Tag: ڈرامہ

  • اپنے مبینہ اغوا و قتل کا ڈرامہ رچانے والا لاء آفسر کا بیٹا بازیاب

    اپنے مبینہ اغوا و قتل کا ڈرامہ رچانے والا لاء آفسر کا بیٹا بازیاب

    پولیس نے صدر کالا پل سے او ایس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شہید بینظیرآباد کے بیٹے کا خودساختہ اغوا اور قتل کے ڈرامہ کو بے نقاب کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں او ایس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شہید بینظیرآباد کے بیٹے نے اپنے اغوا اور قتل ہونے کا ڈرامہ رچایا، تاہم پولیس نے اب اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے کا ڈرامہ کرنے والا نوجوان کو بازیاب کرالیا ہے۔

      ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق غلام رسول بھمبرو کو راولپنڈی سے بازیاب کیا گیا خود ساختہ اغواء غلام رسول نے اپنے ہی اغواء اور قتل کا ڈرامہ کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ غلام رسول 23 اپریل 2024 کو اچانک لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد صدر تھانے میں ماموں حنیف کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ غلام رسول نے خود ہی اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر اغواء کا بتایا تھا، اس نے پہلے ہاتھ پیروں میں رسیاں بندھے دکھایا، پھر اپنی لاش کی تصویر بنائی، خود ساختہ اغواکار غلام رسول خود ہی اپنی تصاویر بنا کر بھیج رہا تھا۔

     ایس ایس پی نے بتایا کہ غلام رسول نے تصویر کے ساتھ میسج میں لکھا ہم نے اسے ماردیا جیسے پولیس ہمارے بندے مارتی ہے پھر لکھا ہمارا ایک ہی مقصد ہے آئی جی کو ہٹاو یا لاشیں اٹھاو، گھر والوں نے لکھا خدا کے واسطے ہمیں لاش کا بتا دو، جس کا جواب آیا کہ آئی جی کے خلاف احتجاج کرو پھر بتائیں گے۔

    پولیس نے انکشاف کیا کہ غلام رسول خود ہی اپنی فیملی سے سفاکانہ باتیں کرتا رہا، کہا یہ جنگ شروع پولیس نے کی ختم ہم کریں گے پھر غلام رسول کی مردہ تصویر پوسٹ کردی گئی، جس کے بعد ہم پر اس اغواء کیس کے حوالے سے بہت زیادہ پریشر تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ غلام رسول کراچی سے ٹرین میں بیٹھ کر راولپنڈی چلا گیا تھا ہم نے کیس ٹریس کرنے کے لیے بہت محنت کی غلام رسول کو کراچی منتقل کر رہے ہیں۔

  • اچھوتا موضوع اور جاندار مکالمے: صبا قمر نے ٹیکسی ڈرائیور بن کر سب کو حیران کردیا

    اچھوتا موضوع اور جاندار مکالمے: صبا قمر نے ٹیکسی ڈرائیور بن کر سب کو حیران کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے سر راہ کی پہلی قسط نے تہلکہ مچا دیا، قسط کے نشر ہوتے ہی اس کے مختلف کلپس اور سینز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی پیشکش سر راہ 4 فروری کی شب رات 9 بجے پیش کی گئی جس کے انوکھے موضوع نے ناظرین کو ٹی وی اسکرینز کے سامنے جمے رہنے پر مجبور کردیا۔

    اچھوتے اور منفرد موضوع، بامعنی مکالموں اور صبا قمر کی جاندار اداکاری کے سبب پہلی ہی قسط نے ٹی وی ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

    ڈرامے کے مصنف عدیل رزاق ہیں جبکہ اسے احمد بھٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے، ڈرامے میں مختلف خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہے جو معاشرے میں صنفی تعصب پر مبنی سوچ کے خلاف لڑتے ہوئے نہ صرف اپنا راستہ بنا رہی ہیں بلکہ اپنے اوپر انگلیاں اٹھانے والوں کا گریبان بھی پکڑ رہی ہیں۔

    پہلی قسط میں صبا قمر کو ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی بیماری کے بعد گھر کا خرچہ چلانے کے لیے ان کی ٹیکسی چلا رہی ہیں، ان کا پہلا ہی مسافر انہیں بہت سے سبق دے جاتا ہے۔

