Tag: ڈرامے

  • کترینہ کیف کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش؟

    کترینہ کیف کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش؟

    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں غیر متوقع حالات کی وجہ سے ہالی ووڈ کی پیشکش کو ٹھکرادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین ’ویرائٹی‘ کو ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے بتایا کہ ’انہیں ہالی ووڈ سے پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے ’حالات‘ کی وجہ سے انکار کر دیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایک دن میں ہالی ووڈ میں کام کرنا ہوگا، اگر ایسا ہوا تو یہ میری زندگی کے باب میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔

    کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی: ابرارالحق کا دعویٰ

    کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ ’میں ہمیشہ فینز کو ترجیح دیتی ہوں اور میں نے اپنے پورے کیریئر میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا فلم انڈسٹری میں میری پہلی شروعات ایک جنوبی ہندوستانی فلم سے ہوئی تھی، جو ایک تیلگو فلم تھی اور وہاں سے میں نے آن کیمرہ تجربہ حاصل کرنا شروع کیا اور پھر ہدایت کاروں، پروڈیوسروں سے ملاقات کرتے ہوئے آہستہ آہستہ کام کرنا شروع کیا۔

    کترینہ کی حال میں مشہور اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’میری کرسمس‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کافی سراہا گیا۔

  • کیا آپ فلم دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں؟

    کیا آپ فلم دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں؟

    کیا آپ فلمیں دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں؟ اور اس باعث اپنے دوستوں کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں؟ تو اس بات پر ان سے خفا ہونا چھوڑ دیجیئے کیونکہ یہ عادت آپ کے اندر ایک ایسی خاصیت کی طرف اشارہ کرتی ہے جس سے آپ کے دوست محروم ہیں۔

    ایک عام خیال یہ ہے کہ فلمیں دیکھتے ہوئے دکھ بھرے یا جذباتی مناظر پر رو پڑنا نرم دل ہونے کی نشانی ہے۔ خواتین کے لیے تو پھر بھی یہ ایک قابل قبول بات ہے لیکن مردوں کے لیے فلمیں یا ڈرامے دیکھتے ہوئے رونا انہیں اپنے دوستوں کے درمیان سخت شرمندہ کردیتا ہے۔

    لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اب آپ کو اس عادت پر شرمندہ ہونا چھوڑ دینا چاہیئے۔

    movie-2

    ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی کہ جذباتی مناظر دیکھتے ہوئے رونا نرم دلی کی علامت ہے، لیکن ماہرین نے ایسے افراد کو مضبوط جذبات کا حامل افراد قرار دیا ہے۔

    ان کے مطابق جذباتی طور پر مضبوط ہونا یہ نہیں ہے کہ آپ کسی چیز کو محسوس ہی نہ کریں، بلکہ یہ ہے کہ آپ ہر شخص کے دکھ کو محسوس کریں، البتہ اسے اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔

    ماہرین نے بتایا کہ جب آپ کے آس پاس ایسے افراد ہوں جو فلموں کو معمول کے مطابق دیکھتے ہوں لیکن آپ دکھ بھرے مناظر دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے دوست دوسروں کی تکلیف کو محسوس کرنے سے عاری ہیں۔

    مزید پڑھیں: جذبات ہماری صحت پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟

    اس کی ایک اور وجہ ماہرین نے یہ بتائی کہ ہوسکتا ہے آپ اس لیے بھی روتے ہوں کیونکہ فلم میں دکھائی جانے والی صورتحال آپ کی زندگی میں بھی پیش آئی ہو۔ اگر وہ صورتحال تکلیف دہ ہوگی تو یقیناً آپ کو بھی اپنا برا وقت اور اس وقت کی تکلیف و اذیت یاد آجائے گی اور آپ بے اختیار رو پڑیں گے۔

    ماہرین کے مطابق یہ بھی ایک مثبت اشارہ ہے کہ ’نو پین نو گین‘ کے مصداق آپ نے اپنی زندگی میں تکلیفوں کے بعد کچھ حاصل کیا ہے، اس کے برعکس آپ کے دوستوں نے نہ ہی کوئی تکلیف اٹھائی اور نہ ہی زندگی میں کچھ حاصل کیا۔

    تو گویا فلمیں دیکھتے ہوئے رونا آپ کے اندر موجود اچھی عادتوں کی نشاندہی کرتا ہے لہٰذا اب سے فلم دیکھتے ہوئے رونے سے بالکل بھی نہ گھبرائیں اور دل کھول کر روئیں۔