Tag: ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘

  • شائقین کا انتظار ختم، ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ آئندہ ہفتے سے آن ایئر ہوگا

    شائقین کا انتظار ختم، ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ آئندہ ہفتے سے آن ایئر ہوگا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ کے آن ایئر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی، ڈرامے میں ایک ذمہ دار بیٹی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

    ڈرامہ ’تیرا وعدہ‘ کا پہلا ٹیزر دیکھنے کے بعد شائقین کو اس ڈرامے کے آن ایئر ہونے کا بے صبری سے انتظار تھا کیوں کہ یہ ڈرامہ بالکل منفرد لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے، اس میں ایک ذمہ دار لڑکی (بیٹی) کی زندگی کے مختلف مراحل کی عکاسی کی گئی ہے۔

    ڈرامے میں ناظرین کے لیے معاشرے کی اس لڑکی کا کردار پیش کیا گیا ہے جو زندگی میں تمام مختلف کرداروں کو متوازن کرنے کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ 25 دسمبر سے آن ایئر ہوگا جبکہ یہ ہر ہفتے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیر سے جمعہ تک ناظرین کے لیے رات 9 بجے پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ میں اداکارہ فاطمہ آفندی، علی عباس، رابعہ کلثوم، سجاد پال ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