    پہلی قسط نشر ہوتے ہی اس کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جنہیں سن کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    ڈرامے میں صبا عمر کے علاوہ حریم فاروق، سنیتا مارشل، صبور علی، منیب بٹ اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔ منیب بٹ کا کردار بھی مختلف نوعیت کا ہے جو رفتہ رفتہ سامنے آئے گا۔

    سوشل میڈیا صارفین بھی ڈرامے کی بے حد پذیرائی کر رہے ہیں، اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ بالآخر روایتی ساس بہو، گھریلو جھگڑوں اور مظلوم عورت کی کہانیوں سے ہٹ کر کچھ مختلف دیکھنے کو مل رہا ہے جو تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

    کوئی اس کے جاندار مکالموں کو سراہ رہا ہے تو کوئی صبا قمر کی بہترین اداکاری پر داد دے رہا ہے۔

    ڈرامہ سر راہ ہر ہفتے کی شب رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

  • ہانیہ عامر کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ساتھی اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں دونوں ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں۔

    ویڈیو میں رابعہ ان کے لیے اے سی کا ٹمپریچر ایڈجسٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ اس دوران دونوں دلچسپ گفتگو بھی کرتی ہیں۔

    ہانیہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری نیلو سے ملیں، نیلو، رابعہ کے کردار کا نام ہے۔

    ہانیہ عامر اس وقت ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جو اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جارہا ہے۔

    ان کے ساتھ وہاج علی اور نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز بھی ڈرامے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • ’حبس‘ کی زویا کی نئی ویڈیو وائرل

    ’حبس‘ کی زویا کی نئی ویڈیو وائرل

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے حبس کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینس ٹیسا کی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، اداکارہ کی چند روز قبل ڈرامے کے سین کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جینس ٹیسا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔ تصاویر میں اداکارہ نے سرخ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    ان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by JANICE TESSA🥀 (@janice_tessa)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by JANICE TESSA🥀 (@janice_tessa)

    ٹیسا اکثر حبس کے سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ حبس مداحوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے اور ٹیسا اس میں زویا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    چند روز قبل ڈرامے کا ایک سین بھی وائرل ہوا تھا، اس سین میں کھانے کی میز پر بہو کے پیزا کھانے پر ساس، بہو اور بیٹے میں تکرار ہوجاتی ہے جس کے بعد بہو زویا پیزا کے 3 سلائس لے کر اپنے کمرے میں ناراض ہو کر چلی جاتی ہے۔

    اس پر عامر نامی کردار اپنی اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے اپنے والدین سے کہتا ہے، کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ۔ آپ لوگوں کو ہو کیا گیا ہے؟ موقع ڈھونڈتے ہیں آپ لوگ میری زویا پر غصہ اتارنے کا۔

    مذکورہ سین وائرل ہونے کے بعد اس پر میمز بھی بننی شروع ہوگئی تھیں۔

  • ڈرامہ سیریل بے نام مداحوں کو بھا گیا

    ڈرامہ سیریل بے نام مداحوں کو بھا گیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جانے والا ڈرامہ بے نام مداحوں کو بھا گیا، ڈرامے میں انوشے عباسی، کومل میر اور نور حسن سمیت کئی فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والا ڈرامے بے نام کی کاسٹ نے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور ڈرامے میں اپنے کرداروں کے بارے میں بتایا۔

    ڈرامے کی مرکزی کردار کومل میر نے کہا کہ وہ اپنے پہلے پروجیکٹ کے لیے نہایت پرجوش ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Komal Meer (@komallmeer)

    ڈرامے کی پہلی قسط گزشتہ شب نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

    ڈرامے کی کہانی دو بہنوں عائزہ اور ایمل کے گرد گھومتی ہیں جو اپنے سوتیلے والد کے ساتھ رہ رہی ہیں، ان کے والد ان کے پیدا ہونے سے قبل ہی انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں انوشے عباسی، وسیم عباس، نادیہ حسین، بابر علی، نور حسن اور غنا علی شامل ہیں۔

    ڈرامہ سیریل بے نام اے آر وائی ڈیجیٹل سے ہر شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

  • کروڑوں کی رقم حاصل کرنے کے لیے موت کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار

