنر پرمٹ کےبعدانتظار نہیں کرنا پڑے گا، محدود مدت موٹرسائیکل لائسنس کیلئے 42 دن کالرنرپریڈختم کیاجارہا ہے۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ اب لرنر پرمٹ کےساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکرلائسنس حاصل کرسکتےہیں، سہولت فراہم کرنےکامقصدقیمتی وقت محفوظ اورقانون پسند شہری بنانا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، شہری موٹرسائیکل لائسنس ایک، دو،پانچ سال تک کا لائسنس بنواسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا، شہری لائسنس کےلئے صرف شناختی کارڈ کے ساتھ تشریف لائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے مراحل کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔
ریاض : سعودی عرب کے ٹریفک پولیس حکام نے کہا ہے کہ ڈرائیور کے ویزے پر آنے والے غیر ملکی کارکنوں کو اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر مشروط ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ٹریفک حکام نے غیر ملکی ڈرائیوروں کی سہولت کیلئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ تارکین وطن ڈرائیورجو پہلی بار نئے ویزے پر یہاں آتے ہیں انہیں یہاں کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
اسی صورتحال کے پیش نظر انہیں یہ ہدایات دی جاتی ہے کہ ان کے ملک سے جاری کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس کا مملکت میں قابل قبول ہونا ضروری ہے جو یہاں کے ضوابط کے مطابق جاری کرایا گیا ہو۔
ادارہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی ڈرائیورز کے لیے عارضی طورپر اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کا مصدقہ ترجمہ کرانا ہوگا۔
اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر غیرملکی کارکن کو مملکت میں 3 ماہ سے زیادہ ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس دوران انہیں مملکت کا ڈرائیونگ لائسنس لازمی طورپر جاری کرانا ہوگا۔
کراچی : وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس پر شہریوں کو مشکلات ہیں، سسٹم آن لائن کررہے ہیں، لائسنس ری نیوکرانے کیلئے آن لائن ادائیگی کی جاسکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام میں بہتری چاہتےہیں تاکہ شہرخوبصورت لگے، میئرکراچی سےپارکنگ نظام کی بہتری کیلئے بات کی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے چار بلین کی رقم ریلیز کر دی گئی ہے، کیمرے لگنا شروع ہو گئے اٹھارہ ماہ میں کام مکمل ہو جائیگا ، سیف سٹی پراجیکٹ میں حیدر آباد ، سکھر ، بینظیرآباد ،لاڑکانہ کو بھی شامل کرینگے اور سی ٹی ڈی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنائیں گے ۔
انھوں نے انکشاف کیا پریا کماری زندہ ہے اور بہالپور کی لوکیشن آئی ہے ، پریاکماری کا کیس تین سال پرانا ہے، ڈی آئی جی میر پور خاص کی سربراہی میں کمیٹی پریا کماری کی بازیابی کے لیے کوشش کرے گی ، پوری کوشش ہے پریا کماری کو بازیاب کرائیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ، کیس چالان کی طرف جا رہا ہے ،پولیس نے اپنا کام مکمل لیا جبکہ جان محمد مہر کا کیس بھی اہم ہے ،کچھ دن میں خوشخبری سنائیں گے۔
مشیگن: امریکی ریاست مشیگن میں ایک ملزم کی عدالت پیشی کے موقع پر ایک ایسا واقع پیش آیا، جس نے نہ صرف جج بلکہ پوری عدالت کو ششدر کر کے رکھ دیا، اس واقعے کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا کو بھی حیران کر دیا۔
امریکی ہفتہ وار میگزین پیپل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مشیگن میں ایک جج اس وقت حیران رہ گیا جب معطل شدہ لائسنس والے شہری نے زوم کے ذریعے ورچوئل کورٹ کی سماعت میں کار چلاتے ہوئے شرکت کی۔ جج نے اس حرکت پر ملزم کو پولیس اسٹیشن جا کر اپنی گرفتاری پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
15 مئی کو این ہاربر کی عدالت میں سماعت کے دوران جیسے ہی کوری ہیرس نامی ملزم ویڈیو کال کے ذریعے عدالتی کارروائی کا حصہ بنا تو ڈسٹرکٹ جج نے اندازہ لگایا کہ اُس نے سیٹ بیلٹ پہنی ہوئی ہے، جس کے بعد جج نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ ڈرائیو کر رہے ہیں؟
