Tag: ڈراموں

  • آج کل اداکاری نہیں بلکہ دکھاوے کا دور ہے، توقیر ناصر

    آج کل اداکاری نہیں بلکہ دکھاوے کا دور ہے، توقیر ناصر

    کراچی 12 جولائی 2025: پاکستان کے سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز انڈسٹری کے رجحانات پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ڈراموں میں خلوص، سچائی اور جذبات کی بجائے ظاہری خوبصورتی اور دکھاوے کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔

    توقیر ناصر کا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کے فنکار اپنے کرداروں سے جذباتی طور پر جُڑے ہوتے تھے اور ان کی اداکاری میں فطری انداز اور سچائی کی عکاسی ہوتی تھی، اس کے برعکس آج کل کی اداکاری میں اصل جذبات کی بجائے میک اپ اور سرجری سے بنائے گئے خدوخال نمایاں ہو رہے ہیں۔

    سینئر اداکار نے اداکاراؤں میں بڑھتے ہوئے پلاسٹک سرجری کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی حسن نے ان کے چہروں کو مصنوعی جیسا بنا دیا ہے۔ جبکہ ماضی کی اداکارائیں سادگی پسند تھیں اور قدرتی طور پر خوبصورت ہوا کرتی تھیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ پہلے ڈائریکٹر سیٹ پر موجود رہتے تھے اور فنکاروں کی رہنمائی کرتے تھے کردار میں ڈھلنے میں اداکاروں کی رہنمائی کرتے تھے جبکہ اب زیادہ تر صرف مانیٹر پر نظر رکھتے ہیں جس سے اداکاری کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔

    اس سے قبل توقیر ناصر شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کے کام کی تعریف بھی کرچکے ہیں۔

    شاہ رخ خان نے میرے کردار کو ہُو بہُو نقل کیا، توقیر ناصر

    ماضی کے نامور اداکار نے ایک شو میں اپنے کریئر، تجربات اور شوبز میں آن والی تبدیلیوں سے متعلق کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرانے زمانے میں کام کرنے والے اسٹارز زیادہ بہتر تھے کیونکہ وہ اپنے کام کے حوالے سے بہت فکرمند رہتے تھے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ہماری انڈسٹری میں کچھ اچھے اور باصلاحیت فنکار ہیں، ہانیہ عامر اور سجل علی بھی ان اداکاروں میں شامل ہیں جو باصلاحیت ہیں۔

  • اداکارہ سبینا فاروق نے ڈراموں میں محدود کام کرنے کی وجہ بتادی

    اداکارہ سبینا فاروق نے ڈراموں میں محدود کام کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینا فاروق نے ڈراموں میں محدود کام کرنے کی دلچسپ وجہ بتا کر دل جیت لیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینا فاروق نے حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جہاں انہوں نے ڈراموں میں کم نظر آنے کی دلچسپ وجہ بتا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

    اداکارہ سبینا فاروق نے ڈراموں میں محدود کام کرنے کی وجہ بتادی

    سبینا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’’گھر میں قیام اور وقت پر نماز کی ادائیگی ایک ایسا سکون ہے جو میں اپنے ڈراموں میں کام کے دنوں میں بہت یاد کرتی ہوں، یہ بھی ایک وجہ ہے کہ میں ڈراموں میں زیادہ کام نہیں کرتی حالانکہ مجھے یہ پسند ہے مگر مجھے اس سب میں توازن پیدا کرنا بڑا مشکل لگتا ہے۔

    اداکارہ نے اسٹاری میں مزید لکھا کہ’ میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کی وجہ سے وضو نہیں کر پاتی اور پھر سارا دن اس احساسِ ندامت اور اداسی میں گزرتا ہے کہ میں اپنا مذہبی فریضہ ادا نہیں کر پائی، ہر روز میں کوشش کرتی ہوں کہ میری زندگی میں توازن قائم ہو اور میں کام پر واپس آسکوں‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سبینا فاروق نے مقبول ڈرامہ میں کام کیا  اور اپنے منفرد کردار سے انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی، اداکارہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/radhika-apte-announces-birth-of-her-child/

  • حمائمہ ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    حمائمہ ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کے متعدد ڈراموں اور بالی وڈ فلموں میں جاندار اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی  پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کالے رنگ کے لباس میں مفلر کے ساتھ ایک بولڈ لک میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    حمائمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں یہاں راج کرنے کے لیے ہوں‘ اور ساتھ میں پنچ ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

    اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں جب کہ ہزاروں صارفین پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ییں۔

    واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ فلم راجہ نٹور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

    اداکارہ حمائمہ ملک معروف اداکار فیروز خان اور ٹی وی میزبان دعا ملک کی بڑی بہن ہیں۔