    کروڑوں کی رقم حاصل کرنے کے لیے موت کا ڈرامہ رچانے والا شخص گرفتار

    بھارت میں ایک شخص نے انشورنس کی خطیر رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا لیکن جلد ہی اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں میں پیش آیا، پربھاکر نامی یہ شخص 20 سال سے امریکا میں رہائش پذیر تھا اور اسی سال جنوری میں واپس بھارت منتقل ہوا تھا۔

    پربھاکر نے اپنی 50 لاکھ ڈالر (87 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی انشورنس کروا رکھی تھی اور اسے حاصل کرنے کے لیے اس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔

    اپریل میں مقامی پولیس کو سرکاری اسپتال کی جانب سے ایک شخص کے سانپ کے کاٹنے سے موت کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس کے مطابق دو افراد نے اس لاش کی شناخت پربھاکر کے نام سے کی جن میں سے ایک نے خود کو اس کا بھانجا بتایا جبکہ دوسرا اسی گاؤں کا رہنے والا تھا۔

    میڈیکل رپورٹ میں پربھاکر کی موت کی وجہ سانپ کے کاٹنے سے پھیلنے والا زہر بتائی گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش بھانجے کے حوالے سے کردی گئی۔

    بعد ازاں انشورنس کمپنی نے پربھاکر کی موت کی تحقیق کے لیے اپنا نمائندہ بھیجا جو پولیس کو ساتھ لے کر پربھاکر کے گھر پہنچا۔

    پولیس نے پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے سانپ کے کاٹنے کے کسی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ روز انہوں نے اس کے گھر کے باہر ایمبولینس ضرور دیکھی تھی۔

    تحقیقات میں جلد ہی پربھاکر کی جعلسازی سامنے آگئی جس کے بعد اسے دوسرے گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ لاش اسی گاؤں کے رہنے والے ایک اور 50 سالہ شخص کی تھی جسے پربھاکر کی ظاہر کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب: ملک کے مشہور کرپشن کیسز کے بارے میں ڈرامہ

    سعودی عرب: ملک کے مشہور کرپشن کیسز کے بارے میں ڈرامہ

    ریاض: سعودی عرب میں ملک کے مشہور کرپشن کیسز کے بارے میں ڈرامہ دکھایا جارہا ہے، ڈرامے کا مقصد لوگوں کو کرپشن کے تباہ کن اثرات سے آگاہی دلانا اور ادارہ انسداد کرپشن کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹی وی چینل پر ملک میں پکڑے جانے والے مشہور کرپشن کیسز کے بارے میں ڈرامہ دکھایا جائے گا۔

    ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی تیاری ادارہ انسداد کرپشن کے تعاون سے کی گئی ہے۔

    ادارے نے اس سے پہلے کرپشن کے جو مشہور کیسز پکڑے ہیں اور جن میں ملوث افراد مختلف سرکاری محکموں میں اونچے عہدوں پر فائز تھے، ان کو سامنے رکھتے ہوئے ڈرامہ تیار کیا گیا ہے۔

    ڈرامے کا مقصد لوگوں کو کرپشن کے تباہ کن اثرات سے آگاہی دلانا اور ادارے کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرامے کے بعض مناظر حقیقی ہیں جن میں ملوث افراد کو پکڑتے اور کرپشن سے حاصل ہونے والی دولت کو ضبط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

  • نتاشہ حسین کے ہیرو نے انہیں کیوں مسترد کیا تھا؟

    نتاشہ حسین کے ہیرو نے انہیں کیوں مسترد کیا تھا؟

    کراچی: معروف اداکارہ نتاشہ حسین کا کہنا ہے کہ ان کے پہلے ڈرامے کے ہیرو ندیم بیگ نے انہیں دیکھ کر مسترد کردیا تھا جس سے انہیں بے حد صدمہ ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نتاشہ حسین اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان کی مہمان بنیں، پروگرام میں انہوں نے اپنی زندگی کے متعلق بہت کچھ بتایا۔

    نتاشہ نے بتایا کہ ان کا پہلا ڈرامہ ندیم بیگ کے ساتھ تھا جنہیں وہ بچپن سے بے حد پسند کرتی تھیں۔ لیکن ندیم بیگ نے انہیں دیکھ کر مسترد کردیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ اداکاری نہیں کریں گے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی غربت نہیں دیکھی، ان کے ہاتھ دیکھ کر کئی لوگوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں۔