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے جواب دیا کہ دراصل میں اپنے ڈاکٹر کے پاس جا رہا ہوں، مجھے صرف ایک سیکنڈ دیں، میں ابھی گاڑی پارک کر رہا ہوں۔ ملزم کے جواب نے جج کو حیران کر دیا، جب کہ کمرۂ عدالت میں موجود دیگر لوگوں کو بھی اپنی ہنسی روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ملزم کے پبلک ڈیفنڈر نے عدالت کو بتایا کہ اس کا مؤکل زوم کے ذریعے حاضر ہوگا، تاہم جب کوری ہیرس نے کال جوائن کی، تو معلوم ہوا کہ وہ چلتی گاڑی میں تھا، کوری ہیرس نے ایک ہاتھ سے فون پکڑ رکھا تھا اور دوسرے سے گاڑی چلا رہا تھا۔
جج سمپسن کی حیرت
یہ ایسا ناقابل یقین واقعہ تھا کہ جج سمپسن واقعی ششدر رہ گئے، تاہم کوری ہیرس نے جج سمپسن کے الجھے ہوئے اور حیران کن تاثرات کو محسوس نہیں کیا، کیوں کہ وہ پارکنگ میں مصروف تھا، چند سیکنڈ بعد جج نے ہیرس سے پوچھا کہ کیا وہ کہیں ٹھہر گئے ہیں؟ مدعا علیہ نے کہا جی بس روک رہا ہوں، ہاں، اب میں ساکن ہو چکا ہوں۔
جج ہیرس کی خاتون وکیل سے جب اس حرکت کے سلسلے میں وضاحت طلب کی، تو وکیل نے کیس چار ہفتوں تک کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کر دی، تاہم جج سمپسن نے کہا ’’ٹھیک ہے، لیکن ایسا کچھ ہے جسے میں سمجھا ہی نہیں ہوں، ابھی یہ ڈرائیونگ ہو رہی تھی، حالاں کہ کیس لائسنس معطلی کا ہے، ملزم ڈرائیونگ کر رہا تھا، اور اس کے پاس لائسنس نہیں تھا۔‘‘
اس کے بعد عدالت میں سناٹا چھا گیا، ایسا لگ رہا تھا کہ زوم کے شرکا میں سے کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ اس موقع پر کیا ردعمل ظاہر کیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ بعد ازاں جج نے ہیرس کی ضمانت منسوخ کر دی، اور حکم دیا کہ مدعا علیہ شام 6 بجے تک اپنے آپ کو واشٹیناؤ کاؤنٹی جیل کے حوالے کر دیں، ناکامی کے نتیجے میں عدالت بغیر ضمانت وارنٹ جاری کرے گی۔
عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ کوری ہیرس پر اکتوبر 2023 میں معطل شدہ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر کیس کی سماعت کی یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے۔
لاہور: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، امیدواروں کے لئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار 42 کے بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ سائن ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کو پہلے ہی یہ سہولت میسّر تھی۔
یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دیں گے، اسلام آباد کا کوئی شہری جو 70سال یا زائد عمر کا ہے ، ڈرائیونگ لائسنس گھر جاکر دیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے، کوئی پولیس یا آرمی میں جاتا ہے تو سوچ سمجھ کرجاتا ہے، یہ فورس 24گھنٹے کام کرنے والے فورس ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان بناتے ہوئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے سہولت کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج سے گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دیں گے، اسلام آباد کا کوئی شہری جو 70سال یا زائد عمر کا ہے ، ڈرائیونگ لائسنس گھر جاکر دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے، کوئی پولیس یا آرمی میں جاتا ہے تو سوچ سمجھ کرجاتا ہے، یہ فورس 24گھنٹےکام کرنےوالےفورس ہے۔
پاسپورٹ میں تاخیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ میں تاخیر مس مینجمنٹ ہے، پاسپورٹ ملنےمیں چند ماہ کی تاخیرہورہی ہے، پاسپورٹ کے اجرا میں کچھ ایشوز ہیں، انہیں حل کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا لوگ پیسے دیں اورپاسپورٹ نہ ملے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسکول اور کالجزمیں آگاہی مہم شروع کریں گے، میں نمبرزبتاؤں گا ہر ہفتے کتنے لائسنس بن رہے ہیں۔
لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم 15 جنوری تک نئی لائسنس فیس لاگو نہیں کررہے لیکن 16جنوری سے لائسنس فیس کئی گناہ بڑھ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمدللہ ای رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، آج سے 3 ماہ پہلے سب نے ہاتھ کھڑے کردیےکہ ناممکن ہے، چنگچی رکشے ڈھائی لاکھ ہونگے یہ کیسےچلیں گےباتیں ہورہی تھیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ طالبعلموں کو 10ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں، اسٹوڈنٹس کو بلاسود 10 ہزارموٹربائیک دیں گے، چین میں کوئی بھی موٹر بائیک فیول والی نہیں اب توگاڑیاں بھی الیکٹرک ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں آہستہ آہستہ الیکٹرک وہیکل آجائیں توماحول پربہت اثرپڑےگا، آج ای الیکٹرک رکشہ دیکھےبہت زبردست قسم کےہیں، ہم آلودگی ختم کرنے کیلئے 10 ہزار ای رکشہ بلاسود لوگوں کو دیں گے۔
محسن نقوی نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ہم 15جنوری تک نئی لائسنس فیس لاگو نہیں کر رہے، 16 جنوری سے ہو جائے گی اور 16 جنوری سے لائسنس فیس کئی گناہ بڑھ جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ گاڑی یا موٹر بائیک چلا رہے ہیں تو ڈرائیونگ لائسنس ضروربنوائیں، جس کےپاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا، جیل میں رات گزارنا پڑے گی۔
کراچی : ڈی ائی جی لائسنس برانچ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ کے ڈرائیونگ لائسنس کینیڈا سمیت کئی ملکوں میں تسلیم کئے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی میں بھی مانے جانے لگے۔
اس حوالے سے ڈی ائی جی لائسنس برانچ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ کینیڈا، اسٹریلیا اور جرمنی کے حکام سندھ سے بنائے گئے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لیے رابطہ کرتے ہیں اور وہاں یہ لائسنس مانے بھی جاتے ہیں۔
دوسری جانب ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہر بھر میں ٹریفک پولیس کے جا بجا چالان ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود پورے سال صرف دو لاکھ ساٹھ ہزار شہریوں نے پرماننٹ اور 2 لاکھ 80 ہزار لرنر لائسنس بنوائے۔
سندھ بھر کے ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے رواں برس فیسوں کی مد میں حاصل 52 کروڑ 78 لاکھ سے زائد رقم سندھ حکومت کو جمع کرائی گئی ہے۔
لاہور : نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے 3 روز کی نرمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے 3 روزکی نرمی کردی گئی ہے۔
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس میں جاری ہونے والا ٹوکن پاس ہونے پر تین دن تک چالان نہیں ہوگا لیکن ٹوکن پر تین دن بعد لائسنس نہ بنا تو چالان ہوگا۔
خیال رہے لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
واضح رہے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھاری اضافہ کردیا گیا ہے ، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، لرنر لائسنس کے لئے فیس 60 روپے کے بجائے 1ہزار روپے دینا ہوگی۔
لاہور : سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ 21 روز میں7 ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔
مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ 15 روز میں بغیر لائسنس 9 ہزار 355 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گیے ، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2ہزار اور موٹرسائیکل چلانے پر 7 ہزار مقدمات درج ہوئے۔
سی ٹی اولاہور نے کہا کہ بغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کےمستحق نہیں۔
لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیاگیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں دو لاکھ اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ نئے ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے اور انیس ہزار سات سو اکسٹھ شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ اٹھارہ ہزار تیس سو بارہ شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