    نتاشہ نے اپنی بیٹی تانیہ حسین سے بھی ملوایا، تانیہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار والدہ کے کہنے پر ہمسفر ڈرامہ دیکھا اور اس کے بعد سے انہیں اداکاری کا شوق ہوگیا۔

    تانیہ کے مطابق انہوں نے اداکاری والدہ سے زیادہ ماہرہ خان سے سیکھی۔

  • نیٹ فلکس رواں برس کن فلموں پر سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے؟

    نیٹ فلکس رواں برس کن فلموں پر سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے؟

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ رواں برس جنوبی کوریا میں فلموں اور ٹی وی شوز میں 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    حال ہی میں شائع ہوئے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں نیٹ فلکس کا کہنا تھا کہ کمپنی اوریجنل کورین مواد کی تیاری کر رہی ہے جس میں سائنس فکشن تھرلر دی سائلنٹ سی، ریئلٹی سیریز بایکز اسپرٹ اور سٹ کام سو ناٹ ورتھ اٹ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ سنہ 2020 کے اختتام تک جنوبی کوریا میں نیٹ فلکس کے 38 لاکھ سبسکرائبرز تھے اور کمپنی نے عالمی سطح پر جنوبی کوریا کے پاپ کلچر کی مقبولیت کی وجہ سے پہلے ہی لگ بھگ 70 کروڑ سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔

    نیٹ فلکس اب تک 70 سے زائد کورین شوز بناچکا ہے جن میں زومبی تھرلر کنگڈم اور ڈاکیومنٹری سیریز بلیک پنک: لائٹ اپ دی اسکائی بھی شامل ہیں۔

    جنوری میں نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال ریکارڈ 70 ہالی وڈ فلمیں ریلیز کرے گا۔ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ریلیز کی جانے والی 70 فلموں کو امریکا میں ریلیز کرنے سمیت عالمی سطح پر انگریزی کے علاوہ دیگر 10 زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

    حالیہ دنوں میں کرونا وائرس وبا اور اس کے لاک ڈاؤن کے باعث بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقامی سطح پر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور آنے والے وقت میں فلموں کو سینما تھیٹرز کے بجائے زیادہ تر آن لائن ریلیز کیے جانے سے متعلق منصوبہ بندیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

  • ملک بھر میں حلیمہ سلطان کے زیور کی طلب میں اضافہ

    ملک بھر میں حلیمہ سلطان کے زیور کی طلب میں اضافہ

    پاکستان میں مقبول ترین ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار حلیمہ سلطان کا پہنا جانے والا زیور، جسے ماتھا پٹی کہا جاتا ہے، ملک بھر کی خواتین میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

    ارطغرل غازی کے کردار حلیمہ سلطان نے جس زیور کو اپنے سنگھار کا حصہ بنایا ہے، یہ افغانستان اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا ثقافتی زیور ہے اور مقامی خواتین میں بے حد مقبول رہا ہے۔

    مقامی خواتین اس زیور کو جسے ماتھا پٹی کہا جاتا ہے، شادی بیاہ کے علاوہ دیگر مواقعوں پر بھی استعمال کرتی رہی ہیں۔

    تاہم ڈرامے کے کردار حلیمہ سلطان کے استعمال کے بعد اب اس زیور کی مقبولیت ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے۔ اس زیور کو ماتھا پٹی کے نام سے کم، اور حلیمہ سلطان کا زیور کے نام سے زیادہ پکارا جا رہا ہے۔

    صرف خیبر پختونخواہ ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں اس کی طلب میں بے حد اضافہ ہورہا ہے اور دکاندار اس کی بڑھتی طلب سے بے حد خوش ہیں۔

    ماتھا پٹی کی بڑھتی طلب کے باعث اس کے ڈیزائن اور بناوٹ میں تنوع بھی پیدا کیا جارہا ہے، علاوہ ازیں اس کی قیمت بھی مختلف رکھی جارہی ہے تاکہ ہر طبقے کی خواتین کی اس تک آسان پہنچ ہو۔

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ اب جبکہ ملک بھر میں شادی بیاہ کا موسم عروج پر ہے، تو ماتھا پٹی کی طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جو ہر عمر کی خواتین استعمال کرنا چاہتی ہیں۔